Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بوڑھے چرواہے نے نسخہ بتایا ریڑھ کی ٹوٹی ہڈی جڑگئی!

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جس نے جب بھی عبقری رسالہ کھولا اس کو اس میں سے ہمیشہ خیر ہی ملی اور قیامت تک جب بھی کوئی عبقری کھولے گا اس کو اس میں سے خیر ہی ملے گی۔ آج میںایک تجربہ اور مشاہدہ لے کر حاضر ہوا ہوں۔میری دو ماہ قبل لورا ایبٹ آباد سے پروموشن گورنمنٹ ہائی سکول مولیا ہوئی ہے جو کہ مظفر آباد جاتے ہوئے کوہالہ پل کے ساتھ اور کے پی کے کا آخری کونہ ہے۔ وہاں پر سکول کے چوکیدار سے تفصیلی بات ہوئی‘ نسخہ کے بارے میں محمد نیاز کی زبانی ٹوٹکہ ملا۔ ان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی‘ وہ کیسے جڑی ‘ آج وہ کیسے صحت مندانہ زندگی گزار رہے آئیے ان کی کہانی ان کی ہی زبانی پڑھتے ہیں:۔محمد نیاز صاحب کہتے ہیں کہ میں 1987ء میں اپنے گھر میں تھا اور میرے اوپر اپنا  مٹی کا بنا ہوامکان گر گیا اور میری ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے میں بالکل معذور ہو گیا اور چارپائی پر ہمیشہ کے لیے مایوس ہوکر لیٹ گیا اور گھر والے بمشکل کھانا اور پیشاب وغیرہ دو یا تین آدمی مل کر کرتے تھے۔ یعنی چل پھر اور اٹھنا بیٹھنا بالکل نہیں کر سکتا تھا۔پھر اچانک ایک کاغان ناران سے ہر سال سردیوں میں بکریاں چرانے والے وہاں سے چھ ماہ کے لیے گرم علاقے کا رخ کرتے ہیں اور ہمارے گائوں سے گزر کر جاتے ہیں۔ بکریاں چرانے والے ایک بوڑھے نے جب مجھے چارپائی پر معذور دیکھا تو اس کاغان ناران کے بوڑھے چرواہے نے مجھے کہا کہ آپ مندرجہ ذیل نسخہ فوراً استعمال کریں۔نسخہ یہ ہے۔ھوالشافی:ایک پائو ناریل (کھوپہ)ایک پائو بادام دیسی‘ایک پائو کشمش‘ایک چٹکی چھک‘ ایک کلو دودھ تازہ ۔ترکیب:ناریل کھوپہ اور بادام دیسی کو پہلے گرینڈ کر لیں پھر اس میں کشمش گرائنڈ کر لیں‘ (چھک جڑی بوٹی ہے‘ حسن ابدال سے ایبٹ آباد‘ کاغان تک پہاڑوں پر عام ملتی ہے‘ وہاں کے مقامی اس کو کھٹی مل بھی کہتے ہیں‘ اس کے ذائقہ میں کھٹا س ہوتی ہے‘ راولپنڈی کے پنسار سٹوروں سے بھی مل جاتی ہے۔) چھک پنساری سے دس روپے یا بیس روپے کی لے لیں اور باریک پیس کر ان تینوں میں مکس کر لیںیعنی اب ان چاروں کو دودھ میں پکائیں اور ساتھ چمچہ چلاتے رہیں اور جب دودھ خشک ہو جائے تو نسخہ تیار ہے اب روزانہ صبح ناشتے سے دو گھنٹے پہلے چار چمچ کھانا ہے۔ وہ چوکیدار کہنے لگےمیں ہر سال یہ نسخہ کھاتا ہوں اور اب بالکل تندرست ہوں اور زیادہ بھاری کام نہیں کر سکتا لیکن لمبا سفر کر سکتا ہوں اور چھوٹے چھوٹے کام کر سکتا ہوں مجھے کسی قسم کا کوئی درد نہیں ہے۔ (محبوب الرحمٰن ‘ایبٹ آباد)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 882 reviews.