Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پہلے بے ادبی کی! اب زمین پر گرا لنگر اٹھا کر کھاتا ہوں!

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

( ط، ڈیرہ اسماعیل خان)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ کو اور آپ کے تمام اہل خانہ کو دونوں جہانوں کی خوشیاں نصیب فرمائے اور آپ کا سایہ امت کے سر پر ہمیشہ قائم رکھے آمین! آپ کے تسبیح خانہ والے سلسلہ کوقیامت تک قائم دائم رکھے‘ گزشتہ چھ سال سے تسبیح خانہ آرہا ہوں‘ مگر گزشتہ دو سال سے نہیں آپارہا یہ میری اپنی غلطی ہے کہ میں نے ایک ماہ تسبیح خانہ میں گزارا تو میں نے لنگر میں ملنے والے کھانا کی بے ادبی شروع کردی‘ میں تسبیح خانہ سے ملنے والا پاکیزہ سادہ مگر کشادہ لنگر نہ کھاتا تھا بلکہ باہر سے جاکر کھانا کھاتا تھا۔ ساتھیوں نے مجھے منع بھی کیا اور میں ان سے الجھ پڑا اور میں نے کہا شروع کے چار دن میں نے کھایا ہے مگر اب نہیں کھایا جاتا لہٰذا مجبوری کی وجہ سے میں باہر جاکر کھاتا ہوں۔ حالانکہ آپ کے درس میں سنا تھا کہ جس نے لنگر پر اعتراض کیا وہ پریشانیوں میں مبتلا ہوگا۔ بس میں تسبیح خانہ میں دن گزار کر واپس آگیا‘ جیسے ہی واپس گھر آیا تو پریشانیوں میں ایسا گرا کہ میں چاہ کر بھی واپس تسبیح خانہ نہ جاسکا۔ اب میں اللہ‘ اس کے حبیبﷺ آپ اور تسبیح خانہ کے ساتھیوں سے بھی معافی مانگتا ہوں‘ رات کو اٹھ اٹھ کر رو رو کر رب کریم سے معافی مانگتاہوں توبہ کرتا ہوں‘ تمام انسانوں اور جنات سے معافی مانگتا ہوں۔مجھے لنگر کی قدر کا اندازہ نہ تھا‘ مجھے معلوم نہ تھا کہ اس لنگر کے ساتھ کتنی برکات ہوتی ہیں‘ کتنی شفاء ہوتی ہے‘ اب جہاں کہیں لنگر ہوتا ہے انتہائی ادب سے لیتا ہوں‘ کوئی بانٹ رہا ہوتا ہے دانہ تک نیچے نہیں گرنے دیتا‘ایک جگہ بچے لنگر تقسیم کررہے تھے لنگر نیچے زمین پرگررہا تھا میں بھاگ کر گیا اور صرف زمین پر گرے دانے اٹھانے شروع کردئیے‘ لوگ میری طرف دیکھ رہے تھے کہ کیسا دیوانہ ہے‘ وہ سارا چاول کے دانے اکٹھے کیے ‘ پلیٹ میں ڈال کر‘ ذرا سا چھانٹ کر مٹی علیحدہ ہوجائے اور ویسے کھا کر اوپر سے پانی پی لیا‘لنگر کی قدر مجھ سے زیادہ شاید اب کسی کو ہو‘ میں لوگوں کو اب کہتا ہوں کہ خدارا خدا کی راہ میں دئیے گئے مال کی بے قدری کبھی نہ کیجئے گا۔ میں  روزانہ ہاتھ جوڑ کر بیٹھ جاتا ہوں‘ معافی مانگتا ہوں کہ مجھ سے بہت بڑی بے ادبی‘ گستاخی ہوگئی‘ زندگی پریشانیوں کے کنویں میں گرتی جارہی ہے‘ یقین کیجئے ایک پریشانی جاتی ہے دوسری سامنے سر اٹھائے کھڑی ہوتی ہے اور مجھے معلوم ہے یہ سب رب کے رزق کی بے ادبی کا نتیجہ ہے۔ اللہ رب العزت آپ کے تسبیح خانہ والے سلسلے کو قیامت تک قائم رکھے اور تسبیح خانہ کو ہر فتنے سے قیامت تک اپنی حفاظت میں رکھے‘ آپ کا سایہ امت کے سر پر قیامت تک قائم اور دائم رکھے ۔ میرے حق میں دعا فرمادیجئے کہ اللہ کریم مجھے معاف فرمادے ۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 895 reviews.