Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجھے اپنے اکابرؒ پر اعتماد ہے

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

 مجھے اپنے بڑوں پر اعتماد ہے! آئیں ہم اعتماد کی سند دیکھتے ہیں اور اعتماد کے حوالے تلاش کرتے ہیں۔

جائز محبت میں تڑپادینے کیلئےاصحاب کہف کے ناموں کی برکات
سالہاسال سے تسبیح خانہ لاہور میں اصحاب کہف کے ناموں کے اثرات اور برکات بیان کیے جارہے ہیں یہ تسبیح خانہ کے خو دساختہ نہیں بلکہ صدیوں سے اکابرین امت ؒنے ان کے فوائد اور کمالات کو تسلیم کیا ہے ذیل میں چند حوالہ جات پیش کیے جاتے ہیں جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ تسبیح خانہ اعمال بناتانہیں بلکہ اعمال بتاتا ہے :
اصحاب کہف کے نام بہت مجرب ہیں :شیخ ابوالعباس احمد علی بونی رحمہ اللہ 520 ہجری میں الجزائر کے شہر بونہ (اب عنابہ) میں پیدا ہوئے اور 622 ہجری کو وفات پائی، انہوں نے تونس میں قرآنِ مجید تمام قراتوں کے ساتھ پڑھا، کئی علوم پر دسترس تھی،انھوں نے کوئی چالیس سے زائد کتابیں لکھی ہیں وہ فرماتے ہیں کہ کہ اصحاب کہف کے نام کے اثرات بہت ہی مجرب ہیں ۔(کتاب شمس المعارف،مصنف:شیخ ابوالعباس احمد علی بونی ؒ،ناشر:دارالاشاعت کراچی)
جائز محبت میں تڑپا دینے کیلئے اصحاب کہف کا نقش:دوستوں، بھائیوں، عزیزوں، بہن بھائیوں، میاں بیوی، والدین اور اولاد، ملازم مالک، افسران اور ماتحت غرض ان تمام افراد کے درمیان محبت کیلئے اسمائے اصحاب کہف بے نظیر نقش محبت ہے، اصحاب کہف کے نام سات بار پڑھ کرے شربت چائےیا کسی میٹھی چیز پر دم کرکے مطلوب کو کھلائیں بہت جلدی تاثیر کا عمل ہے ۔ (شمع شبستان رضا صفحہ450حصہ 4، مصنف:، ناشر:قادری رضوی کتب خانہ لاہور)

اصحاب کہف کے چونکادینے والے فائدے:
(1) اگر اصحاب کہف کے ناموں کو لکھ کر کتاب میں رکھےتو دیمک سے حفاظت رہے گی مجرب عمل ہے۔
(2)بانس کی پونگی میں لکھ کر کھیت میں دفن کرے انشاء اللہ تعالیٰ خوب فصل ہوگی۔
(3)نارمل ڈیلیوری کیلئے اگر حاملہ کی داہنی ران پر باندھیں تو ولادت میں سہولت ہوگی۔
(4) اگر سینہ پر باندھیں تو بچہ پیدا نہیں ہوگا جب تک کےنقش کھو ل نہ لیا جائے۔ (مجموعہ اعمال رضا صفحہ 111، ترتیب قاضی محمد عبدالرحیم بستوی رحمہ اللہ، ناشر: قادری رضوی کتب خانہ لاہور)
محبوب کو تڑپا دینے کیلئے اصحاب کہف کا کمال: عامل کامل مولانا محمد زوار خان صاحب فرماتے ہیں کہ جو شخص یہ چاہے کہ کسی شخص کو اپنی طرف رجوع کروں (مقصد جائز ہو) تو اصحاب کہف کے نام لکھے اور نیچے آخیر میں الحب فلاں بن فلاں علی حب فلاں بن فلاں لکھے اور مطلوب کے دائیں بازو پر باندھے۔ (نافع الخلائق صفحہ 220، مصنف: مولانا محمد زوار خان صاحب، ناشر: دارالاشاعت کراچی)
(دیگر حوالہ جات: آسان عملیات و تعویذات، صفحہ نمبر 59+159، اعجاز احمد خاں سنگھانویؒ،کتب خانہ انور شاہ کراچی۔ شرح حزب البحر، صفحہ نمبر 167، تالیف مولانا محمد ابوبکر صاحب، ناشر:مکتبہ قاسمیہ ملتان )
(تسبیح خانہ کے منبر سے بتایا گیا ایک ایک وظیفہ اور عمل باحوالہ اور مستند ہے )

کیا شیخ الوظائف کے وظائف کی کوئی سند ہے؟جاننے کیلئےاکابر پر اعتماد فیس بک پیج وزٹ کریں؟facebook.com/akabirparaitmad

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 863 reviews.