محبوب الٰہی سلطان المشائخ حضرت مولانا نظام الدین اولیاءرحمتہ اللہ علیہ سورہ مزمل کے ذریعہ جادو کا علاج کیا کرتے تھے۔ سورہ مزمل باوضو پانی پر دم کرکے مریض کو دیا کرتے تھے۔ صبح و شام مریض یہ پانی پینے سے جادو کے اثرات سے نجات پاتا تھا۔ ایک مرتبہ آپ نے فرمایا تھا کہ جو شخص سورہ مزمل کو روزانہ پڑھے گا اور اس کو اپنے پاس (باوضو) لکھ کر رکھے گا اس پر کوئی بلا نازل نہ ہوگی۔ اللہ کی مخلوق کی نظروں میں وہ ذی عزت ہوگا۔ اللہ اس کو اپنا ولی بنائے گا اور اس سورہ کی پابندی سے تلاوت کرنے والے پر آسیب و سحر اثرانداز نہ ہوں گے۔
سحر کے اثرات
حضرت شاہ کلیم اللہ شاہجہان آبادی کا ارشاد گرامی ہے کہ اگر کوئی شخص عشاءکی نماز کے بعد بیت اللہ کی طرف رخ کرکے گیارہ سو مرتبہ یَاسُبُّوحُ یَاقُدُّوسُ یَاغَفُورُ یَاوَدُودُ یَاذَاالجَلَالِ“ پڑھے گا تو انشاءاللہ تعالیٰ اکیس روز میں سحر کے اثرات سے نجات نصیب ہوگی۔
سحر کا اثر ختم کرنا
سفید کاغذ پر یہ عبارت باوضو کالی روشنائی سے لکھیں۔ یَاقَاھِرُ ذَاالبَطشِ الشَّدِیدِ اَنتَ الَّذِی لَایُطَاقُ اِنتِقَامُہ یَاقَاھِرُ اس کو موم جامہ کرکے مریض کے دائیں بازو پر باندھیں۔ دوسرے کاغذ پر یہ عبارت لکھیں۔ یَامُذِلُّ کُلَّ جَبَّارٍ عَنِیدٍ بِقَھرِ عَزِیرِ سُلطَانِہ یَامُذِلُّ اس کو مریض کے بائیں بازو پر باندھیں اور یہ دونوں عبارتیں ایک کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈال دیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ دس دن کے اندر سحر کے اثرات زائل ہوجائیں گے۔
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“ نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 891
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں