Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درود شریف کے حیران کن واقعات (پروفیسر عظمت اسلام)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2010ء

بخدمت جناب حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو درود شریف کے اس صدی میں رونما ہونے والے چند واقعات تحریر کررہا ہوں۔ امید ہے یہ واقعات مسلمانوں کیلئے صدقہ جاریہ بنیں گے۔ درود کی برکت سے آگ نہ جلا سکی ٹوبہ ٹیک سنگھ اکتوبر 1999ءمیں سوئی گیس کی پائی لائن پھٹنے کا قیامت خیز سانحہ پیش آیا۔ روزنامہ جنگ لاہور کی ایک خبر کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب سوئی گیس کی پائپ لائن مرمت کے دوران ایک زبردست دھماکہ سے پھٹ گئی‘ اردگرد کا پورا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آگیا‘ اس وقت محکمہ سوئی گیس کے سات ملازم پائپ لائن کی مرمت کرنے میں مصروف تھے‘ جو دھماکہ کے بعد آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے‘ جن میں سے چھ ملازم آگ سے بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ ساتواں ملازم محمد ذوالفقار درود پاک کا ورد کرتا ہوا آگ سے باآسانی باہر نکل آیا اور آگ کے شعلوں کے اثر سے محفوظ رہا۔ یہ ملازم ویلڈنگ سپروائزر محمد ذوالفقار تھا جس نے بتایا کہ جب وہ ٹرمینل پر کام کررہا تھا تو اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے فوراً بعد آگ لگ گئی‘ آگ کے شعلے سینکڑوں فٹ بلند ہونے لگے اور اردگرد کا پورا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آگیا‘ محمد ذوالفقار نے بتایا کہ جونہی دھماکہ ہوا‘ میں نے درود پاک کا ورد شروع کردیا‘ آگ کے شعلوں نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو چاروں طرف سے گھیرلیا۔ میرے ساتھی تو آگ میں جل کر ہلاک ہوگئے لیکن میں درود پاک کی برکت سے آگ کے شعلوں کے اثر سے محفوظ رہا۔ بارہ گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ محمدذوالفقار نے بتایا کہ اب مجھے یوںمحسوس ہورہا ہے کہ اللہ عزوجل نے مجھے نئی زندگی عطافرمائی ہے۔ یقینا یہ درود شریف ہی کی برکت تھی۔ ایکسیڈنٹ سے حفاظت بتاریخ 29 جولائی 1998ءفیصل آباد کے مقامی اخبار میں خبر شائع ہوئی کہ منگل کی صبح فیصل آباد سے گوجرانوالہ روڈ پر ویگن اور ٹرالر کے حادثہ میں معجزاتی طور پر بالکل صحیح وسلامت بچ جانے والے مسافر کا نام دستگیر ولد محمد شفیع ڈھیرو ہے۔ غلام دستگیر نے حادثہ سے کچھ دیر بعد اخبار کو ایک انٹرویو میں حادثہ کی روئیداد سناتے ہوئے کہا کہ جب ویگن کو حادثہ پیش آیا تو میں درود پاک پڑھ رہا تھا‘ میری آنکھوں کے سامنے ا یکدم اندھیرا سا آیا اور کسی غیبی طاقت نے مجھے ویگن سے باہر کھڑا کردیا‘ تب میں نے محسوس کیا کہ حادثہ ہوگیا ہے اور پھرمیں نے دیکھا کہ ہر طرف جسمانی اعضاءبکھرے تھے۔ نیز اس نے یہ بتایا کہ میں نے چند گز کے فاصلے سے آبادی کے لوگوں کو بلایا اور زخمیوں کی امداد بھی کی۔ درود کی برکت سے بدمعاشوں سے جان بچ گئی فورمین ابرار حسین اٹلس آٹوز کراچی میں کام کرتے تھے ان کے محلہ میں ایک بدمعاش رہتا تھا۔ اکثر اہل محلہ اس کی بدمعاشیوں سے تنگ تھے۔ ایک دن اس کا ان بدمعاش سے جھگڑا ہوگیا وہ چھری لے کر ابرار حسین کو مارنے کیلئے آیا یہ خالی ہاتھ تھے ان کو کچھ اور تو نہ سوجھی انہوں نے درود شریف پڑھنا شروع کردیا۔ وہ قریب آکر رک گیا اور پوچھا کیا پڑھ رہے ہو؟ ابرار حسین نے کہا درود شریف اس پر بدمعاش پر خوف طاری ہوگیا اور وہاں سے چلا گیا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 817 reviews.