آفتاب کپور صاحب عمررسیدہ ہیں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ 1973ءسے مسلسل حج پر آرہے ہیں میری ان سے ملاقات ہوئی تودوران ملاقات انہوںنے ایک انوکھے راز سے پردہ اٹھایا‘ کہنے لگے ہوا یہ کہ جب میں پہلی دفعہ حج پر آیا تو میری اہلیہ کو پیٹ اور پہلو میں سخت درد اٹھا‘ میںفوراً اہلیہ کوہسپتال لے گیا حج میں صرف تین دن باقی تھے اور تین دن کے بعد حج کیلئے احرام باندھنا تھا اب مکہ مکرمہ کے سب ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ اہلیہ کا آپریشن ضروری ہے اور آپریشن کیلئے کم از کم اس دور میں 3،4 ہفتے ریسٹ ضروری ہوتا تھا میری کوشش تھی کہ کسی طرح وقتی علاج ہوجائے اور ہم حج کے پانچ دن گزارلیں لیکن ایسا بظاہر ناممکن نظر آرہا تھا۔ ڈاکٹر کہنے لگے کہ اگر اپنڈیکس پھٹ گیا تو موت واقع ہوسکتی ہے میں ان کی بات سن کر روتے ہوئے حرم کی طرف چل پڑا میں نے جاکر طواف کیا اور خوب رو کر دعا کی اور اللہ سے عرض کیا اے اللہ! میں ایک بکرا آج ہی لیکر صدقہ کرتا ہوں تو میری بیوی کو صحت یاب کردے اور ہمیں بخیرو عافیت حج کروا اور بار بار کرو اب میں رو رہا تھا اور طواف کررہا تھا۔ طواف مکمل کرنے کے بعد میں نے نفل پڑھے۔ پھر میںزمزم پیتے ہوئے بھی یہی دعا کررہا تھا۔ چند گھنٹوں کے بعد پھر ہسپتال گیا‘میں نے بیوی کی طبیعت کو بہت بہتر پایا ‘میں نے بکرا صدقہ کردیا۔ صبح تک میری بیوی وقتی علاج سے اس قابل ہوگئی کہ کرسی پر حج کا احرام باندھ لے۔ حج کے بعد کچھ اور علاج کیا تو ڈاکٹروں کا مشورہ ہوا کہ اب آپریشن نہ بھی کیا جائے تو مریضہ ٹھیک ہوسکتی ہے۔ آفتاب صاحب کہنے لگے بس دعا صدقہ اور رونا اللہ کوایسا پسند آیا کہ 73ءسے 2010ءہر سال حج پر حاضری ہورہی ہے۔
قارئین!واقعی صدقہ اور دعا کی طاقت ایک انوکھا راز ہے۔ جوکرے گا سو پائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 508
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں