Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟ ( ام اوراق )

ماہنامہ عبقری - نومبر 2007ء

(یہ صفحہ خواتین کے روز مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کے لیے وقف ہے ۔ خواتین اپنے روز مرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرو ر تحریر کریں ۔ نیز صاف صاف اور مکمل لکھیں چاہے بے ربط ہی کیوں نہ لکھیں ۔ ) نمک سے علاج میرے دادا کے پیٹ میں درد ہو تا ہے تو وہ ذرا سا نمک لیکر پانی سے کھا لیتے ہیں ۔ اسی طر ح گرمی کے مو سم میں وہ نمک ڈال کر لسی پیتے ہیں ۔ ان کے پا ﺅں سو ج جا تے ہیں تو وہ نمک کے پانی میں پا ﺅں بھگو لیتے ہیں ۔ میری سمجھ میں نہیں آتا نمک سے وہ کیسے اپنا علا ج کر لیتے ہیں ، نمک نقصان بھی تو دیتا ہے ۔(صوبیہ رمضان، ملتان ) ٭ ہمارے جسم کا پیچیدہ نظام ہے ۔ ایک جرمن شخص ، شسلر یہی سوچتا رہتا تھا کہ دوا سے علا ج کر نے کے بعد بھی مکمل صحت نہیں ہو تی ۔ اس نے اس ضمن نے میں ایک تجربہ کیا اور آگ میں جلی ہوئی لا ش کی مٹھی بھر راکھ لیکر تجزیہ کیا اور اس راکھ میں سے بارہ معدنی نمک ملے ۔ وہ پھر ان سے امراض کا علا ج کرنے لگا۔ یہ نمک زمین کی مٹی میں مو جود ہیں ، پو دے اور درخت انھیں جذب کرتے ہیں ۔ حیوانوں کے گوشت میں بھی موجود ہیں ۔ آپ کے داد انمک سے علا ج کر تے ہیں تا ہم بلند فشار خون ( بلڈ پریشر ) زیادہ ہو تو نمک کا استعما ل نقصان دیتا ہے لہذا احتیاط کر نی چاہیے ۔ مسوڑھوں اور دانتوں میں تکلیف ہو تو ذرا سا نمک لیکر اس میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ملا کر دانتوں اور مسوڑھوں پرخو ب ملئے پھر منہ سے فاسد پانی نکلنے دیجئے ۔ اس سے دانت مضبو ط ہو تے ہیںاور تکلیف دور ہو جا تی ہے جڑی بو ٹیوں سے بھی نمک نکالے جاتے ہیں جنھیں طبیب بڑے اعتماد سے استعمال کر تے ہیں ۔ اسی طر ح ہو میو پیتھی طریقہ علاج میں بھی نمکیا ت فائدہ مند ثابت ہو تے ہیں اور کوئی نقصان نہیں دیتے ۔ ان نمکیات پر مشتمل جرمنی کی بنی گولیاں ملتی ہیں ۔ جن کے کھانے سے بچوں اور بڑوں میں عام جسمانی کمزوری رفع ہو تی ہے ۔ آپ کے داد ا نمک کی افا دیت جا نتے ہیں ۔ اس لیے وہ اپنا علا ج خو د ہی کر لیتے ہیں ۔ غذہ قدامیہ کی تکلیف میرے شوہر کو بار بار پیشاب آتا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ غدہ قدامیہ ( Prostate ) میں خرابی کی وجہ سے یہ تکلیف ہے۔ ہم لو گ آپریشن بھی نہیں کرانا چاہتے اور نہ ہی ڈاکٹری علا ج کے متحمل ہیں لہذا آپ مشورہ دیجئے ۔ دوسری بات یہ ہے کہ میری بیٹی کو دورے پڑتے ہیں ۔ وہ بال نوچتی ہے اور کپڑے پھا ڑ دیتی ہے۔ جب ہا تھ پا ﺅں مڑتے ہیں تو بے ہو ش ہو جا تی ہے۔ اس کا بہت علاج کرایا، کوئی کہتا ہے آسیب ہے کوئی سایہ بتاتاہے۔ آپ بتائیے میں کیا کر وں؟ بچی جوان ہے ۔ ٹھیک ہو تو اس کی شادی کر وں ، اس کا رشتہ طے ہے ۔ ( تانیہ گل ، ڈیرہ غازی خان) ٭ غدہ قدامیہ کی تکلیف عموما ً مردوں کو ہوتی ہے اور اس کا آپریشن ہو جا تاہے ۔ پچھلے دنوں میں نے پراسٹولین کیپسول کے بارے میں سنا ، دو تین لو گوں کو اس کے کھا نے سے بہت آرام آیا اور وہ آپریشن سے بچ گئے ۔آپ یوں کیجئے ایک خط ہمارے ایڈریس پر لکھیں جس میں تمام علامات لکھی ہوں ۔ ہم آپ کو دوا بذریعہ ڈاک بھجوا دیں گے انشاءاللہ دورے ختم ہو جائیں گے ۔ بیٹی کو قبض نہ ہو نے دیجئے اور جیسے ہی وہ ٹھیک ہو جائے اس کی شادی کر دیجئے ۔ جا دو آسیب کچھ بھی نہیں ، آپ اس چکر میں وقت اور پیسہ بر باد نہ کیجئے ۔ دانتوں کے مسائل میرے دانتوں سے خون آتا ہے ۔ بہت علا ج کیے مگر کو ئی افاقہ نہیں ہوا۔ کیلشیم بھی کھا تی ہوں ۔ میرا مسئلہ حل کر دیجئے ۔ (شاکر ہ ، پتوکی ) ٭ ایک قاریہ مشامہ عالم کے دانتوں میں کےڑا ہے ۔ اٹھا رہ بر س کی عمر ہے ۔ گھریلو نسخہ یا ٹوتھ پیسٹ کے متعلق معلوم کرنا چاہ رہی ہیں ۔ ٭ ایک قاریہ ریحانہ عنبرین کہتی ہیں ” جو کچھ کھا تی ہوں وہ دانتوں کو لگتا ہے اور درد ہوتاہے ۔دندان ساز سے علا ج کروایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ مشورہ دیجئے کہ دانت کس طر ح ٹھیک ہوں گے۔ ٭ شاکرہ صاحبہ ! گائے کا گو شت دانتوں کے لیے مضر ہے ، آپ گائے کا گو شت نہ کھائیے ۔ صبح ایک لیموں کا رس ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیجئے ۔ دوسری بات یہ کہ ہمدرد دواخانہ سے مسواک پیلو ٹوتھ پیسٹ خرید کر استعمال کیجئے۔ ریوند ٹوتھ پیسٹ دانتوں سے خون آنے کی شکایت میں استعمال کی جا تی ہے، یہ بھی ہمدرد کی ہے ۔ایک ڈےڑھ ماہ استعمال کرنے سے دانتوں سے خون آنا بند ہو جائے گا ۔ مشامہ عالم اور ریحانہ عنبرین ، آپ دونوں مٹھی بھر نیم کے پتے تین گلا س پانی خو ب ابال کر چھا ن کر صبح و شام غرارے کیجئے ۔ سو تے وقت تھوڑا سا نمک اور سرسوں کا تیل ملا کر اچھی طر ح مسوڑھوں اور دانتوں پر ملئے اور منہ لٹکا کر پانی نکلنے دیجئے ، یوں دانت مضبوط ہوں گے۔ وٹامن سی کی ایک گو لی روزانہ کھائیے ۔ لیموں صبح پانی اور شہد میں ملا کر پینے سے فائدہ ہو گا۔ تارا میرا کے فوائد اور استعمال سکھر سے نعیمہ عزیز لکھتی ہیں گھریلو ٹوٹکے پسند آئے ۔ میں آپ کو تار امیرا کے بارے میں لکھ رہی ہوں ۔ تا را میرا کے بیج صاف کر کے مو ٹے مو ٹے پیس لیں، باریک ہر گز نہ کریں۔ صبح نہار منہ چائے کی ایک چمچی بکر ی یا بھینس کے دودھ کے ساتھ کھانے سے ہر قسم کی بواسیر کو آرام آجا تاہے ۔ کچھ دن کھا کر چھوڑ دیں ۔ یہ پیچش آورہے ۔ میری والدہ کو خارش ہو گئی تھی۔ کسی نے یہ ٹوٹکا بتایا ۔ تارامیرا ایک چمچی نہا ر منہ کھانے سے خارش ٹھیک ہو جا تی ہے ۔ میری والدہ نے ایسا ہی کیا ۔ وہ ٹھیک ہو گئیں ۔آپ مزید بتائیے ۔ ٭ تارامیرا کے بیج تیز کڑوے سبزی مائل ہوتے ہیں ۔ مزاج گرم خشک ہے ۔ یہ ہا ضم ہو تے ہیں ۔ عام طور پر کولہو پر تا را میرا کا تیل مل جاتا ہے ۔ اس کے استعمال سے بد ن پر مرچیں سی لگتی ہیں، مگر اس کی مالش سے کھجلی اور خارش دور ہو جا تی ہے ۔ سر میں لگا نے سے بعض دفعہ جلن ہونے لگتی ہے ۔ اس کے بیج پیس کر چہرے کے سیاہ داغوں ، چھائیوں اور برص پر لیپ کیا جاتا ہے۔ تار ا میرا کا تیل ہر قسم کی خارش میں لو گ استعمال کرتے ہیں ۔ اسے کسی دوسرے تیل میں ملاکر لگانا چاہیے ۔ کچھ لو گوں کی جلد حساس ہو تی ہے ۔ بجائے آرام کے ان کو الرجی ہو جاتی ہے۔ سردی کے مو سم میں تارا میرا کے بیج کھانے سے تکلیف نہیں ہو تی ۔ یہ گرم ہوتے ہیں اس لیے گرم دنوں میں مروڑ ہو کر پیچش لگ جا تی ہے۔ پیٹ میں مروڑ ہونے لگے تو فوراً تارا میرا کے بیج کھا نا چھوڑ دیں ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 155 reviews.