Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سفر میں سورۂ کہف کے انوکھے کرشمات! ڈاکو بھاگ گئے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(ذکیہ اقتدار، بہاولنگر)

سورئہ کہف پڑھنے کی عادت ہوگئی ہے کیسی بھی مشکل ہو سورئہ کہف ایک بار پڑھنے سے مشکل آسان ہو جاتی ہے۔ میری ایک عزیزہ کو اسلام آباد سے بہاولنگر آنا تھا۔ سفر پر روانہ ہونے سے قبل وہ عزیزہ دعائے استخارہ کرنے کے بعد سفر کرتی ہیں لیکن اس روز ممکن نہیں تھا کہ استخارہ کرتیں۔ مجھے فون کیا کہ سفر پر روانہ ہورہی ہوں سورئہ کہف پڑھ دیں۔ شب بارہ بجے سورئہ کہف پڑھی۔ خیریت کی دعائیں کیں صدقہ کرنے کی رقم اور کچھ پھل نکال کے رکھ دیئے کہ صبح ہی کسی غریب کو دے دوں گی۔ دعائیں پڑھتے ہوئے بیڈ پر لیٹ گئی صبح چھ بجے عزیزہ بہاولنگر میں موجود تھیں نماز کی پابند ہیں پہلے نماز ادا کی پھر چائے پی رہی تھیں انہوں نے عجیب واقعہ سنایا کہ کوچ سات بجے اسلام آباد سے روانہ ہوئی ایک بجے لاہور کے قریب پہنچ رہی تھی کہ ڈرائیور نے چلتی گاڑی کو بریک لگائی گاڑی زور دار جھٹکے سے رک گئی ڈرائیور نے گاڑی کا دروازہ کھولا گن مین نے گاڑی سے باہر نکل کر چند فائر کیے۔ ڈاکو جو بس لوٹنے کے لیے چھپے ہوئے تھے وہ بھاگتے ہوئے نظر آئے مگر پکڑے نہیں گئے ہوا یوں کہ ڈاکوئوں نے اس جگہ پر ٹرک کھڑا کردیا تھا کہ بس ٹرک سے ٹکرائے گی ادھر ڈاکو فائرنگ کریں گے اور بس کو لوٹ کر بھاگ جائیں گے۔ ڈرائیور کا یہ کہنا تھا کہ پوری زندگی میں پہلی مرتبہ تاریکی میں کھڑے ٹرک کو دیکھا اور یوں محسوس ہوا کہ ٹرک پر کوئی ٹارچ سے روشنی ڈال رہا ہے یوں فوراً بریک لگا دی تمام مسافر بچ گئے۔وہ عزیزہ بتاتی ہیں کہ یَاحَفِیْظُ یَا نَافِعُ گیارہ بار پڑھ کر روانہ ہوئی اور بس کے شیشے پر انگلی سے یہی لفظ لکھ دیا تھا۔ صرف اللہ کے کرم سے اور سورئہ کہف پڑھنے کی برکت سے اللہ نے بس میں موجود افراد کی جان و مال کو محفوظ رکھا۔ وہ تمام راستے آیۃ الکرسی پڑھتی رہی ۔ عبقری کے تمام قارئین سے گزارش ہے کہ جب بھی سفر کریں سورئہ کہف پڑھ کر چلیں تمام سفر کرنے والے کے لیے رحمت ہوگی صرف ایک فرد کے عمل سے اللہ سب پر رحم کرتا ہے۔ سفر میں الم نشرح اور آیۃ الکرسی کثرت سے پڑھیں عجیب و غریب فوائد دیکھیں گے ان شاء اللہ اپنی منزل پر باعافیت پہنچ جائیں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 731 reviews.