Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سہیلیوں نے میرا نام ’’موٹی‘‘ رکھ دیا تھا!

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کی پچھلے دو سال سے پڑھنے والی ہوں بہت ہی اچھا رسالہ ہے۔ میری عمر 25 سال ہے اور میرا وزن تقریب 75 کلو گرام ہے جس کو لے کر میں بہت ہی زیادہ پریشان تھی۔ وزن بڑھنے کی وجہ سے میرا رشتہ بھی نہیں ہورہا ہے جو بھی آتا دیکھ کر چلا جاتا اور بعد میں یہ کہہ کر جواب ہو جاتا کہ لڑکی کچھ زیادہ ہی صحتمند ہے۔ میری سہیلیوں نے میرا نام ’’موٹی‘‘ رکھ دیا تھا جب بھی ان سے ملنا ہوتا یا فون پر بات ہوتی تو نام لینے کی بجائے مجھے وہ موٹی کہتی تھیں۔ اب میں دل سے تو بہت ہی بُرا محسوس کرتی تھی لیکن ان سے نہیں کہتی تھی ظاہر ہے میں موٹی ہی تھی۔ میں نے عبقری رسالہ میں جب ’’عرق موٹاپا شفاء‘‘ کا پڑھا تو میری جان میں جان آئی کیونکہ عبقری کی ادویات پر مجھے اعتمار تھا۔ اس سے پہلے تو میں نے بہت سی ادویات کا استعمال کیا کہ وزن کم ہو جائے مختلف سیرپ اور عرق بھی استعمال کیے پر کوئی فائدہ نہ ہوا ۔ ٹی وی سے دیکھ کر ایک دن بیلٹ بھی منگوایا جس کو باندھ کر رکھنے سے چند ہفتوں میں پیٹ بھی کم ہو جاتا تھا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا صرف اور صرف پیسوں کا ضیاع تھا۔ خیر میں نے اپنی والدہ کو ’’عرق موٹاپا شفاء‘‘ کا بتایا تو وہ دواخانہ جاکر چھ بوتل لے آئی میں نے عرق موٹاپا شفاء کا استعمال کرنا شروع کیا تمام تلی ہوئی بازاری اشیاء خوردونوش استعمال سے مکمل پرہیز کرلیا ۔ عرق موٹاپا شفاء استعمال کرنے سے پہلے میرا وزن 75 کلو گرام تھا تقریباً تین ماہ کے مسلسل استعمال اور پرہیز کے بعد میں نے جب اپنا وزن چیک کیا تو 70 کلو گرام پر آگیا میرے دل میں ایک امید جاگ اٹھی اس دن میں بہت خوش تھی کہ اب میرا وزن کم ہو جائے گا ۔ گیارہ ماہ مسلسل عرق موٹاپا شفاء استعمال کرتی رہی تب جاکر میرا وزن 62 کلوگرام پر آگیا۔ یقین کریں کہ میری سہیلیاں ، رشتہ دار دیکھ کر حیران ہوتے تھے کہ یہ تو بہت موٹی تھی اب بالکل ٹھیک ہوگئی ہے میں دل میں عبقری کا شکریہ ادا کرتی تھی۔ (فرزانہ کوثر، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 714 reviews.