Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نام محمدؐ کی جیتی جاگتی برکات!میں نےپائیں آپ بھی پائیے!

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

(سید طیب علی‘ واہ کینٹ)

عبقری رسالہ میں چھپے وظائف آزمائے بہت کچھ پایا آئیے آج میں قارئین کو اپنے تجربات پیش کرتا ہوں:۔
800 مرتبہ صبح و شام بسم اللہ پڑھیے‘ رزق کی پریشانی ختم: قارئین!میری کچھ دکانیں تھیں جو کرائے پر نہیں لگ رہی تھیں جس کی وجہ سے بہت پریشان تھا‘ عبقری میں یہ عمل پڑھا میں نے بھی صبح و شام 800 مرتبہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ کیا‘ تین یا چار دن پڑھا دکانیں کرائے پر لگ گئیں۔
سورۂ قریش پڑھیے بس کھاتے جائیے!:کھانے کے بعد تین دفعہ سورۂ قریش پڑھنے سے مجھے دن میں پانچ، پانچ بار کھانا ملتا تھا اور ہر بار پہلے سے اچھا اور صورتحال ایسی ہوتی تھی کھانا کھانا بھی پڑتا چھوڑ نہیں سکتا تھا زیادہ کھانا ملنے کی وجہ سے کچھ عرصہ بعد میں نے عمل چھوڑ دیا کیوں کہ زیادہ کھانے سے میرا وزن بڑھنا شروع ہو گیا تھا ۔
حفاظت کا آزمودہ عمل: یَاحَفِیْظُ پڑھ کر میں گھر کو لاک لگا کر گائوں چلا گیا۔ ہمارے گھر کے ٹیرس سے زیادہ بارش ہو تو کچھ ٹائیلز غلط لگی ہونے کی وجہ سے پانی ڈرائنگ روم میں آتا تھا جس سے بچنے کے لیے ہم وہاں کوئی پرانا موٹا کپڑا رکھتے تھے تو پانی کا رخ بدل جاتا تھا‘ گائوں جاتے ہوئے بارش کا موسم نہیں تھا جس کی وجہ سے ہم نے کپڑا نہیں رکھا اور رات کو پتا چلا کہ وہاں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے تو امی پریشان ہوئی کہ صوفے خراب ہو جائیں گے لیکن اس وقت کچھ نہیں ہوسکتا تھا ہم بہت دور تھے لیکن جب واپس آئے بارش کا پانی وہاں تو کیا وہاں سے پیچھے بھی نہیں تھا۔ اسی طرح ایک مرتبہ میرا دوست موٹرسائیکل پہ 60 سے 70 کی سپیڈ سے آرہے تھے اچانک ٹائر پنکچر ہوگیا اور ہم گرنے لگے روڈ پہ گرتے ہوئے مجھے خیال آیا گر کیوں رہے؟ میں نے تو یَاحَفِیْظُ پڑھا تھا تو اسے لگا کسی نے فوراً سہارا دے کر موٹرسائیکل سیدھا کردیا اور ہم گرنے سے بچ گئے اور موٹرسائیکل کا ٹائر اور ٹیوب بھی خراب ہونے سے بچ گئے۔
نام محمدؐ کے کرشمات: شیخ الوظائف نے درس میں بیان فرمایا تھا جس کے بیٹے نہ ہوں حمل ٹھہرنے کے بعد نیت کریں کہ بیٹا ہوا تو اس کا نام محمد رکھوں گا‘ ان شاء اللہ بیٹا ہوگا۔ میری پھپھو کے بیٹے کی دو بیٹیاں تھیں بیٹا نہیں ان کی بیوی نے یہ نیت کی کہ نام سے پہلے ’’محمد‘‘ نام ساتھ لگائیں گی تو رب کریم نے انہیں بیٹا عطا کیا اور میرے تایا زاد بھائی کی بیوی نے یہ عمل کیا انہیں رب کریم نے بیٹا دے دیا۔ میرے قریبی دوست کی پھپھو کی پانچ بیٹیاں تھیں بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھیں‘ یہی نیت انہوں نے کی رب کریم نے انہیں بھی بیٹے سے نوازا۔
یا قہار کا عمل:میں اور میرا ایک دوست رات کو قبرستان کے پاس سے گزر رہے تھے کہ موٹرسائیکل کی لائٹ خراب ہونے کی وجہ سے اشارہ آن کیا ہوا تھا‘ وہ راستہ ہمارا تقریباً روز کے آنے جانے والا تھا اس وجہ سے وہ سارا زبانی یاد تھا اور اس رستے کے کھڈے، جمپ بھی مجھے پتا تھے اس دن وہ قبرستان والا راستہ ہی ختم نہ ہو۔ جب مجھے محسوس ہوا کچھ غیر معمولی ہے تو میں نے یَا قَہَّارُ پڑھ کے پھونکا تو راستہ نے ختم ہونے میں اتنا وقت لیا جتنا عام طور پر لگتا تھا۔ یَا قَہَّارُ پڑھنے سے پہلے ایک جمپ کے لیے میں نے تین بار بریک لگائی لیکن وہ جمپ ہی نہیں آرہا تھا پڑھنے کے بعد فوراً آگیا۔
راشن میں برکت کا عمل:جس ماہ ہم گھر کے راشن پر سورئہ کوثر 129بار پڑھ کے نہ پھونکیں تو راشن بائیس، تئیس دن میں ختم ہو جاتا ہے اگر سورئہ کوثر پڑھ لیں تو یہی راشن ایک ماہ اور دس سے پندرہ دن چل جاتا ہے یعنی تقریباً ڈیڑھ ماہ۔
ٹریفک کھلوانےکا عمل: جب بھی ٹریفک میں پھنس جاتا ہوں سورۂ الم نشرح پڑھنا شروع کردیتاہوں‘ یقین کیجئے اسی وقت ٹریفک چل پڑتی ہے اور کم از کم مجھے ایسے رستہ ملتا ہے کہ میں آسانی سے رش سے نکل جاتا ہوں‘ یہ عمل تو میرا بارہا کا آزمودہ ہے۔ قارئین!یہ میرے چند مشاہدات تھے آپ بھی آزمائیے اور عبقری میں ضرور لکھیے۔ جس طرح آپ کو فائدہ ہوا دوسروں کو بھی پہنچائیے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 897 reviews.