کہنے لگے میرے گھر میں دوائیاں‘ گولیاں ‘سیرپ اور کیپسول کبھی داخل نہیں ہوئے میں حیران ہوا 5 بچے اور گھر میں ڈاکٹر اور ڈاکٹر کی ادویات نہ آئیں آخر کیسے ممکن ہے؟ بڑے اعتماد سے کہنے لگے ہاں ایسا ہی ہے کیونکہ میرے پاس بیماریوں سے بچاو کا ایک ویکسین ہے جو ہر بیماری کیلئے انوکھا اور لاجواب ہے بس یوں کیا اور بیماریاں ختم بلکہ میرے گھر میں بیماری داخل ہی نہیں ہوتی آخر بیماری داخل کیوں ہو کیونکہ اس بیماری کا میں پہلے ہی حل کرچکا ہوتا ہوں وہ حل یہ خاص عمل ہے پھر یہ خاص عمل میں نے کئی لوگوں کو بتایا جس جس کوبھی بتایا اسی کو فائدہ ہوا کوئی ایک شخص ایسا نہیں جس کو بتایا ہو اور اسے فائدہ نہ ہوا ہو ورنہ ہر فرد اس کے فائدہ سے مستفید ہوتا ہے۔
میں اپنے سسرال جب بھی جاتا ہوں لوگ اپنے بچوں کو لے کر آجاتے ہیں آپ دم کردیں کیونکہ آپ کے دم سے بیماریاں ختم اور بچے تندرست ہوجاتے ہیں حالانکہ میںنہ کوئی عامل کامل ہوںاور نہ ولی‘ ایک دفعہ میں اچانک اپنے سسرال گیا ایک بچہ سخت بیمار تھا میں نے درج ذیل اعمال پڑھ کر اسے دم کیا وہ تندرست ہوگیا اب لوگ میرا انتظار کرتے ہیں۔ یہ اعمال میں بھی پڑھتا ہوں اور میری بیوی بھی پڑھتی ہے‘ ایک بوتل پانی کی رکھی ہوئی ہے سب گھر والے اسی میں پڑھ کر دم کردیتے ہیں اور اسی میں سے پانی پیتے رہتے ہیں بس یہی اصل نسخہ ہے قارئین !واقعی جنہوں نے بتایا ان کے بتانے کے بعد اسے آزمایا اورنہایت مفید پایا آپ کی خدمت میں پیش ہے۔
اول و آخر درود شریف ابراہیمی 3 بار 7 بار سورة فاتحہ مع تسمیہ ایک بار آیت الکرسی 3-3 بار آخری چاروں قل‘ 3 بار بِسمِ اللّٰہِ لَایَضُرُّ مَعَ اِسمِہ شَیئ فِی الاَرضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَہُوَ السَّمِیعُ العَلِیم3 بار اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِن شَرِّ مَاخَلَقَ 7 بار وَاِلٰھُکُم اِلٰہ وَّاحِد لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحمٰنُ الرَّحِیم ....7بار ....7بارآیت الکرسی مکمل‘ مَاشَائَ اللّٰہ لاَحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ 1باریہ عمل ہر نماز کے بعد صبح و شام مستقل کریں زندگی کا معمول بنالیں تو کمال ہوگا۔
قارئین! اس مبارک ماہ کے رسالہ میں انتہائی محنت کے ساتھ اولیاءاللہ کے نہایت آزمودہ وظائف اور رمضان کے حوالے سے بڑوں کے سالہاسال سے گھریلو آزمودہ ٹوٹکوں ‘تجربات اور نورانی عبادات سے آراستہ کیا گیا ہے جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں اس کے فوائد ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا نفع ہوگا اور آپ کا صدقہ جاریہ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 629
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں