قارئین کے نام اہم اعلان
1۔تحریریں بھیجنے والے معزز قارئین سے درخواست ہے کہ اپنی تحریر کے ساتھ مکمل نام اور ڈاک ٹکٹ لگا ہوا لفافہ بمعہ مکمل پتہ اور ٹیلی فون یا موبائل نمبر ضرور بضرور تحریر کیا کریں۔
2۔ الحمدللہ ہزاروں قارئین تحریریں بھیجتے ہیں ہم آپ کی تحریریں باری آنے پر ضرور شائع کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے ڈاک ہم تک نہ پہنچی تو مجبوری ہے۔ اگر کہیں سے تحریر لیں تو متعلقہ حوالہ ضرور لکھیں۔
3۔ ایڈیٹر کی کتابیں رسالہ آپ کی نظر سے گزرا۔ حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ غلطی نہ رہے۔ بشری تقاضے کے پیش نظر اگر غلطی رہ جائے تو مطلع فرمائیں۔ ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے۔(ادارہ)
٭٭٭٭
فالتو کتابیں رسالے صدقہ جاریہ بنیں
اگر آپ کے پاس کتابیں نئی یا پرانی کسی بھی موضوع یا کسی بھی عنوان کی ہوں یا رسائل ڈائجسٹ میگزین وغیرہ کسی بھی موضوع کے ہوں اور آپ چاہتے ہوں کہ وہ صدقہ جاریہ کیلئے استعمال ہوں اور اللہ کی مخلوق اس سے نفع حاصل کرے اور آپ کی آخرت کی سرخروئی ہو مزید وہ رسائل و کتابیں محفوظ ہوں یا پھر یہ رسائل و کتب آپ کے پاس زائد ہوں تو دونوں صورتوں میں یہ رسائل و کتب ایڈیٹر ماہنامہ عبقری کو ہدیے کی نیت سے ارسال کریں وہ محفوظ
ہوجائینگے اور افادہ عام کیلئے استعمال ہوں گے۔آپ صرف اطلاع کریں منگوانے کا انتظام ہم خود کرینگے یا پھر آپ ازراہ کرم ارسال فرمادیں۔
نوٹ: درسی اور نصابی کتب ارسال نہ کریں۔
( ایڈیٹر: حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)
٭٭٭٭
مسافران آخرت:ادارہ عبقری کے انچارج محترم محسن انصاری صاحب کی خالہ اور اسی طرح پروفیسر آصف شریف صاحب کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے‘ قارئین سے ان کی مغفرت کیلئے ایصال ثواب کی درخواست ہے۔
٭٭٭٭
دادی جان کی پٹاری سے
٭ مہندی کا رنگ تیز کرنے کیلئے مہندی میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ملائیں اور تین چار لونگ پیس کر ڈال دیں۔ پانی میں گھول کر ایک دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں پھر لگائیں۔
٭ بچوں کی بدہضمی کیلئے تھوڑی سی سبز سونف اور تھوڑا سا پودینہ لیکر ایک گلاس پانی میں جوش دیکر رکھ لیں۔ اس سے بدہضمی دور ہوگی اور بچے صحت مند رہیں گے۔
٭ لیموں کا رس زیتون کے تیل میں ملا کر پاوں پر مالش کریں۔ پاوں نرم وملائم ہوجائیں گے۔
٭ تھرماس کی بو ختم کرنے کے لئے تھرمس میں آدھا کپ سرکہ ڈال کر رکھ دیں اور پھر چند گھنٹوں بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ (عقیلہ طارق‘گیمبر اوکاڑہ)
٭٭٭٭
کیایہ مذاق ہے؟
کتنے ہی نیک بخت مسلمان رمضان میں ساری نمازیں پڑھیں گے.... لیکن باقی 11 مہینے چھٹی۔ کتنی ہی نیک بخت عورتیں سارا مہینہ سر پر دوپٹہ رکھیں گی.... پھر غائب....
کتنے ہی بہن، بھائی رمضان میں روزانہ قرآن مجید پڑھیں گے لیکن اس کے بعد 11 مہینے اللہ کی کتاب کو ہاتھ نہیں لگائیں گے.... سوچیں !کیا یہ اللہ کے بھیجے ہوئے دین سے مذاق نہیں؟اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑ دی اس نے کفر کیا۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے وصیت کی تھی کہ میرا جنازہ بھی رات کو اٹھانا تاکہ میری میت پر کسی غیرمحرم کی نظر نہ پڑے۔
رمضان کے روزے رکھنے والی، نماز پڑھنے والی، ہماری جو بہنیں فیشن کی آڑ میں بے پردہ لباس پہن کر بازاروں میں گھومتی ہیں۔ وہ غور کریں کہ ان کا انجام کیا ہوگا؟ (ثمینہ عارف، لاہور)
٭٭٭٭
ادارہ اشاعت الخیر اور عبقری
”عبقری“ کی ایجنسی اور اس سے متعلقہ معاملات کیلئے ادارہ اشاعت الخیر اردو بازار بیرون بوہڑ گیٹ ملتان کے درج ذیل نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔
061-4514929, 0300-7301239
٭٭٭٭
ستر ہزار فرشتوں کی دعائے استغفار
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اپنے گھر سے نماز کی طرف چلا پس اس نے کہا اے اللہ میں تجھ سے تیرے مانگنے والوں کے واسطے سے اور تیرے طرف اس چلنے کے واسطے سے سوال کرتا ہوںپس میں تیری طرف اکڑنے اور اترانے اور ریاءکاری اور دکھاوا کے ارادے سے نہیں نکلا۔ میں تیری طرف تیری سختی سے بچنے اور تیری خوشنودی کے تلاش کرنے کے ارادے سے نکلا ہوں۔ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں مجھے آگ سے بچالے اور میرے گناہوںکو بخش دے۔ گناہوں کو بخشنے والا توہی ہے۔
(راوی لکھتے ہیں) اللہ تعالیٰ مانگنے والے کی طرف اپنے رخ انور کے ساتھ متوجہ ہوتے ہیں پس اس کیلئے ستر ہزار فرشتے استغفار کرتے ہیں۔ (اخرجہ ابن ماجہ وابن خزیمہ بسند صحیح)
٭٭٭٭
جلد شادی کیلئے
یہ عمل ان کیلئے ہے جو شادی کے طالب ہوں وہ خودکرلیں تو زیادہ بہتر ہے ورنہ اس کے گھر میں سے کوئی بھی کرسکتا ہے۔اگر گھر میں حلال رزق آتا ہوگا اور زہدو تقویٰ بھی ہوگا توپہلے دن ہی رشتہ آجائیگا ۔انشاءاللہ تعالیٰ 21 دن کے اندر اندر شادی کے تمام معاملات تاریخ وغیرہ طے ہوجائیں گے۔ اول آخر 11 مرتبہ درود شریف پھر 319مرتبہ سورہ آل عمران کی آیت نمبر 1,2,3 مسلسل 21 روز تک پڑھیں۔ نتیجہ خود دیکھ لیں۔ (راو ابوذراقتدار‘ بہاولنگر)
٭٭٭٭
کمر اور جوڑوں کے درد سے یقینی نجات
میں ایک دکان پر بیٹھا تھا میرے کمر میں معمولی درد محسوس ہورہا تھا‘ ایک بزرگ عمر تقریباً اسی سال فرمانے لگے کہ میری کمر میں جب وہ سندھ میں تھے شدید درد ہوگیا۔ ہر قسم کی گولیاں کھائیں۔ طرح طرح کے ٹوٹکے کیے مگر آرام نہ آیا۔ ایک حکیم صاحب بڑے مشہور تھے۔ ان کے پاس گیا۔ انہوں نے اچھی طرح چیک اپ کیا اور فرمایا کہ آپ فوری طور پر آدھ پاو میتھرے لے جائیں۔ گھی میں بھونیں اور پھر کوٹ کر سفوف بنالیں ایک چھوٹی چمچ رات کو نیم گرم دودھ سے کھا کر سوجائیں۔ ٹھنڈے پانی اور ٹھنڈی چیزوں سے سخت پرہیز کریں۔ آپ پانچ سات دن میں بالکل ٹھیک ہوجائینگے اگراللہ نہ کرے تکلیف باقی رہے تو پھر آکر دوائی لے جائیں۔ بزرگ فرمانے لگے کہ میں نے حکیم صاحب کے فرمان کے مطابق عمل کیا۔ پہلی خوراک سے ہی آرام آنا شروع ہوگیا۔ 3 خوراکوں سے درد کا نام تک نہ تھا۔ بہرحال ہفتہ دوائی کھاتا رہا۔ جوڑوں کا درد‘ پٹھوں کا درد جس کسی کو ہوتا ہے میں بتاتا رہتا ہوں اور لوگ صحت یاب ہوجاتے ہیں۔ یہ بہت ہی مجرب نسخہ ہے۔ (نصیراحمد‘ ایبٹ آباد)
٭٭٭٭
بے اولاد جوڑوں کیلئے حیرت انگیز خوشخبری
مایوس لاعلاج‘بے اولاد ازدواجی جوڑے کہ جن کے مردوں میں نقص ہو‘ا ن کیلئے حکیم صاحب کی طرف سے شہد پر مفت دم کیا ہوا کلام الٰہی کے فیضان سے معطر قیمتی تحفہ۔ تفصیلات کیلئے عبقری کے دفتر خط بمع جوابی لفافہ بھیج کر ایک بروشر منگوائیں جس میں آپ کو عام ملنے والی ایک سستی سبزی کا حیرت انگیز استعمال کہ جس سے اب تک بے شمار جوڑے اولاد نرینہ کی دولت سے فیض یاب ہوچکے ہیں اور اس بروشرمیں موجود سالہا سال سے آزمودہ روحانی عمل کاتحفہ کہ اس روحانی عمل کی تاثیر آج تک کبھی خطا نہیں گئی۔ بیرون ملک پھر کر تھک ہار کر آنے والوں نے بھی جب یقین اور اعتماد سے اس کو اپنایا‘ اللہ تعالیٰ نے ان کے آنگن کو اولاد نرینہ کی دولت سے ہرا بھرا کردیا۔شہد ہمراہ لائیں ورنہ عبقری کے دفتر سے خرید لیں۔ باقی تفصیلات اور روزانہ استعمال کیلئے ایک مختصر دوائی شہد کے ہمراہ ملے گی۔نوٹ:دم کیلئے وقت لینے کی ضرورت نہیں بس آپ شہد دے جائیں اور چند دنوں بعد دم کیا ہوا شہد لے جائیں۔(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفی عنہ)
٭٭٭٭٭
صرف بیس روپے میں گردے کی پتھری کاعلاج
میرے ایک عزیز شاگرد نے گردے کی پتھری پر تقریباً 20 ہزار روپے خرچ کردئیے لیکن افاقہ نہ ہوا‘ جب ایک دوسرے عزیز نے سنا تو فرمایا کہ یہ بھی کوئی پریشانی کی بات ہے صرف 20 روپے کے نسخے سے 12 گھنٹے کے اندر گردے کی پتھری بالکل ختم۔ نسخہ یہ ہے: 20 گرام کالی مرچ‘ باٹکی گول نوشادر ‘ لیموں دیسی 4عدد‘ پانی آدھا کلو‘ کالی مرچ اور نوشادر کو باریک پیس لیں، لیموں کاٹ کر توے پر گرم کریں جب لیموں اچھی طرح گرم ہوجائے تو کالی مرچ ا ور نوشادر سفوف پر رکھ دیں‘ کالی مرچ ا ور نوشادر پر لگے ہوں لیموں آدھا کلو پانی میں نچوڑ دیں۔دن میں 5سے6 دفعہ پئیں‘انشاءاللہ12 گھنٹے کے اندر گردے کی پتھری خارج ہوجائے گی۔ نہایت مجرب نسخہ ہے۔
(ماسٹر علی محمد شاہ‘گھوٹکی سندھ)
٭٭٭٭
عبقری کی گزشتہ فائلوں پر خصوصی رمضان آفر
گھریلو ناچاقیوں رزق کی تنگی‘پریشانیوں سے نجات کیلئے اور صدیوں کے چھپے صدری رازوں اور طبی معلومات سے مکمل طور پر استفادہ کیلئے عبقری کے گزشتہ سالوں کے تمام رسالہ جات مجلد دیدہ زیب فائل کی صورت میں دستیاب ہیں۔ اس خصوصی رمضان آفر سے آج ہی فائدہ اٹھائیںاور اپنی فائلیں بک کروائیں یقینا یہ فائلیں آپ اور آپکی نسلوں کیلئے ابدی راحتوں کاپیغام ہیں۔
(قیمت فی جلد 500/- روپے علا وہ ڈاک خرچ )
(رمضان آفر فی جلد400/- روپے علا وہ ڈاک خرچ )
منی آڈر پر اپنا واغح پتہ او ررقم کا مقصد بمع فون نمبر ضرور لکھیں۔ نیز افسوسناک پہلو یہ ہے کہ قارئینVP منگوانے کے بعد اکثر وصول نہیں کرتے اور واپس کر دیتے ہیں۔
٭٭٭٭
میراآزمودہ ٹوٹکہ
مچھلی کو پہلے آئل میں ہلکا سا فرائی کرلیا جائے تو مصالحے میں ڈالنے کے بعد نہ تو وہ ٹوٹے گی اور نہ ہی مچھلی کی بو آئیگی(رضوانہ احمد بہاولنگر)
٭٭٭
کیا آپ جنت میں محل چاہتے ہیں؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ رمضان میں توبہ کرنیوالے کو جنت میں نور کے ہزار محل عطا فرمائینگے اور ہر محل میں ہزار تخت اور ہر تخت پر فرش بچھا ہوگا جس پر ایک ایک حور عین جلوہ افروز ہوگی۔(نورفاطمہ‘ لاہور)
٭٭٭٭
ہرمرض سے شفائ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص بارش کا پانی لے کر اس پر سورہ فاتحہ 70 بار‘ سورہ اخلاص 70 بار اور معوذتین 70 بار پڑھ کر دم کرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھا کر ارشاد فرمایا کہ جبرائیل علیہ السلام میرے پاس تشریف لائے اور مجھے خبر دی کہ جو شخص یہ پانی 7روز تک متواتر پیئے گا اللہ تعالیٰ اس کے جسم سے ہر بیماری دور فرمادیں گے اور اسے صحت وعافیت عطا فرمائیں گے اور اس کے گوشت پوست اور اس کی ہڈیوں سے تمام بیماریوں کو نکال دیں گے۔ (ماریہ بتول)
٭٭٭٭
منزل مقصود حاصل کرنے کیلئے
روزانہ ایک ہزار مرتبہاَللّٰہُ الصَّمَدُ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کیساتھ پڑھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایصال ثواب کرکے دعا کریں۔ (جگہ‘ وقت لباس ایک ہو اور گناہوں کا پرہیز ہو۔ اکسیر عمل ہے) کام یا اشارہ نہ ہونے تک عمل جاری رکھیں۔ (محمد یٰسین قادری‘ ٹنڈو آدم ضلع سانگھڑ)
٭٭٭٭
رمضان میں قدرتی ٹانک
رمضان المبارک کے مقدس ایام میں افطار اور سحری کے وقت ہلکے ٹھنڈے یا سادہ پانی میں شہد گھول کر استعمال کریں اور ہلکے ہلکے گھونٹ پئیںاور رمضان میں ہماری خصو صی آفرسے فائدہ اٹھا کر لطف اندوز ہوں۔
باغات کا خالص شہد قارئین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کلو اور 330 گرام کی لاجواب پیکنگ میں دستیاب ہے۔
330 گرام کی پیکنگ صرف 200/- روپے۔
ایک کلو: 600/- روپے۔ رمضان آفر: 500/-روپے
شہد کے مزیدحیرت انگیز فوائد کے لئے ادارہ ”عبقری“ کی ”شہد کی کرامات“ کتاب کا مطالعہ ضرور فرمائیں۔
٭٭٭٭
عبقری کی ادویات آپ کے شہر میں
گوجرانوالہ: شافی دواخانہ شاہ جی مارکیٹ مین بازار جگنہ سیالکوٹ روڈ۔ 0300-6453745۔ راولپنڈی: اسلامیہ ٹریڈرز بالمقابل باٹا منی پرائس شاپ بوہڑ بازار چوک کالج روڈ۔ 0333-5648351۔ کراچی: عبقری اکیڈمی نزد طلحہ/الاقلین کافی ہاوس دکان نمبر 4 پلاٹ نمبر RB-10/23 گراونڈ فلور سنٹر پلازہ اردوبازار 0300-3218560 کنڈیارو: ماشاءاللہ پیسٹی سائیڈ گورنمنٹ ہائی سکول روڈ 0300-3215348باغ آزادکشمیر: بلال میڈیکل سٹور W/S روڈ 0313-5619880۔گجرات: دواخانہ حکیم شمس الدین اینڈ سنز سرگودھا روڈ۔ 0333-8402844۔حاصل پور:الحمدللہ سروس سٹیشن ریلوے روڈ۔0331-7801062۔بہاولنگر: المدینہ سٹیشنرز تحصیل بازار۔0333-6320766۔منڈی بہاوالدین: حذیفہ دواخانہ بالمقابل واٹر ٹینکی جیل روڈ۔ 0345-6810615۔ ڈھڈیال آزادکشمیر: الجمال اسلامی کتب و کیسٹ ہاوس ۔0302-5898995فیصل آباد: نورکلاتھ سنٹر نزد مسجد نور ڈگلس پورہ گلی نمبر 13۔0300-6684306۔
٭٭٭٭
بچوں کا تعلیم میں دل لگا نے کیلئے
اگر آپکے بچے پڑھائی میں دل نہیں لگاتے تو پریشان نہ ہوں‘روزانہ صبح سوئے ہوئے بچے کے منہ پر 11 مرتبہ رَبِّ زِدنِی عِلمَا پڑھ کر دم کریں‘پھر فوراً بچے کو جگادیں پڑھتے وقت دل میں یہ خیال ہو آپ نہیں بچہ خود پڑھ رہا ہے ‘توجہ اور یقین سے کریں پھر کمال دیکھیں۔ (ساجدہ پروین‘ گجرات)
٭٭٭٭
سرکہ برسات کی بیماریوں کامعالج
سرکہ موسم برسات کی بیماریوں کا بہترین علاج ہے اگر سرکہ بھگوئے ہوئے پیاز استعمال کیے جائیں تو ہیضہ سے بچاجاسکتا ہے۔ سرکہ ٹھنڈک اور حرارت کا حسین امتزاج ہے جو فاسد اور غلیظ مادوں کو نکالنے میں معاون اور طبیعت کو فرحت بخشتا ہے۔ جسم میں ادویات کے زہریلے اثرات کو ختم کرتا ہے۔ خون کو صاف کرتا ہے اور پھوڑے پھنسیوں سے بچاتا ہے۔ پیاس کو تسکین دیتا ہے۔ غذا کو جلد ہضم کرتا ہے ہر قسم کی سوزش میں مفید اور جسم میں حرارت کو ختم کرتا ہے۔
٭٭٭٭
روحانی کلاسوں کا اعلان
26 ستمبر2010ءبروز اتوار صبح 8 بجے عملیات اور روحانیت سیکھنے والوں کیلئے ایک دن کی کلاس ہوگی۔ شام 5 بجے واپسی کی اجازت ہوگی‘ ٹھیک 8 بجے پہنچنا ضروری ہے ورنہ بیٹھنے کی اجازت نہ ہوگی۔ مردوخواتین کا علیحدہ انتظام ہوگا۔ بچوں کو ساتھ لانے والوں کا داخلہ بند ہے۔ کاپی قلم ساتھ لائیں۔ داخلہ‘ قیام‘ کھانا فری۔
(بندہ حکیم محمد طارق محمود چغتائی عفی عنہ)
٭٭٭٭
گھر سے چھپکلیاں بھگانے کا بہترین ٹوٹکہ
چھپکلی ایک بہت زہریلا جانور خدا نخواستہ اگر یہ کسی چیز یعنی کھانے یا دودھ میںگر جائے تو انسان کی موت واقعہ ہو سکتی ہے۔ انہیں گھروں سے بھگانے کا بہترین ٹوٹکہ یہ ہے کہ ایک سفید کاغذ پر ”چونا“، ”نسوار“ اور ”تمباکو“ ہم وزن لیکر انہیں مکس کر لیں اور گھر میں اس جگہ رکھیں جہاں سے چھپکلیاں گھر کے اندر آتی ہیں۔ تمباکو اور نسوار کی بو سے چھپکلی بیہوش ہو جاتی ہے اس لئے اسے ایسی جگہ پر رکھنا چاہئے جہاں نیچے کوئی کھانے پینے والی چیز نہ ہو اسے سفید کاغذ پر رکھنا چاہئے۔ ( مسز ناصرہ نعیم‘لاہور)
٭٭٭٭
سنہری باتیں
٭ برا کہنا برا ہے مگر برا چاہنا اس سے بھی زیادہ برا ہے۔
٭ جھوٹ بول کر معمولی فائدہ اٹھانے والے ایک دن بڑا نقصان اٹھاتے ہیں۔ (سعدیہ صدیقہ‘سرگودھا)
٭٭٭٭
ڈاکو کی ایمان افروز نصیحت
مسافروں سے بھری ایک ٹرین راولپنڈی سے لاہور آرہی تھی رات کا وقت تھا۔ کچھ مسافر جاگ رہے تھے اور کچھ نیند میں تھے اتنے میں چلتی ٹرین میں کوئی سوار ہوا اور ڈبے میں گھس آیا۔ مسافر یہ دیکھ کر چونک اٹھا کہ وہ نقاب پوش تھا اور اس کے ہاتھ میں پستول تھا۔ فوراً ہی اس نے کڑک دار آواز میں کہا خبردار کوئی حرکت نہ کرے‘ مسافر سکتے میں آگئے‘ ڈاکو کی آواز ابھری تم لوگوں کے پاس جوکچھ ہے میرے حوالے کردو‘ اس کا لہجہ خوفناک تھا۔ ایک کپڑا بچھا کر جلدی جلدی سبھی چیزیں گرانے لگے‘ آخر وہ گٹھڑی اس کے حوالے کردی گئی۔ اس نے گٹھڑی اٹھائی ‘ دروازے پر پہنچ کر وہ ان کی طرف مڑا اور کہا ”ایک ڈاکو کے خوف سے تم نے اپنا سارا سامان میرے حوالے کردیا مگر اللہ کے ڈر سے تم غریبوں میں صدقہ خیرات اور زکوٰة دینے کے بارے میں سوچتے تک نہیں‘ یہ لو سنبھالو اپنی چیزیں یہ کہہ کر اس نے گٹھڑی ان کی طرف اچھالی اور ساتھ ہی ٹرین سے اتر کر اندھیرے میں گم ہوگیا‘وہ گم ضرور ہوا مگر ٹرین میں موجود مسافروں کو ایک سوچ دے گیا۔ (سعدیہ صدیقہ‘ملت آباد سرگودھا)
٭٭٭٭
جنسی کمزوری سے نجات کے لئے
ادرک کا جوس مقوی باہ اور جنسی کمزوری کا عمدہ علاج ہے بہتر نتائج کیلئے آدھا چمچ ادرک کا جوس ہاف بوائلڈ انڈے اور شہد کے ساتھ روزانہ رات کو ایک ماہ تک استعمال کریں نامردی اور سرعت انزال کیلئے مفید ہے۔ (طاہر‘ رحیم یار خان)
٭٭٭
ہائی بلڈ پریشرکیلئے گراں قدر تحفہ
اس جدید دور میں جہاں انسان کو مشینی آسائشوں اور الیکٹرانک میڈیا سے بہت سی راحتیں میسر ہوئیں ہیں وہاں انہی کی وجہ سے بہت سی ایسی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیںجو دور قدیم میں نہ تھیں۔ ان میں سے ایک ہائی بلڈپریشر بھی ہے یہ ایسا خطرناک مرض ہے جو ایک چلتے پھرتے انسان کو بے بس حواس باختہ اور زندگی سے عاجز بنادیتا ہے ایسے مجبور اور بے بس حضرات کیلئے عبقری کی تیار کردہ ”فشاری“ ایک لاجواب حیرت انگیز ذود اثر دوا ہے ۔اس کے چند ماہ کا مستقل استعمال ہائی بلڈپریشر کو ہمیشہ کیلئے جڑ سے ختم کردیتا ہے۔
قیمت:200/-روپے علاوہ ڈاک خرچ(دوا برائے دس یوم)
ہائی بلڈپریشر کیا ہے؟ اس کیلئے ماہنامہ عبقری کی گراں قدر کتاب ”ہائی بلڈپریشر کا سائنسی روحانی علاج“ پڑھنا نہ بھولیں!
٭٭٭٭
مفت روحانی پھکی سے میری بیماریاں ٹل گئیں
ایڈیٹر صاحب السلام علیکم!میں ایک بینک میں مینجمنٹ کے فرائض سرانجام دیتا ہوں‘عرصہ دراز سے میں آدھے سر درد کی شدید تکلیف میں مبتلا تھا‘ڈھیروں علاج کئے مگرافاقہ نہ ہوا‘ایک ملنے والے سے اپنی تکلیف کاتذکرہ کیا‘اس نے مجھے روحانی پھکی کا ایک پیکٹ لا کر دیا اور ساتھ یہ کہا کہ قدر کرنا‘قدر ہی سے سب کچھ ملتا ہے‘خیر میں نے روحانی پھکی پابندی سے استعمال کرنا شروع کر دی‘ چند روز بعد مجھے اپنے درد میں افاقہ محسوس ہونا شروع ہو گیا‘آخر ایک کے مسلسل استعمال سے میرا عرصہ دراز کایہ درد ختم ہو نے کیساتھ ساتھ قوت حافظہ میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔(ارشد زبیر‘سیالکوٹ)
٭٭٭٭
عبقری شمالی علاقہ جات میں
گلگت: نارتھ نیوز ایجنسی مدینہ مارکیٹ گلگت۔گاہگوچ ،غذر: جاوید اقبال ہیلپ لائن نیوز ایجنسی مین روڈ گاہگوچ، غذر۔ ہنزہ: ہنزہ نیوزایجنسی علی آباد ہنزہ۔سکردو: سودے بکس اسٹور، لنک روڈ سکردو۔ سکردو: بلستان نیوز ایجنسی نیا بازار سکردو۔
٭٭٭٭
عبقری آپ کے شہر میں
کراچی: رہبر نیوز ایجنسی اخبارمارکیٹ، 0333-2168390۔ پشاور: اطلس نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0300-9595273۔ راولپنڈی: کمبائنڈ نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 051-5505194۔ لاہور: شفےق نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 042-7236688۔ سیالکوٹ: ملک اینڈ سنز ریلوے روڑ، 0524-598189 ملتان:ادارہ اشاعت الخیر ملتان، 0322-6748121۔ رحیم یار خان: امانت علی اینڈ سنز، 068-5872626۔ خانیوال: طاہر سٹیشنری مارٹ۔ علی پور: ملک نیوز ایجنسی، 0333-7684684۔ ڈیرہ غازی خان: عمران نیوز ایجنسی، 064-2017622۔ جھنگ: حافظ طلحہ اسلام صاحب، جامعہ عثمانیہ سیٹلائٹ ٹاﺅن 0334-6307057۔ حاصل پور: اسلام الدین خلجی لاری اڈا حاصل پور 0622-442439۔ درگاہ پاکپتن: مہرآباد نیوز ایجنسی ساہیوال روڑ پاکپتن 0333-6954044۔ کلور کوٹ: محمد اقبال صاحب، حذےفہ اسلامی کیسٹ ہاﺅس۔ مظفرگڑھ:مولانامحمد یوسف الحبیب نیوز ایجنسی، 0333-6031077۔ گجرات: خالد بک سنٹر مسلم بازار، 0333-8421027۔ چشتیاں: حافظ اظہرعلی ، مین بازار چشتیاں 0300-6989035۔ شورکوٹ کینٹ:حبیب اللہ ندیم مکتبہ اسلامیہ والے، 0302-7296211۔ بہاولپور:ابومعاویہ، قاسمی نیوز ایجنسی 0333-6367755 بوریوالہ: سید شیح احمد شہید تحصیل والی گلی 0300-7591190۔ وہاڑی: فاروق نیوز ایجنسی ٹھینگی کالونی، 0333-6005921۔ بھیرہ شرےف: شیخ ناصر صاحب نیوز ایجنٹ، 0301-6799177۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ: حاجی محمد یسیٰن جنگ نیوز ایجنسی 0462-511845۔ ملک نوید نیوز ایجنسی 0333-6870706۔ وزیر آباد:شاہد نیوز ایجنسی، 0345-6892591۔ ڈسکہ: نایاب نیوز ایجنسی، 0300-6430315۔ حیدرآباد: الحبیب نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0300-3037026۔ سکھر:الفتح نیوز ایجنسی مہران مرکز، 071-5613548۔ کوئٹہ: خرم نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0333-7812805 حضرو: نعیم پنسار سٹور حضرو ضلع اٹک، 0301-5514113۔ اٹک شہر: ظفراقبال مکتبہ مقصود احمد شہید 0321-5247893۔ میلسی: امتیاز احمد صاحب نیو شوکت کلاتھ ہاﺅس، 0321-7982550۔ خان پور: چوہدری فقیر محمد صاحب، انیس بک ڈپو، 068-5572654۔ واہ کینٹ: حبیب لائبریری اینڈ بک ڈپو لیاقت علی چوک، 0514-543384۔ فیصل آباد: ملک کاشف صاحب، نیوز ایجنٹ اخبار مارکیٹ، 0300-6698022۔بہاولنگر: المدینہ بکڈپو تحصیل بازار بہاولنگر 0333-6320766 صادق آباد: عاصم منیر صاحب، چوہدری نیوز ایجنسی، 068-5705624۔ قلعہ دیدار سنگھ: عطاءالرحمن مکہ میدیکل سٹور، سول ہسپتال قلعہ دیدار سنگھ، 0300-7451933۔ بھکر: ممتاز احمد، نیوز ایجنٹ چشتی چوک، 0300-7781693۔ کوٹ ادو: عبدالمالک صاحب، اسلامی نیوز ایجنسی، 0333-6008515۔ منڈی بہاﺅالدین: آصف میگزین اینڈ فریم سنٹر 0345-5861514۔ احمد پور شرقیہ: بخاری نیوز ایجنسی، 0302-7768638 بنوں:امیر احمد جان 0333-9748847۔ نارووال: محمد اشفاق صاحب، باﺅجی نیوز ایجنسی ضیاءشہید چوک ظفروال۔ جہانیاں: حافظ نذیر احمد، جمال کالونی نزد تھانہ، 0333-7646085 گوجرانوالہ: رحمن نیوز ایجنسی، 0300-6422516 سرگودھا: احمد حسن، مدنی کیسٹ اینڈ جنرل سٹور مدنی مسجد سرگودھا،0301-6762480، چکوال: عمران فاروق، 0333-5778810۔ لیاقت پور: بدر نیوز ایجنسی مین بازار 0345-8709947۔قیوم صاحب لندن 00442084724146۔ گوجرخان: الفلاح اسلامک نیوز ایجنسی 0332-5878032۔ تونسہ شریف: اسلامی کتب خانہ کالج روڈ 0345-2508728۔ خضرو: بلال خوشبو محل میزائل چوک 0314-2192166۔ ایبٹ آباد: آصف خلیل فریدی طیبہ بک سنٹر۔ میانوالی: نور سٹیمپ میکر 0333-9836818۔ کوہاٹ: عزیز نیوز ایجنسی 0922-511760۔
٭٭٭٭
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں