Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حبس اور گرمی! ہاضمہ اور قوت کیلئے لاجواب مشروب

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

(ماریہ،لاہور)

اگر آپ کو تلاش ہے کسی ایسے آسان ترین نسخے کی جس سے آپ سدا تندرست رہیں اور آپ کی مجموعی صحت بھی بہتر ہو، تو پھر آپ کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، بس صبح اٹھ کر لیموں پانی پئیں اور دن بھر تروتازہ رہیں۔ یہ صرف تازگی بخش مشروب ہی نہیں بلکہ مجموعی صحت اور تندرستی کا ایک بہترین اور آسان ترین نسخہ بھی ہے۔ ایک بار اس پر عمل کرکے تو دیکھیں، آپ اس کے اثرات سے حیران رہ جائیں گے اور صرف ایک سال بعد ہی آپ اپنے اندر حیرت انگیز طورپر مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔ یہ ہاضمے کے لیے انتہائی مفید مشروب ہے، جو جسم سے زہریلے مادوں کو بھی خارج کرنے کا ذریعہ ہے۔ لیموں کیلشیم، آئرن، میگنیشم، پوٹاشیم، انزائمز ، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر کی خوبیوں سے لبریز ہوتا ہے۔ آیورویدک فلاسفی کے مطابق لیموں کا روزانہ استعمال مختلف اقسام کی بیماریوں کے خلاف مضبوط مزاحمت پیدا کرتا ہے تو پھر انتظار کس بات کا ہے اٹھیں اور ایک گلاس لیموں پانی پئیں اور کل سے ہر روز صبح بلا ناغہ اس کا استعمال کریں اور اس کے نہ ختم ہونے والے ثمرات سے فائدہ اٹھائیں۔ یوں تو صبح ہی صبح لیموں پانی پینے کے بہت سے فوائد ہیں، مگر یہاں اہم اور بڑے فوائد کا ذکر کر رہے ہیں۔
بہترین ہاضمے کے لیے:لیموں کے رس کے تقریباً وہی خواص ہوتے ہیں، جو خوراک ہضم کرنے کے لیے ہمارے معدے سے قدرتی طور پر خارج ہونے والے رس کے ہوتے ہیں۔ لیموں کا رس معدے میں پہنچ کر خوراک ہضم کرنے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بننے والے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے۔ سینے کی جلن سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ قبض کی شکایت بھی نہیں ہونے دیتا۔
قوتِ مدافعت میں اضافہ:لیموں وٹامن سی سے لبریز ہوتا ہے۔ وٹامن سی قوت مدافعت میں اضافے کا موثر ذریعہ ہے اور نزلہ زکام سے موثر طور پر حفاظت کرتا ہے۔ لیکن قوت مدافعت بہتر بنانے کے لیے صرف وٹامن سی ہی کافی نہیں۔ اس کے ساتھ آئرن بھی شامل ہونا چاہیے اور لیموں کی خصوصیت یہ ہے کہ ایک تو اس میں خود آئرن ہوتا ہے ساتھ ہی یہ روز مرہ خوراک میں موجود آئرن کو جسم میں جذب کرنے کی صلاحیت کو بھی بڑھاتا ہے۔
ۭڈی ہائیڈریشن سے بچائو:ہمارے جسم کے لیے ضروری ہے کہ وہ ڈی ہائیڈریشن کا شکار نہ ہو، خاص طور پر گرمیوں کے دنوں میں۔ اس کے لیے سادہ پانی ہی کافی ہے مگر بہت لوگ سادہ پانی سے اکتاہٹ محسوس کرتے ہیں اور اسی وقت پانی پیتے ہیں جب انہیں شدید پیاس لگی ہو۔ اس وجہ سے ان کا جسم پانی کی ضروری مقدار سے محروم رہتا ہے۔ ایسے موقع پر لیموں پانی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ضروری نہیں کہ آپ صرف صبح ہی لیموں پانی پئیں، گرمی کے دنوں میں جتنی بار آپ کا دل چاہے، لیموں پانی پی سکتی ہیں۔ اس سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی بھی نہیں ہو گی اور آپ لیموں کی خوبیوں سے بھی زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گی۔
جلد کی خوبصورتی:لیموں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور خوبیاں پائی جاتی ہیں ۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو free redical سے محفوظ رکھتے ہیں۔ free radical کے باعث انسانی جلد وقت سے پہلے عمر رسیدہ نظر آنے لگتی ہے۔ لیموں میں موجود وٹامن سی جلد کی لچک کو برقرار رکھتی ہے۔ اس لچک کی وجہ سے جلد طویل عرصے تک جھریوں سے محفوظ رہتی ہے۔
