میں نے جنت میں سفید موتی کا ایک گھر دیکھا جس میں یاقوت جڑے ہوئے تھے میں نے پوچھا یہ مکان کس کا ہے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آدمی دو چیزوں سے گھبراتا ہے اور دونوں میں اس کیلئے خیر نہیں۔ ایک موت سے گھبراتا ہے حالانکہ موت فتنوں سے بچائو ہے اور دوسرا مال کی کمی سے گھبراتا ہے حالانکہ جتنا مال کم ہوگا اتنا ہی حساب کم ہوگا۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مجمع میں تشریف فرما تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں نے آج رات جنت میں تم لوگوں کے مراتب کو دیکھا ہے۔ اس کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ جنت کے جس دروازے پر بھی جاتا ہے وہاں سے ”مرحبا مرحبا“ کی آواز آتی ہے۔ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! جس شخص کا یہ مرتبہ ہے وہ تو کوئی بہت بلند مقام والا ہوگا؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ میں نے جنت میں سفید موتی کا ایک گھر دیکھا جس میں یاقوت جڑے ہوئے تھے میں نے پوچھا یہ مکان کس کا ہے۔ مجھے بتایا گیا کہ یہ قریش کے ایک نوجوان کا ہے۔ اس مکان کی عمدگی اور چمک دیکھ کر مجھے لگا کہ یہ میرا ہی ہوگا۔ میں اس میں داخل ہونے لگا تو مجھے بتایا گیا کہ یہ عمر رضی اللہ عنہ کا ہے۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بھی بتایا۔ پھر حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی جانب متوجہ ہوئے اور فرمایا تم میرے ساتھیوں میں سے سب سے دیر میں پہنچے۔ مجھے تو تمہارے متعلق یہ ڈر ہوگیا تھا کہ کہیں تم ہلاک تو نہیں ہوگئے اور تم پسینہ پسینہ ہورہے تھے۔ میں نے تم سے پوچھا کہ اتنی دیر کہاں لگا دی؟ تو تم نے جواب دیا کہ میں اپنے مال کی کثرت کی وجہ سے حساب میں مبتلا رہا۔ مجھ سے اس کا حساب ہوا کہ مال کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا۔ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اپنے متعلق یہ سن کر رونے لگے اور عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! رات ہی میرے پاس مصر کی تجارت سے 100 اونٹ آئے ہیں یہ مدینہ منورہ کے فقراءمیں صدقہ کردیں۔ شاید اللہ جل شانہ اس کی وجہ سے اس دن کے حساب میں مجھ پر تخفیف فرمادیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 912
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں