ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہ ¾ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ دو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
(آئندہ حلقہ کشف المحجوب 12 دسمبربروز اتوار کو ہوگا)
پیرعلی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ علم طریقت کے متعلق مزید فرماتے ہیں کہ علم طریقت مٹ چکا ہے اور سب نفسانی خواہشات میں مبتلا ہیں اور ان کے اندر خالق کی رضا پانے کا کوئی شوق اور جستجو نہیں ہے۔ علم طریقت کا نام لینے والوں نے اس کی اصل حقیقت کو چھوڑ کر صرف اس کے ظاہر پر اکتفا کرلیا ہے اور وہ اس میں مطمئن ہیں۔ اس لیے اے راہ سلوک میں چلنے والے اور اللہ کی رضا کے متلاشی طریقت کے باطن اور اس کی حقیقت کو جاننے کیلئے خوب محنت اور ہمت سے کام لو۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ قانون فطرت ہے کہ قیمتی چیز ہمیشہ محنت مشقت اور مجاہدے کے بعد حاصل ہوتی ہے اور کائنات میں سب سے قیمتی چیز جو دنیا اور آخرت میں کام آئے گی وہ اللہ کی رضا ہے اور اسی کو پانے کیلئے تمام انبیاءاور اولیاءسرگرداں رہے۔
علم طریقت کی تعریف مختلف صوفیاءاور مشائخ نے مختلف انداز میں کی ہے اور اس کو اپنے اپنے انداز میں بیان کیا ہے لیکن جو تعریف مجھے سب سے زیادہ اچھی لگی اور اسے کئی صوفیاءنے بھی پسند فرمایا وہ یہ کہ طریقت اصل میں طریقے سے نکلا ہے یعنی جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے‘ اسوہ حسنہ ہے‘ زندگی گزارنے کا انداز ہے وہی اصل میں علم طریقت ہے۔ جو جتنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور سنتوں کی پیروی کرتا چلا جائے گا وہ اتنا علم طریقت میں آگے بڑھتا چلا جائیگا آج ایک اور بات سمجھاتا چلا جائوں۔
بتائیے چھینک زبردستی لائی جاتی ہے یا خودبخود آتی ہے؟ ظاہر ہے خود آتی ہے اسی طرح وجد کو بھی زبردستی طاری نہیں کرنا پڑتا ورنہ یہ جھوٹ‘ فریب اور اللہ کے ساتھ مذاق بن جاتا ہے بلکہ اگر یہ بے ساختہ طاری ہوجائے جیسے قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے‘ حمد یا نعت سنتے ہوئے تو پڑھنے یا سننے والا اللہ کی محبت میں بے خود ہوجائے تو یہ وجد ہے۔
جھوٹ اور فریب کرنے والے کو یا تواسی محفل میں سزا مل جاتی ہے یا دنیامیں ضرور اس پر عتاب ہوتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 923
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں