Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاکھوںکا قرض‘ شوہر نشئی!ایک مرتبہ پڑھا مسائل حل

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

حضرت صاحب السلام علیکم! مجھ پر تین لاکھ کے قریب قرض ہوگیا تھا ۔ میرے شوہر نشہ کرتے تھے شادی کو 9 سال ہوگئے ہیں شوہر کا علاج چھ بار کروایا، دبئی بھیجا مگر ہر بار دو ماہ کے بعد پھر سے نشہ شروع کردیتے ہیں کوئی میری کفالت کرنے والا نہیں‘ سلائی کرتی اور سکھاتی ہوں‘ بال بال قرض میں ڈوب گیا تھا پریشان حال تھی‘ میری ایک سہیلی جو تسبیح خانہ سے جُڑی ہوئی تھی اس کو میں نے اپنے حالات بتائے تو اس نے مجھے سورئہ فاتحہ سو بار روزانہ اورسُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْم سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ  اَسْتَغِفِرُ اللہَلاتعداد یا روزانہ سو بار پڑھنے کو کہا اس وظیفے سے مجھے ایک لاکھ پچیس ہزار کی رقم زکوٰۃ میں ملی جس سے میرا آدھا قرض ختم ہوگیا میں اپنی اس سہیلی کی شکر گزار ہو جس نے میری یہ مدد کی اللہ اس کی اس کی فیملی کے ہر شخص کی دلی جائز خواہشات پوری کرے اور آپ کا تسبیح خانہ اور آپ کو بھی اللہ تعالیٰ صحت و تندرستی عطا فرمائے۔بال جھڑ کے لیےٹوٹکہ:میرے بہنوئی کی ڈاڑھی کے بال جھڑ ہو جاتا تھا ایک نائی نے ان کو درود تاج سات بار لیموں پر دم کرکے بال جھڑ کی جگہ لگانے کو کہا اس سے ان کو افاقہ ہوا ۔ دوبارہ بال جھڑ نہ ہوا۔   (ث۔ ج‘ کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 789 reviews.