Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہر پھلبہری کا مریض صحت یاب!نسخہ بالکل مفت!

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

(محمد ارشد زبیر‘ سرگودھا)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! علم طب ہو یا روحانی علوم ہوں بانٹنے سے کبھی بھی کم یا ختم نہیں ہوتے بلکہ علمی استعداد روحانی ترقی مزید اجاگر ہوتی ہے‘ لازوال خوشیاں دامن گیر ہوتی ہیں۔ آپ کی ذات سے یہی سیکھا ہے اور اس پر عمل پیرا ہوکر کامیابی سے زندگی کے سفر کی طرف رواں دواں ہیں‘ امت مسلمہ کی رہنمائی‘ ان کی خیر چاہنا‘ جسمانی و روحانی یہ بہت ہی عظیم کام ہے۔ بھٹکی ہوئی مخلوق کا رابطہ اللہ پاک کی طرف جوڑنا عظیم صدقہ جاریہ ہے اور جو جو لوگ اس کارخیر میں آپ کے معاون ہیں سب کی اس عظیم محنت کو قبول فرمائے۔ آمین! میرے ایک دوست حکیم ہیں ان کو اکثر میں نسخے بتایا کرتا ہوں۔ ایک نسخہ ان کو سات سال قبل بتایا تھا ایک دن میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ آپ کے نسخے نے تو کمال کردیا اور میرے لیے اللہ پاک نے رزق کے دروازے بھی کھول دئیے اور شہرت بھی ہوئی اور مریضوں کو شفاء بھی ملی۔ میں نے حیرت سے حکیم صاحب کی طرف دیکھا اور حیران ہوا کہ کس نسخہ نے کمال کردیا اور بڑے شوق سے اپنا ہی نسخہ حاصل کرنے کا متمنی ہوا اور بے چین ہوکر بار بار نسخہ کے بارے میں پوچھنے لگا۔ انہوں نے بتایا کہ آپ نے نسخہ تو مجھے مصفیٰ خون کیلئے دیا تھا مگر میں نے ایک مریض پھلبہری کے مریضکو بھی بنا کر دے دیا اس بندہ نے استعمال کے بعد آکر خوشی سے بتایا کہ میرا سالہاسال پرانا مرض اس دوا کے استعمال سے بالکل ٹھیک ہوگیا ہے اس کے بعد تو الحمدللہ مریضوں کی لائنیں لگ گئیں۔ یادرکھیں! علم طب میں ایسے کئی نسخے ملیں گے دوائی تو کسی اور مرض کیلئے استعمال کی تھی لیکن فائدہ اس کو اور مرض میں بھی ہوگیا۔ مثال کے طور پر دوا تو مریض نے جوڑوں کے درد کیلئے لی مگر مردانہ قوت بحال ہوگئی‘ نسخہ بتانے میں بخل سے کام نہ لیں اور اللہ پاک آپ کو اس کا اجر اور صلہ ضرور دیتے ہیں۔
نسخہ یہ ہے: ھوالشافی: رسوت‘ چاکسو‘ نرکچور‘ کتھہ سفید‘ ریٹھا‘ چھوٹی الائچی۔ تمام ادویات کو باریک لیں اور پانچ سو ملی گرام والے کیپسول بھرلیں۔ صبح نہار منہ پانی کے ساتھ لیں۔ دوسرا طریقہ استعمال: پانچ سو ملی گرام رات کو ایک پیالی پانی میں ڈال کر رکھ دیں نہار منہ پن چھان کر پی لیں۔ان شاء اللہ ہر طرح کے امراض جو خون کے متعلقہ بھی بالکل ٹھیک ہوجائیں گے‘ خصوصاً پھوڑے پھنسی پھلبہری وغیرہ ٹھیک ہوجائیں گے۔ پیپ والے دانے‘ پرانے سے پرانے زخم کو ٹھیک کرنے میں دیر نہیں لگاتا۔ نوٹ: دوران استعمال گھی اور دودھ استعمال کرتے ہیں‘ خارش کے پرانے مریض شوگر کے مریض جن کو پھوڑے وغیرہ کثرت سے نکلتے ہیں ضرور استعمال کریں اور فائدہ حاصل کریں۔
گوہر لٹارہاہوں کوڑیوں کے بھاؤ
ایک ایسا ہی مزید نسخہ پیش خدمت ہے جو کہ عرصہ 26 سال سے مطب میں استعمال ہورہا ہے‘ کبھی بھی خطا نہیں گیا‘ ہمیشہ فائدہ ہوا ہے‘ ان شاء اللہ حکیم حضرات بنا کر مطب میں رکھیں گے تو وجہ عزت‘شہرت‘ دولت نصیب ہوگی۔ مریض بنا کرا ستعمال کریں گے شفاء سے ہمکنار ہوں گے۔ بہت ہی مبارک ‘ بہت ہی مجرب‘ بہت ہی کامیاب‘ معدہ کے امراض کے لیے نسخہ کیمیا‘ اس دوا کے استعمال سے معدہ کی تکلیف ہمیشہ کیلئے ختم‘ ایلوپیتھک ادویات اس نسخہ کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں‘ بواسیر کے مرض کو جڑ سے ختم کردیتا ہے۔ مزید موٹاپا‘ کمزوری کیلئے مجرب اور خون صفاء بھی ہے۔ ھوالشافی: سرنجاں شیریں دس گرام‘ کلونجی دس گرام‘ میتھرے کے بیج دس گرام‘ اجوائن دیسی پانچ گرام‘ اجوائن خراسانی پانچ گرام‘ ہالیہ پانچ گرام‘ نیم کے پتے پانچ گرام‘ مصبر بیس گرام‘ ہرمل دس گرام۔تمام ادویات کو باریک پیس کر کیپسول بھرلیں۔ صبح و عصر کے بعد ایک کیپسول ہمراہ پانی یا دودھ کے ساتھ۔ ان شاء اللہ عبقری قارئین کیلئے یہ سلسلہ چلتا رہے گا بس صرف گزارش ہے کہ میرے لیے اور ادارہ عبقری کیلئے دعا کرتے رہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 881 reviews.