Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ناف کی شکایت! آلِ رسولﷺ کا تجویز کردہ ٹوٹکہ (طب محمدﷺ وآلِ محمد سلام اللہ وضوانہٗ علیہ )

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

(انتخاب: علامہ ابوعون حیدر نقوی المعروف کمی احمد پوری)

(فرمان امام رضاسلام اللہ ورضوانہ علیہ)
’’جو شخص چاہے کہ اسے ناف کی شکایت نہ ہو اسے چاہے کہ جب سر میں تیل ڈالے ناف میں بھی لگا لیا کرے‘‘
جدید سائنسی تحقیق کی نظر میں
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ اکثر لوگوں کو ناف ٹل جانے کامسئلہ لاحق ہوجاتا ہے یہ بذات خود کوئی اتنی پیچیدہ بیماری نہیں مگر بہت سی بیماریوں کی ابتدا کرنے والامرض ہے۔اس سے اکثر اوقات ناف کے نیچے کا اندورنی نظام ہل جاتا ہے ۔اور اس کی وجہ عام طور پر بھاری وزن اٹھانا، معمول سے ہٹ کر سخت محنت، کبھی کھانا نہ کھانے سےبھی ہوسکتی ہے۔عام طور پر اس کی علامات پیٹ میں درد، قبض، معدے کے مسائل، کھانے کی خواہش ختم ہوجانا وغیرہ ہوسکتی ہیں۔اس کی عام اور سادہ تشخیص ہے کہ اپنی ناف پر انگوٹھا رکھ کر نیچے کو دبائیں تو آپ کو ناف کے نیچے دھڑکن Beat محسوس ہوگی ۔ناف ٹل جانے کی صورت میں یہ دھڑکن ناف کے نیچے ہونے کی بجائے دائیں بائیں اوپر نیچے کسی جگہ محسوس ہوتی ہے۔ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ ناف میں روزانہ تیل لگانے کا اہتما م کریں۔ناف میں تیل لگانا بخار، نزلہ و زکام، ہڈیوں میں درد، قبض ،گھٹنوں وجوڑوں میں درد ،ہاضمہ وغیرہ کے مسائل دوراور جلد کو چمکداروتازگی بخشنے ،تھکن، سستی اورہونٹوں کی خشکی دور کرنے کیلئے نہایت لاجواب ہے۔ناف میں تیل لگا کر اس عارضہ سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 896 reviews.