Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبی مسائل کا آزمودہ حل (براہِ راست شیخ الوظائف سے جانئے)

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

کچھ ایسا بتائیں صحت مند ہوجاؤں!
مجھے معدہ کا السر ہے مختلف حکیمی اور ڈاکٹری ادویات استعمال کر چکا ہوں مگر صرف وقتی فائدہ ہوا ۔ قبض کی شکایت بھی ہے۔ کچھ ایسا بتا دیں کہ میں صحت مند ہوجاؤں۔ سر درد‘ چکر آنا‘ کمزوری ، معدہ کی گرمی اور خون کہ کمی کی شکایات ہیں‘میری عمر بھی زیادہ نہیں ہے ۔( محمد اشرف ، نواب شاہ)
جواب: معدہ اور السر کے وہ پرانے مریض جو دوائیں کھاکھا کر عاجز آچکے ہوں،روز بروز معدہ برباد سے برباد ترہوتا جارہا ہو اور دوائیں بڑھتی جارہی ہوں۔ ایسے افراد کے لئے یہ دوا ‘دوائے شافی سے کم نہیں۔ آپ خون بنانا چاہتے ہیں، معدہ کے تمام جملہ امراض کا حل کے لئے یہ ٹوٹکہ آزمائے۔
ھو الشافی: کلونجی پچاس گرام، چھلکا اسپغول پچاس گرام اور شہد سو گرام‘ کلونجی پیس کر چھلکا اسپغول اور شہد میں ملا دیں۔ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں‘ ایک چمچ ہرکھانا کھانے کے بعد لیں، نہار منہ بھی لے سکتے ہیں‘بہت زبردست ٹوٹکہ ہے۔
بریسٹ ٹیومر کا مرض ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بریسٹ ٹیومر کا شکار ہوں جو کہ جڑوں والا ہے‘ ٹیومر کے گرد ورم آگیا ہے ۔ مجھ سے بازو بھی اوپر نہیں ہوتا، چند دن سے دائیں طرف سوجن اور گلٹیاں نمایاں ہو گئی ہیں۔ ایک زخم بھی بن چکا ہے جس میں سے پانی رِستا ہے۔ مجھے اس بڑھتی ہوئی سوجن سے تشویش ہے۔ براہِ کرم راہنمائی فرمائیں ۔( ق‘ح)
جواب: آپ عبقری دواخانہ کی گلٹیاں رسولیاں ٹیومر کورس استعمال کریں‘کچھ عرصہ مستقل مزاجی کے ساتھ یہ دوا استعمال کروائیں‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔اس کے علاوہ سارا دن حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ ضرور پڑھیں۔
جب سے شادی ہوئی پریشان ہوں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میری عمر چالیس سال ہے‘شادی دیر سے ہوئی‘ جب سے شادی ہوئی پریشان ہوں‘ کچھ سمجھ نہیں آرہا میرے ساتھ کیا ہورہا ہے‘ کوئی نسخہ بتادیجئے۔( ع ، کوئٹہ)
جواب :سبزالائچی اور میتھرے (جو اچار میں ڈالے جاتے ہیں)ہموزن لے کر خوب پیس کر باریک کرلیں۔ چائے کا چمچ صبح شام دودھ کیساتھ استعمال کریں۔
میرا بچہ تین سال کاہوگیا بول نہیں رہا
میں امریکہ کی رہائشی ہوں۔ آپ کو کافی عرصہ سے سوشل میڈیا پر دیکھ اور سن رہی ہوں‘ میرا بیٹا جس کی عمر تین سال ہے‘وہ بول نہیں پاتا اور دوسرے بچوں سے مختلف اور آہستہ حرکت کرتا ہےجب وہ پیدا ہوا تو نارمل تھا لیکن اب تین سال کا ہونے کے باوجود بول نہیں سکتا۔میں اس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ بہت امید سے خط لکھ رہی ہوں مہربانی فرما کر کوئی ٹوٹکہ یا نسخہ بتائیے۔(مہرین عاشق، امریکہ )
جواب: ایک ٹوٹکہ انتہائی مفید ہے۔ایک پیالہ پانی گھر کی چھت پر رکھیں جہاں چڑیاں اس پیالہ سے پانی پئیں پھر اسی پیالہ سے بچا ہواپانی اپنے بچے کو پلا ئیں۔ بظاہر یہ عجیب محسوس ہوتا ہے لیکن اسکے رزلٹ انوکھے ہیں۔ بچہ بولنا شروع کردے گا،بہت لوگ اسے آزما چکے ہیں۔بہت مجرب ٹوٹکہ ہے۔اس کے علاوہ بچے کو بطخ کا انڈا سردی ہو تو روزانہ ایک ورنہ ہفتے میں ایک کھلائیں۔
پائوں پر سرخ دھبوں کے نشان
میری بیٹی کی عمر 18سال ہے۔ تین سال قبل کچن سے کیڑے مار دوائی اور لال بیگ والا پانی وائپر سے صاف کر رہی تھی، اس کے بعد سے پاؤں پر سرخ دھبے بن گئے اور آہستہ آہستہ ٹانگوں تک پھیلنے لگے ، اب پورے جسم میںبہت تناؤ درد محسوس کرتی ہے۔ چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے۔ بہت علاج کروایا مگر کوئی فرق نہیں پڑا۔ براہ مہربانی علاج تجویز فرمائیں۔
جواب:آپ اپنی بیٹی کو عبقری دواخانہ کی خون صفاءاور مرہم سکون استعمال کروائیں۔چند ہفتے‘چند ماہ استعمال کروائیں، ان شاءاللہ شفاء ہوگی۔

رنگ گورا کرنے والی کریم لگائی اور مصیبت گلے لگالی

میری عمر 23 سال ہے‘ رنگ گورا کرنے والی کریم استعمال کرنے کی وجہ سے میرے چہرے پر لال رنگ کے دانے بن گئے ہیں‘ان کی مدت سال سے زیادہ ہونے کو ہے لیکن یہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتے۔ اس کے بعد میں نےبہت سی کریمیں وغیرہ استعمال کی لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ مہربانی فرما کر کوئی آسان اور مؤثر حل بتائیں اور ہاں کالے اور سفید کیل بھی ہیں۔
مشورہ: چاول بقدر ضرورت لےکر انہیں پیس لیں‘ صبح و شب انہی چاولوں کےآٹے سے منہ دھوئیں‘ ہر قسم کی کریم اوربیوٹی سوپ بلکہ ہر قسم کے صابن سے پرہیز کریں۔ دن میں کم از کم دو یا تین مرتبہ برف چہرے پر پھیریں۔ صبح منہ دھونے کے بعد عرق گلاب کا چہرے پر اسپرے کریں لیکن بعد میں تولیے سے چہرےکو صاف نہ کریں بلکہ ہوا میں ویسے ہی خشک ہونے دیں۔

منہ کی بدبو سے نجات چاہیے تو یہ نسخہ ہر کوئی استعمال کرسکتا ہے!
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میرے منہ سے بدبو آتی ہے‘ مجھے نہیں دوسرے بہت محسوس کرتے ہیںاچھے سے اچھا ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش استعمال کیا مگر فائدہ نہیں ہوا پیٹو بھی نہیں کہ ہروقت کھاتی رہتی ہوں‘ کوئی ٹوٹکہ بتائیے۔ (ج‘ لاہور)
مشورہ:ھوالشافی: جوارش پودینہ(ایک چائے کا چمچ) ہمراہ عرق بادیان(آدھی پیالی) صبح و شام لے لیا کریں۔ نوشادر تین تولہ‘ دانہ الائچی خورد پانچ تولہ‘ کھانے کا نمک تین تولہ ‘ فلفل دراز ایک تولہ‘جواکھار ایک تولہ‘ فلفل سیاہ ایک تولہ‘ قلمی شورہ ایک تولہ‘ ست پودینہ تین ماشہ باریک پیس لیں۔ دوپہر رات کو کھانے کے بعد چوتھائی چائے کا چمچ پانی سے کھالیا کریں۔

مجھے پڑھے بغیر آپ کے طبی مسائل حل نہ ہوں گے؟
اس صفحہ پر امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 867 reviews.