Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کبھی نہیں (ڈاکٹر خلیل احمد‘ دریاخان)

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی خوان پر کھانا نہیں کھایا۔ (خوان ایک میز ہوتی ہے جس پر چھوٹے چھوٹے برین اور کھانا رکھ دیا جاتا تھا اور کھانے والے حسب پسند اس سے نکال کر کھاتے تھے) ٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھنا ہوا گوشت نہیں کھایا۔ ٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی باریک آٹے کی روٹی نہیں کھائی۔ ٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی تین دن مسلسل پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا۔ ٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی نامحرم عورت کو ہاتھ نہیں لگایا۔ ٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی جھوٹ نہیں بولا‘ بدگوئی نہیں کی۔ ٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بتوں پر چڑھاوے یا غیراللہ کے نام پر پکا ہوا کھانا نہیں کھایا۔ ٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اپنی لونڈی یا غلام کو نہیں مارا۔ ٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی گھر میں کسی چیز کا ذخیرہ نہیں کیا۔ ٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ریشمی لباس‘ ریشمی بستر وغیرہ استعمال نہیں کیا۔ ٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی حدود اللہ میں سفارش قبول نہیں کی۔ رہنمائی تاریک رات تھی ایک شخص نے ایک نابینا کو دیکھا نابینا اپنے کندھے پر پانی کا گھڑا رکھے ہوئے ہاتھ میں چراغ لیے آرہا تھا۔ اس شخص نے کہا کہ تو اندھا ہے تجھے چراغ سے کیا فائدہ؟ اندھے نے جواب دیا میں نے یہ چراغ تجھ جیسے اندھوں کیلئے لے لیا ہے۔ انتظار بہت طویل ہے ایک شخص بیچ راستے میں کھڑا تھا۔ اتفاق سے کوئی دانشور وہاں سے گزرا۔ اس نے اس شخص پوچھا بھائی راستے میں کیوں کھڑے ہو کیا کسی کا انتظار ہے؟ اس نے جواب دیا کہ کسی انسان کا انتظار ہے دانش ور بولا پھر تو تمہارا انتظار بہت طویل ہوگا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 661 reviews.