کچھ حضرات حضرت ابوسنان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے جب وہاں جاکر بیٹھے تو انہوں نے فرمایا کہ آو ہم سب اپنے ایک ہمسائے کے پاس چلیں جس کا بھائی مرگیا ہے وہاں جاکر رسم تعزیت ادا کریں۔ محمدابن یوسف غربانی کہتے ہیں کہ ہم سب لوگ ان کے ساتھ چلے اور اس شخص کے مکان پر آئے کیا دیکھتے ہیں کہ وہ شخص اپنے بھائی کے غم میں بیحد رو رہا ہے اور نہایت بیقرار ہے ہم لوگ اس کو تسلی و تشفی دینے لگے لیکن اس کو کسی بات سے قرار نہ آتا تھا۔
آخر ہم نے کہا کہ کیا تم نہیں جانتے ہو کہ موت گویا کہ راہ ہے جس پر سے ہر متنفس ضرور گزریگا اس نے جواب دیا سب کچھ صحیح ہے لیکن میری گریہ وزاری کا سبب وہ عذاب دائمی ہے جس میں میرا بھائی گرفتار ہے ہم نے پوچھا تجھے اپنے بھائی کے حال کا کیسے علم ہوا؟ وہ بولا واقعہ یہ ہے کہ میں نے اپنے بھائی کو قبر میں رکھا اور مٹی ڈال کر قبر کو برابر کردیا۔ دفن کرچکنے کے بعد سب ساتھ والے واپس چلے آئے اور میں تنہا اس کی قبر کے پاس بیٹھا رہا۔ اتنے میں قبر سے مجھے آواز آئی کہ وہ کہتا ہے ہائے افسوس سب لوگ مجھے اکیلا چھوڑ کر چلے گئے اور میں عذاب کی سختیاں اٹھارہا ہوں حالانکہ میں روزے رکھتا تھا‘ نمازیں پڑھتا تھا‘ یہ آواز سن کر میں بے اختیار رو کر اس کی حالت دیکھنے کیلئے قبر کو کھودنے لگا، کیا دیکھتا ہوں کہ قبر میں آگ دہک رہی ہے اور اس کی گردن میں آگ کا طوق پڑا ہے مجھے برادرانہ شفقت کے جوش نے مجبور کیا‘ ہاتھ بڑھا کر چاہا کہ وہ طوق اس کے گلے سے دور کردوں‘ میرا ہاتھ اور انگلیاں جل گئیں یہ کہہ کر اس نے اپنا ہاتھ دکھایا جو بالکل سیاہ اور جلا ہوا تھا۔ پھر کہا کہ میں مٹی ڈال کر وہ قبر اسی طرح بند کرکے چلا آیا۔میں اپنے بھائی کے حال پر کیوں نہ رووں اور کیوں غم نہ کروں۔ ہم نے پوچھا کہ دنیا میں تیرا بھائی کونسا عمل کیا کرتا تھا جس کی سزا یہ ملی۔ جواب دیا کہ وہ اپنے مال کی زکوٰة ادا نہیں کرتا تھا‘ ہم سے کہا کہ اس واقعہ سے اللہ کے اس قول کی تصدیق ہوتی ہے۔
ترجمہ:یعنی جو لوگ اس مال و دولت کو جو اللہ نے اپنے فضل و کرم سے انہیں دے رکھا ہے بخل اور خست کی وجہ سے جمع کرتے ہیں وہ ہرگز یہ خیال نہ کریں کہ ایسا مال ان کے حق میں مفید ہوگا بلکہ وہ ان کے لیے وبال ہوجائے گا۔ وہ بخل سے جمع کی ہوئی دولت عنقریب قیامت کے روز ان کے گلے کا طوق ہوجائیگی اور اس شخص کو یہ عذاب اس کی قبر میں ہی شروع ہوگیا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 689
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں