پھر بچے ذکر کرتے ہیں سبحان اللہ‘ الحمد اللہ وغیرہ ہر روز ایک ذکر ہوتا ہے جمعہ کو درود شریف اس کام کیلئے کھجور کی گٹھلیوں کو جمع کیا ہوا ہے تقریباً 1200 گٹھلیاں روزانہ پڑھی جاتی ہیں۔اس طرح مجھے بھی کچھ وقت مل جاتا ہے تاکہ میری اپنی اصلاح ہو سکے
میں نے چھٹیوں میں بچوں کی تربیت کے حوالہ سے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں بچوں کی جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ روحانی روحانی تربیت کا انجام بھی بڑے شاندار طریقے سے مرتب کیا گیا ہے۔
بچوں کی تربیت کا سلسلہ
آج کل موسم گرما کی چھٹیاں ہونے والی ہیںاور چھٹیوں کا سن کر بچے خوش ہوتے ہیں کہ چلو اب آزادی ہے خوب گھومیں گے خوب عیش کریں گے آرام سے صبح دیر تک سو کر اٹھیں گے۔
لیکن ہم لوگ چھٹیوں میں نہ کہیں گھومنے جائینگے ۔ میرے بچے الگ الگ اسکولوں میں پڑھتے ہیں کہیں ایک ماہ کی چھٹیاں ہونگی تو کہیں ڈھائی ماہ کی اور میری ایک بچی جو کہ مدرسہ میں حفظ کررہی ہے اس کو چھٹیاں ہی نہیں ہونگی۔ اب میں نے سوچا کہ ان چھٹیوں کو کسی طرح کام میں لایا جائے تو بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ جو میں کبھی کبھی بچوں کے ساتھ کھیل کھیلتی ہوں اسکول اسکول‘ ڈاکٹر ڈاکٹر‘ وغیرہ کیونکہ مجھے بچوں کا گلیوں میں پھرنا بالکل پسند نہیں اور میں ان کو کسی نہ کسی کھیل میں لگا کر گھر میں ہی رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ اب ناچیز نے بچوں کو کہا کہ آپ کیلئے ایک ماہ کا کورس ہے (فی الحال) سکول سکول والا کھیل ہم دوبارہ سے شروع کر رہے ہیں یہ سکول ایسا ہو گا جہاں ہم روحانی تربیت حاصل کر سکیں گے کیونکہ ہم جسم کو تو اسکول بھیجتے ہیں لیکن ہماری روح کو بھی سکول کی ضرورت ہے اس میں ہم قرآن کی تلاوت‘ ذکر اور درس وغیرہ کریں گے بلکہ اصل میں خود اپنے لیے چوبیس گھنٹوں میں سے کچھ وقت دین کیلئے نکالنا چاہ رہی تھی کیونکہ روزانہ آج کل کرتے کرتے وقت گزر ہی جاتا تھا۔
اب اس کیلئے میں نے(سٹور) جو کہ گھر کے ایک طرف کمرہ ہے اس کا انتخاب کیا اس کا کچھ حصہ صاف کرکے وہاں ایک تختہ سیاہ اور خود چارٹ بنا کر (بے جان تصویروں کے) لگا لیے اور نیچے چٹائی پر اپنے تمام بچوں کے بیٹھنے کا انتظام کر لیا بچے ماشاءاللہ نمازوں کی پابندی تو کر رہے ہیں کہیں کبھی کبھی بے قاعدگی ہو جاتی ہے اللہ تعالیٰ استقامت عطاءفرمائے آپ سے بھی دعا کی درخواست ہے۔
چوبیس گھنٹوں میں سے صرف دو گھنٹے سکول ہے اس کا وقتی طور پر نام ”نئی روشنی سکول“ تجویز ہوا ہے اس کو شروع ہوئے تقریباً ایک ہفتہ ہو چکا ہے اس ادنیٰ سی کوششیں کی ایک ہفتہ کی تفصیل پیش خدمت ہے۔
اسمبلی: تلاوت (اویس بیٹا)‘ 2-چھ کلمے (اسعد بیٹا)‘ 3- مسنون دعائیں (کھانے پینے سونے وغیرہ کی”قندیل بیٹی“ )‘ 4-نعت (آفرین بیٹی)‘ 5- دعا(ماریہ بیٹی) (لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری)
اسمبلی کے بعد پہلا پریڈ
قرآن“ کی تلاوت کا ہے سب بچے قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں نورانی قاعدے سے لیکر حفظ تک کے بچے شریک ہوتے ہیں۔
آسان نیکیاں
لاجواب کتاب ہے اس کتاب سے ہر روز ایک آسان نیکی کے بارے میں بتایا اور سمجھایا جاتا ہے اور پھر اس کے حوالے سے کوئی کہانی اور واقعہ بھی سنایا جاتا ہے۔ اب تک پیر کو بسم اللہ کی برکت‘ منگل کو سلام کی اہمیت‘ بدھ کو دوسروں کی مدد کرنا‘ جمعرات کو جانوروں پر رحم کرنا وغیرہ کے بارے میں بتا چکی ہوں کہ جانوروں پر رحم کرنے سے کیا فائدہ اور نہ کرنے سے کیا نقصان ہوتا ہے وغیرہ۔
ترجمہ اذکارِ نماز
(نام کتاب‘ ایک منٹ کا مدرسہ) اس کتاب سے‘ روزانہ تھوڑا تھوڑا ترجمہ یاد کرایا جاتا ہے اور اگلے دن پچھلے سبق سمیت سب دہرایا جاتا ہے (تاکہ بچوں کو نماز کامکمل ترجمہ یاد ہو جائے اور وہ نمازکی اہمیت کو سمجھ کر اچھی طرح پڑھ سکیں)۔
(اس کے علاوہ مطالعہ‘ جنرل نالج کے سوالات اور درس وغیرہ کے بھی پیریڈ ہوتے ہیں)
اردو
کچھ تھوڑی سی اردو پڑھائی لکھائی املا ءوغیرہ تاکہ سکول کی شکل و صورت قائم ہو سکے (مادری زبان )
5- انگریزی
الفاظ معنی‘ پڑھائی لکھائی وغیرہ (دوسروں سے مقابلے کیلئے انگریزی سے واقفیت ہونا ضروری ہے)
ذکر
پھر بچے ذکر کرتے ہیں سبحان اللہ‘ الحمد اللہ وغیرہ ہر روز ایک ذکر ہوتا ہے جمعہ کو درود شریف اس کام کیلئے کھجور کی گٹھلیوں کو جمع کیا ہوا ہے تقریباً 1200 گٹھلیاں روزانہ پڑھی جاتی ہیں۔
اختتامی دعا
درود ابراہیمی الحمد شریف‘ تین بار سورئہ اخلاص‘ پھر درود ابراہیمی اس کے بعد وہ اپنے مدرسہ کی دعا جو اس کو یاد ہے یعنی وہ مدرسہ میں چھٹی کے وقت پڑھتے ہیں‘ پڑھتی ہیں۔
اس طرح مجھے بھی کچھ وقت مل جاتا ہے تاکہ میری اپنی اصلاح ہو سکے کیونکہ مجھ جیسی کم علم اور بے عمل کو آتا ہی کیا ہے بس اللہ تعالیٰ کا کرم اور احسان ہے کہ وہ اس طرح کے خیالات دل میں ڈال دیتا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک بننے کی توفیق دے (آمین)۔
ضروری بات
ایک بات اور وہ یہ کہ دو سامنے والی بچیاں جو کہ ہر وقت آنا جانا لگائے رکھتی ہیں ان کو بھی اس سکول میں شامل کر لیا وہ بہت خوش ہوئیں پہلے تو میں بہت پریشان ہوئی کہ کیا کروں ان کو بتاﺅں یا نہ بتاﺅں اگر ان کو سکول کے بارے میں بتاتی ہوں تو یہ کہیں دکھاوے اور نمائش میں شامل نہ ہو جائے اور اگر چھپاتی ہوں تو دین کی بات چھپانا بھی توبخیلی ہے اور کیا پتہ اللہ پاک کس کو عمل کی توفیق دے دے بس اللہ کا نام لیکر ان کو بتا دیا اور وہ بھی اس پروگرام میں شامل ہو گئی ہیں اور یوں یہ روشنی کی کرن ہمارے گھر سے نکل کر دوسرے گھر میں داخل ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ مجھے استقامت اور ہمت دے اور صحیح بیان کرنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ قارئین اس طریقے سے ہم اپنے بچوں کی اچھی تربیت اور ان کی چھٹیوں کو قیمتی بناسکتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 512
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں