ہر ماہ کسی ایک بزرگ کی زندگی کے آزمودہ روحانی نچوڑ آپ عبقری میں پڑھیں۔
ہر قسم کی آفات و بلیات سے نجات
قتل و غارت گری‘ لوٹ مار‘ ظلم و زیادتی کے دور میں ختم خواجگان ہر قسم کے ظلم و زیادتی سے محفوظ رہنے کا بڑا ذریعہ ہے۔ اکیلے پڑھ لے یا سب گھر والے یا اہل محلہ مل کر پڑھ لیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر قسم کی ناگہانی آفات و بلیات سے محفوظ رہیں گے اور دشمن ذلیل و ناکام ہوگا۔ ختم خواجگان پڑھنے کا طریقہ یہ ہے:
اول دس بار درود شریف (کوئی بھی درود شریف جو یاد ہو پڑھے ورنہ نماز والا درود شریف پڑھ لے) نماز والا درود شریف درود ابراہیمی ہے۔
اس کے بعد 360 بار لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ لَا مَلجَاَ وَلَا مَنجَا مِنَ اللّٰہِ اِلَّا اِلَیہِ۔
اس کے بعد 360 مرتبہ سورہ الم نشرح پڑھے۔ اس کے بعد 360 مرتبہ لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ لَا مَلجَاَ وَلَا مَنجَا مِنَ اللّٰہِ اِلَّا اِلَیہِ۔ اس کے بعد دس مرتبہ درود شریف پڑھ کر دعا کرلیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر قسم کے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہیں گے۔
جادو کا اثر زائل کرنے کیلئے
اگر کسی نے کسی پر جادو کیا ہو یا کالے علم کے ذریعے تباہی و بربادی کا وار کیا ہو تو اس سے بچنے کیلئے ”یَامُمِیتُ“ کو سات روز تک سات ہزار مرتبہ روزانہ پڑھیں اور پانی پر پھونک کر خود پئیں یا جادو سے متاثر آدمی کو پلائیں۔ انشاءاللہ جادو کا اثر ختم ہوجائے گا بلکہ الٹا جادو کرنے والے پر اسی کا اثر پڑے گا اگر کبھی محسوس کریںکہ کہیں سفلی وار ہونے والا ہے تو پھر بھی اسے پڑھیں انشاءاللہ آپ حفاظت سے رہیں گے۔
ہائی بلڈ پریشر کا علاج
یہ اسم ہائی بلڈپریشر کے مرض کیلئے بہت مفید ہے لہٰذا ہائی بلڈپریشر میں جب پانی پئیں تو مندرجہ ذیل وظیفہ سات مرتبہ پڑھیں۔ انشاءاللہ ہائی بلڈپریشر نارمل رہے گا۔
”یَاحَیُّ قَبلَ کُلِّ شَی ئٍ یَاحَیُّ بَعدَ کُلِّ شَی ئٍ“
پاگل کتے کے کاٹنے کا علاج
اگر کسی کو اللہ نہ کرے پاگل کتا کاٹ لے یا کسی کو کاٹ کر کتا پاگل ہوجائے تو اول گیارہ بار یہ درود شریف پڑھے:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولٰنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَعَلٰی نُوحِ نَبِیِّکَ۔ سَلٰم عَلٰی نُوحٍ فِی العٰلَمِینَ ط اِنَّا کَذٰلِکَ نَجزِی المُحسِنِینَ ط
اس کے بعد تیسرا کلمہ‘ کلمہ تمجید گیارہ بار پڑھیں۔
اس کے بعد مندرجہ بالا درود شریف گیارہ بار پڑھیں۔
ان سب کو پڑھ کر چکنی مٹی کو پانی سے گوندھ کر اس پر دم کریں اور اس کی سات گولیاں بنائیں اور وہ گولیاں سات نابالغ بچوں کو دیں پھر ہر بچے سے ایک ایک گولی لے کر زمین پر مار کر توڑ دیں۔ یہ عمل تین دن تک جاری رکھیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ مریض صحت یاب ہوگا۔
تیسرے دن ایک نمازی آدمی سے جو سگریٹ‘ بیڑی‘ حقہ نہ پیتا ہو اور نہ تمباکو کا پان کھاتا ہو۔ سوا پاو سوجی کا حلوا تیار کرائیں۔ حلوا تیار کرنے سے قبل اس کو وضو کرائیں اور اس حلوے کا ثواب حضرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کی روح مبارک کو بخشیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ مریض باولے کتے کے کاٹے کے اثرات بد سے محفوظ رہے گا۔یہ عمل مکمل توجہ اور یقین سے کیا جائے تو فائدہ ہوگا۔
گمشدہ کی واپسی کیلئے
رات کو جب گھر کے سب افراد گہری نیند سوجائیں تو اٹھ کر تازہ وضو کرے اور گھر کے چاروں گوشوں (کونوں) میں کھڑے ہوکر ہر گوشے میں ستر (70) بار پڑھے
یَامُجِید‘ رَدِّ عَلَیَّ (فلاں بن فلاں)
(فلاں بن فلاں کی جگہ گمشدہ کا نام لے) یہ عمل سات دن متواتر کرے انشاءاللہ تعالیٰ سات دن میں گمشدہ آجائے گا یا اس کی خبر مل جائے گی۔
شریر آدمی کے شر سے حفاظت کیلئے
شریر آدمی کے شر سے بچنے کیلئے اول تین بار درودشریف پڑھے اس کے بعد دس بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِپڑھے آخر میں تین بار درود شریف پڑھے۔انشاءاللہ اس عمل کی برکت سے پتھر سے پتھر دل نرم ہوجائے گا اور کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے گا۔
رشتہ دار ناراض ہوگئے ہوں تو
اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اس کا کوئی عزیز‘ رشتہ دار‘ بیٹا‘ بیٹی‘ والد‘ والدہ اس سے ناراض ہوگئے ہوں اور کسی صورت راضی نہ ہوتے ہوں تو سات سو چھیاسی (786) بار پانی کی ایک بوتل پر باوضوبِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِپڑھ کر دم کریں اور وہ پانی اس شخص کو پلادیں۔ انشاءاللہ آپس میں محبت کا رشتہ دوبارہ قائم ہوجائے گا۔ مجرب عمل ہے۔
شاندار حافظہ کیلئے
اگر کند ذہن بچے کو یا طالب علم کو 131 مرتبہ پانی پر دم کرکے درج ذیل آیت روزانہ پلائیں انشاءاللہ اسکی برکت سے وہ عالم فاضل ہوجائیگا۔وَعَلَّمَکَ مَالَم تَکُن تَعلَمطوَکَانَ فَضلُ اللّٰہِ عَلَیکَ عَظِیمًاo (پ 5 آیت نمبر 113 سورة النسائ)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 641
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں