Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چند ٹکوں سے بیماریوں کا علاج

ماہنامہ عبقری - جون 2010ء

جوڑوں کا درد ختم ہوگیا ماہ فروری 2009ءکے ماہنامہ عبقری میں قارئین کی خصوصی تحریروں میںبندہ کی والدہ محترمہ نے مطالعہ کیا ۔ ان دنوں میں بندہ کے نانا اور نانی جان جوڑوں کے شدید قسم کے درد میں مبتلا تھے اور گھٹنوں میں شدید درد کی وجہ سے نماز پڑھنا اٹھنا بیٹھنا اور چلنا پھرنا شدید مشکل تھا۔ محترم نانا جان ہر تیسرے یوم تکلیف برداشت نہ کرنے کی وجہ سے اکثر کراہتے رہتے تھے۔ بندہ کی والدہ محترمہ نے جوڑوں کے درد سے نجات کا نسخہ پڑھا اور بمطابق نسخہ بندہ کے نانا اور نانی جان کو ذیل طریقہ سے استعمال کروایا۔ پانچ عدد مرغی کے انڈے لے لیں۔نماز فجر کے بعد نہار منہ ایک کچا انڈا پی لیں۔ اس کے بعد چار عدد سے آٹھ عدد تک بادام لے کر چبائیں۔ انڈہ ایک دن چھوڑ کر استعمال کروائیں۔ پانچ عدد انڈے دس دنوں میں استعمال کرنے ہیں۔ بادام روزانہ استعمال کرنے ہیں۔ بادام کے استعمال میں ناغہ نہیں ہونا چاہیے۔ اگر دس دنوں میں افاقہ نہ ہو تو علاج بڑھا دیں۔ بندہ کی والدہ محترمہ کے مشورہ پر بندہ کے نانا اور نانی جان نے نسخہ باقاعدگی سے استعمال کیا جو کہ تیر بہدف ثابت ہوا اور اب اللہ تعالیٰ کی رحمت اور فضل و کرم سے بندہ کے نانا اور نانی جان کو گھٹنوں کے جوڑوں کی تکلیف سے یکسر نجات حاصل ہوچکی ہے اور الحمدللہ اب محترم نانا اور نانی جان باقاعدگی سے نماز ادا کرتے ہیں اور بغیر کسی سہارے نوجوانوں کی طرح نارمل زندگی گزارتے ہیں۔ ماہنامہ عبقری اور جناب ایڈیٹر صاحب کا صدبار شکریہ‘ اللہ اس صدقہ جاریہ کو رہتی دنیا تک جاری و ساری اور قائم ودائم رکھے۔ آمین۔ شوگر نارمل ہوگئی والدہ محترمہ شوگر کے عارضہ میں عرصہ تقریباً پندرہ سال سے مبتلا ہیں اور اکثر وبیشتر شوگر لیول کی کمی و بیشی سے پیدا ہونے والی مشکلات کا شکار رہتیں اور شوگر کی انگریزی ادویات کے سہارے چل رہی تھیں اور والدہ محترمہ کی صحت بھی روز بروز شوگر کی ادویات کے مسلسل استعمال سے پیدا ہونے والے سائیڈ ایفیکٹ کی وجہ سے گرتی چلی جارہی تھی۔ قارئین کی ماہ فروری 2009ءمیںخصوصی تحریروں میں شوگر کے مرض کا آسان اور سستا علاج پڑھا اور پڑھ کر بمطابق علاج بھوسا/توڑی جو گائے اور بھینس وغیرہ کو کھلائی جاتی ہے کی ایک چٹکی مٹی کے برتن میں پانی ڈال کر رات بھگو دی جاتی اور صبح نہار منہ چھان کر پی لیں۔ نسخہ کے علاج سے والدہ کی شوگر نارمل ہوگئی اور اب مسلسل استعمال سے والدہ محترمہ کی صحت بھی دن بدن اچھی ہوتی چلی جارہی ہے اور شوگر بھی نارمل رہنے لگی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور ماہنامہ عبقری کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین (شاہد شوکت‘ فیصل آباد) سچا منجن کا کمال مجھے تقریباً دو سال سے مسوڑھوں میں ورم کا مسئلہ تھا اس کے علاوہ مسوڑھوں سے خون بھی آتا تھا جب دانت صاف کرتا تو انتہائی تکلیف ہوتی کیونکہ مسوڑھوں کی جلد دانتوں سے کئی جگہ سے الگ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے کھانے میں بھی تکلیف ہوتی۔ دو تین ڈاکٹرز کو بھی چیک کرایا سب نے الگ الگ ہی علاج بتائے جو کہ میں نے کیے مگر فائدہ ہونے کی بجائے مسئلہ جوں کا توں تھا۔ میں نے عبقری میں سچامنجن کے بارے میں پڑھا اور اسی ہفتے اپنے شوہر سے یہ منجن منگوا کر استعمال کیا اس کے چند دفعہ استعمال سے جہاں باقی تکلیفیں دور ہوئیں وہاں ایک بات یہ بھی محسوس کی کہ آپ ہر قسم کی ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کے تھوڑی دیر بعد کوئی چیز بھی کھائیں تو دانتوں پر پیلاہٹ جم جاتی ہے جبکہ سچامنجن استعمال کرنے کے بعد باامر مجبوری کسی وقت دانت نہ بھی صاف کیے جائیں تو بھی دیر تک پیلاہٹ نہیں جمتی میرے گھر والوں نے بھی استعمال کیا سب نے اس کو منفرد ہی پایا۔ ( ام حذیفہ ‘اسلام آباد) روحانی پھکی کے حیرت انگیز کمالات محترم حکیم صاحب السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ کی دعاوں سے بندہ خیریت سے ہے آپ کی خیریت مالک ارض وسماءسے نیک مطلوب ہے۔ ایک ماہ پہلے کی بات ہے کچھ دوائیاں لینے کیلئے عبقری کے دفتر میں حاضر ہوا دواوں کے ساتھ ایک دوا مفت ملی ۔(روحانی پھکی) گھر جاکر بچوں کو چٹکی بھر دینا شروع کی۔ بڑا بچہ ذہنی طور پر کچھ کمزور ہے کچھ دنوں کے بعد میں یہ محسوس کرنے لگا کہ بڑا بچہ پہلے سے زیادہ اچھے طریقہ سے سبق سنارہا ہے میں نے اسے کہا کہ میرا خیال ہے اب تم زیادہ محنت کرنے لگ گئے۔ کہنے لگا محنت تو میں پہلے بھی کرتا تھا اور اب بھی کرتا ہوں جب سے میں نے (روحانی پھکی) لی ہے تب سے مجھے سبق بڑے اچھے طریقہ سے یاد ہوجاتا ہے۔ میں بڑا حیران ہوا کہ پھکی نے تو کمال کر دیا۔ میرا دفترمیں اکاونٹ کاکام ہے میرے سر میں کام کی زیادتی کی وجہ سے درداورپٹھوں کا کچھاو وغیرہ رہتا تھا۔ میں نے سوچا کہ میں خود بھی لینی شروع کردوں خیر میں نے چٹکی بھر دن میں تین دفعہ شروع لینا شروع کردی۔بڑے حیران کن نتائج سامنے آئے۔ مجھے سرمیں درد یا بھوکے رہنے سے ہوتی تھی یا کام کی زیادتی کی وجہ سے‘ سب ٹھیک ہوگئی۔اس کے بعد جس کو بھی میں نے دوائی کا بتایا اور پھر اس نے دوائی استعمال کی کبھی اس دوائی نے اسے مایوس نہیں کیا۔ پھر آپ کیلئے دعاوں کے وہ سلسلے شروع ہوئے کہ میں بیان نہیں کرسکتا پھر لوگوں نے آپ کواور آپ کی نسلوں کے حق میں جو دعائیں دیں اللہ تعالیٰ ان تمام دعاوں کو آپ کے حق میں قبول فرمائے۔ (آمین) (سعید احمد)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 533 reviews.