Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے سوال اور قارئین کے جواب!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

جون کے جوابات

1۔کندھے کے درد کیلئے میرے دوست کی آزمودہ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’ستر شفائیں‘‘ دن میں کم از کم سات مرتبہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا‘اس نے استعمال کیں‘وہ بالکل تندرست ہوگیا‘ شوگر کیلئے اپنی اہلیہ کو یہ نسخہ استعمال کروائیے انتہائی لاجواب اور تجربہ شدہ ہے۔ ھوالشافی: بادام گری ایک پاؤ‘ کالی مرچ چار تولہ‘ اجوائن دو چھٹانک‘ تمہ کے بیج آدھ چھٹانک‘ بھنے چنے ایک پاؤ‘ کالے جَو ایک پاؤ‘ لیموں خشک ایک پاؤ‘ کلونجی دو چھٹانک‘ سونف ایک پاؤ‘ کریلے کا چھلکا ایک پاؤ۔ تمام اشیاء کو پیس کر پھکی بنالیں بعد میں آدھ پاؤ اسپغول کا چھلکا ملالیں۔ روزانہ ایک چمچ صبح، دوپہر اور شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ استعمال کریں۔(فرحان‘ لاہور)
2۔آپ لاعلاج بیماری کیلئے سارا دن کھلا حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھیں‘ ان شاء اللہ کرم ہوجائے گا‘ مزید گائے کا خالص گھی لیکر ڈراپر میں ڈال لیں‘ حسب برداشت گرم کرکے رات سوتے وقت ایک ایک قطرہ ناک کےدونوں نتھنوںمیں ڈالیں‘ ان شاء اللہ صحت ملے گی۔(شاہینہ کوثر‘ پشاور)
(3)ہر کھانے پینے والی چیز پر کم از کم سات مرتبہ سورئہ فاتحہ دم کرکے پئیں۔سارا دن یہی پانی پئیں‘ تیز مرچ مصالحے اور مرغن غذائوں سے پرہیز، انڈہ اور بڑا گوشت نیز دیگر گوشت کا استعمال کم سے کم کریں۔ سوتی لباس پہنیں۔ چند دنوں میں الرجی سے نجات پائیے۔(پوشیدہ)
(4)سسر کی یادداشت بہتر بنانے کیلئے یہ نسخہ انہیں کم ازکم دو ماہ استعمال کروائیے اور کمال دیکھئے۔ ھوالشافی:دوائی کی ترکیب:برہمی بوٹی 100گرام‘ ورچ 20گرام‘ گل منڈی20گرام‘ مصری 50گرام‘ فلفل دراز5گرام‘ مرچ سیاہ 5دانے‘ مغزبادام شیریں20عدد‘ باریک کوٹ چھان کر اصل شہد کے ہمراہ گولیاں بقدر دانہ مٹر تیار کرلیں۔(ن‘قصور)
(5)آپ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ روحانی پھکی‘ جوہرشفاء مدینہ اور ٹھنڈی مراد‘ مکس کرکے دن میں پانچ مرتبہ چائے کا آدھا چمچ ہمراہ پانی استعمال کروائیے۔ (آصفہ‘ راولپنڈی)
(6) آپ صبح و شام سُبْـحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ ایک ایک تسبیح پڑھتے رہیں اور گلٹیوں پر دم کرتےرہیں‘ اس کے علاوہ سارا دن حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھتے رہیں۔ (قاسم شاہ‘ حیدرآباد)

جولائی کے سوالات

(1)قارئین ! میں جب تہجد ٹائم اٹھتی ہوں اس وقت جو ماحول میں پراسراریت چھائی ہوتی ہے اس سے بہت ڈر لگتا ہے جب میں چلتی ہوں تو ایسا لگتا ہے میرے پیچھے کوئی سایہ نما چیز چلتی ہیں لیکن پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو کچھ بھی نہیں ہوتا اس خوف کو ختم کرنے کے لیے اگر کوئی روحانی عمل یا اور کوئی تجویز آپ کے پاس ہو تو مجھے بتادیں۔(ن،لاہور)
(2)میری آنکھوں میں خون آگیا ہے سر میں اکثر درد رہتا ہے بہت سے ڈراپر بھی استعمال کر چکی ہوں لیکن کسی سے کوئی فائدہ نہیں ہوا آنکھ کے ڈاکٹر کو بھی چیک کروایا اس کی سمجھ میں بھی کچھ نہیں آیا عبقری قارئین کے پاس کوئی نسخہ یا ٹوٹکہ ہو تو عنایت فرمائیں۔ (ارب جہاں، کراچی)
(3)میرے ناک سے گرمی ہو یا سردی پانی بہتا رہتا ہے میں نے بہت علاج کروایا لیکن بے سود رہا روزانہ کے دو ڈبے ٹشوز ختم ہوجاتے ہیں۔کسی میرے بھائی کے پاس اس بیماری کا علاج ہوتھی وہ بتا دے۔ (حاجی محمد ارشد، کروڑ لعل عیسن)
(4)عرصہ چار سال سے بائیں طرف فالج کا اٹیک ہوا لاکھوں روپے علاج پر لگا دیا لیکن آرام نہیں آیا جنگلی کبوتر بھی کھا کر دیکھ لیے اور بھی نسخہ جات آزمائے لیکن شفاء نہ مل سکی۔ (طیب رشید، ٹوبہ ٹیک سنگھ)
(5)میرے پٹھوں میں درد رہتا ہے۔ ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کرچکا ہوں لیکن پٹھوں کا درد ٹھیک نہیں ہورہا میں نے پانچ سال برش بنانے والی مشین پر کام کیا ہے جس کو چلانے کے لیے کافی طاقت لگانی پڑتی ہے جس کے بعد مجھے پٹھوں کا مسئلہ ہوگیا ہےاس کا حل بتا دیں۔ (حبیب، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 810 reviews.