وزن میں کمی:لیموں میں اگرچہ وزن کم کرنے کے خواص تو موجود نہیں ہوتے، مگر اس کی مدد سے وزن گھٹانے کے فوری اور طویل المدت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ لیموں بے وقت کی بھوک کے خلاف مزاحمت پیدا کرتا ہے، میٹابولزم بڑھاتا ہے اور آپ کو وہ احساس دیتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی رغبت الم غلم چیزوں کی طرف نہیں ہوتی۔ یعنی آپ تینوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھاتی ہیں اور اسنیکس اور فاسٹ فوڈ جیسی چیزوں کی طرف آپ کا دھیان نہیں جاتا۔
تیزابی مادوں کا اخراج:جسم میں تیزابی مادے بڑھ جائیں تو اس سے سینے میں جلن، موٹاپے کے ساتھ بڑی بیماریوں مثلاً کینسر، ذیابیطس اور الزائمر وغیرہ کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ لیموں جسم سے ان تیزابی مادوں کے اخراج کا ایک انتہائی موثر ذریعہ ہے۔
اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل:لیموں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات سے بھرا ہوتا ہے۔ اس کا رس جسم میں داخل ہوتے ہی ہر طرح کے بیکٹیریا اور وائرس کے خلاف مزاحمت شروع کر دیتا ہے۔ اس سے نزلہ زکام اور گلے کی خراش وغیرہ میں آرام آتا ہے اور وہ لوگ جو صبح لیموں پانی باقاعدگی سے پیتے ہیں انہیں یہ بیماریاں قریب سے چھو کر بھی نہیں گزرتیں۔
خوشگوار سانس:لیموں منہ کے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے، ناخوشگوار سانس کی بڑی وجہ یہی بیکٹیریا ہوتے ہیں۔ ویسے تو لیموں منہ کی مجموعی صحت کے لیے بہترین چیز ہے مگر اس کے رس کو خالص صورت میں استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، جب بھی پئیں پانی کے ساتھ ملا کر پئیں کیوں کہ اس میں سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ سٹرک ایسڈ دانتوں پر موجود قدرتی تہ کو تباہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ کچھ لوگ لیموں کے رس سے دانت بھی برش کرتے ہیں۔ اس سے دانت تو چمک جاتے ہیں مگر ان پر موجود قدرتی تہ کو نقصان پہنچتا ہے۔
دماغی توانائی میں اضافہ:پوٹاشیم اور میگنیشیم دماغی اور اعصابی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ لیموں میں یہ دونوں خصوصیات وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ لیموں پانی ڈپریشن اور تنائو کی کیفیت سے نکلنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بھی بڑھاتا ہے۔ وہ افراد جو ایسی ملازمت کرتے ہیں جس میں ذہنی تنائو زیادہ ہوتا ہے اور مختلف چیزوں پر توجہ مرکوز کرنا ان کے لیے مشکل ہوتا ہے، انہیں چاہیے کہ وہ روزانہ صبح لیموں پانی پئیں اور پھر اس کے فائدے دیکھیں۔
کینسر سے نجات:لیموں کے اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو صرف وقت سے پہلے بوڑھا ہونے سے ہی نہیں بچاتے بلکہ یہ مختلف اقسام کے کینسر سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ لیموں جسم میں تیزابیت نہیں ہونے دیتا اور کینسر تیزابی مادوں میں ہی پروان چڑھتا ہے۔ لیموں پانی کے مسلسل استعمال سے جسم چونکہ تیزابی مادوں سے صاف ہو چکا ہوتا ہے، لہٰذا کینسر کے خلیوں کو پنپنے کا موقع ہی نہیں ملتا اور یوں کینسر کے خطرات کم سے کم ہو جاتے ہیں۔لیموں پانی بنانے کا طریقہ:لیموں پانی کا طریقہ انتہائی سادہ اور آسان ہے۔ اس میں زیادہ وقت بھی نہیں لگتا۔ سادہ پانی میں آدھا لیموں نچوڑیں، لیجئے لیموں پانی تیار ہے۔ اگر آپ کا وزن ایک سو پچاس پائونڈ سے زیادہ ہے تو پھر آپ ایک پورا لیموں ملائیں مگر سادہ پانی ہی کیوں؟ وہ اس لیے کہ ٹھنڈے یا گرم پانی میں لیموں کا رس شامل کیا جائے تو اسے جسم میں اثر دکھانے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔ اس لیے صبح آپ کا پہلا گلاس سادہ یعنی کمرے کے درجہ حرارت والا پانی ہونا چاہیے۔ اگر آپ کو اس کا ذائقہ اچھا لگے تو آپ دن میں کئی بار لیموں پانی پی سکتی ہیں۔ ٹھنڈے یا گرم پانی میں بھی ملا کر پیا جا سکتا ہے، مگر دن کا پہلا گلاس سادے پانی میں لیموں نچوڑ کر کریں اور پھر اس کے جسم اور دماغ پر پڑنے والے ڈھیروں فائدہ سمیٹیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 859 reviews.