Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہم رئیس تھے! کالے جادو نےسب ختم کردیا!

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بہت دنوں سے عبقری میں خط لکھنا چاہ رہی تھی مگر نجانے کیوں لکھ نہ پارہی تھی‘ آپ کے درس اور رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اسی سال آپ کے بارے میں عجیب طریقے سے معلوم ہوا۔ ہوا یوں کہ ’’دو انمول خزانہ‘‘ میرے پاس چند سالوں سے تھے اور میں خرید کر بانٹتی بھی تھی ‘ سال کے شروع سے ہی ہمارے حالات بہت پریشان کن تھے‘ ان دن الماری کا دروازہ کھولا تو دو انمول خزانہ نکلا‘ پھر اسی طرح پرس اور دوسری جگہوں سے دو دن کے اندر اندر دوانمول خزانہ نکلے۔ کچھ عجیب لگا کہ جہاں بھی ہاتھ مارو ہاتھ میں دو انمول خزانہ ہی کیوں آجاتا ہے؟میں فارغ اوقات میں یوٹیوب استعمال کرتی ہوں‘ ڈاکومنٹریز وغیرہ دیکھتی ہوں‘ مزید اکثر دیکھتی تھی کہ دنیا گول نہیں ہے اور یہ کہ دنیا کے نیچے اور دنیا بھی ہے وغیرہ۔ مجھے ان چیزوں کے بارے جاننے کا تجسس تھا‘ اس دن یوٹیوب کھولا تو سامنے عبقری کھل گیا‘ سنا اور سنتی ہی چلی گئی‘ وہ دن اور اس کے بعد کا دن آپ کے ویڈیو کلپس اور درس سنتی رہی اوراپنے بہن بھائیوں کو بتایا ‘ لوگوں کو ویڈیوز بھیج دیتی‘ اس سے حیرت انگیز اور بات ہوئی کہ مجھےکسی نے گھر عبقری رسالہ بھجوا دیا۔
اس اتفاق کا مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ ’’دوانمول خزانہ‘‘ عبقری یوٹیوب چینل اور ’’عبقری رسالہ‘‘ تمام چیزیں آپ کے ہی ہیں تو میں بے انتہا حیران ہوئی۔ خیر مجھے خوشی بھی بہت ہوئی‘ آپ کی تعلیمات‘ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کی تعلیمات سے بہت مدد ملی‘ دل سے ہروقت آپ دونوں صاحبان کیلئے دعائیں نکلتی ہیں۔ میں بہت عرصہ سے کسی روحانی استاد کی تلاش میں تھی‘ آپ کے یوٹیوب پر درس سن سن کر پہلی دفعہ یقین ہوا کہ میرا انتظار ختم ہوگیا۔ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے وظائف بھی کررہی ہوں‘ بہت سے مسائل حل ہوئے۔ میں شادی شدہ ہوں‘ دو بچے ہیں‘ بیٹا انیس سال کا ہے اور گیارہ سال کی بیٹی ہے‘ میرے حالات شروع سے ہی بہت مشکل میں رہے‘ بہت منتوں اور مرادوں کے بعد اللہ کریم نے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا اور اس کے بعد بہت دعاؤں‘ حاجات کے بعد اللہ نے بیٹی سے نوازا۔ ہمارا گھرانہ شروع سے ہی خوشحال تھا‘ میرے خاندان کے پاس سب کچھ تھا‘ گاڑیاں‘ ٹرک وغیرہ‘ پھر کالے جادو سے سب ختم ہوگیا‘لمبی کہانی ہے۔ہمارا خاندان بہت بہادر اور نڈر مشہور ہے‘ شادی کے بعد بچے بیمار ہی رہے‘ کھانا کھلانا بھی مشکل ترین مرحلہ ہوتا تھا۔ ہروقت گھر میں لڑائی جھگڑا‘ سکون نہ تھا‘ بیٹا بمشکل بڑا ہوا عین امتحان کے قریب بیمار ہوجاتا‘بیٹا سترہ سال کا تھا تو ڈیپریشن اور اینگزائٹی کا مریض ہوگیا‘ کبھی اپنی کلائی کاٹ لیتا‘ کبھی گھر کے برتن توڑ دیتا‘ کبھی سر مار کر الماری کا شیشہ توڑ کر زخمی ہوجاتا‘یہ وہی بچہ تھا جو انتہائی شریف‘ سلجھا ہوا رہا۔اب سوچیں اس عمر میں بچے کو ایسے روگ لگ جائیں تو والدین کے دل پر کیا بیتتی ہوگی؟
ادھر جادو سے کاروبار ختم‘ ہر طرف بندش‘ پریشانی‘ الجھن‘ بیماری‘ زندگی اجیرن ہوچکی تھی‘ مگر حوصلہ‘ ہمت نہیں ہاری‘ اسی دوران پھر اتفاق شروع ہوا جو کہ میں نے تحریر کےشروع میں لکھا کہ مجھے اللہ نے عبقری کا راستہ دکھایا۔ اب میں عبقری رسالہ میں دئیے گئے وظائف کرنا شروع کیے تو زندگی میں سکون آنا شروع ہوگیا ہے‘ بیٹے کی حالت بہتر ہوگئی ہے‘ ڈاکٹر کی بتائی ادویات پہلے بھی دے رہے تھے مگر کبھی حالت اتنی بہتر نہیں ہوئی تھی جتنی اب ہوگئی ہے۔ میرے شوہر غم کرکر کے کمزور ہوگئے ہیں ‘ میرے شوہر بہت اچھے انسان ہیں‘میں عبقری میں آئے بہت سے وظائف کیے مگر سب سے زیادہ میں نے سورۂ مزمل 41 مرتبہ روزانہ والا وظیفہ کرتی ہوں‘ تقریباً دوماہ ہوگئے ہیں مجھے کرتے ہوئے‘ ایک مرتبہ پڑھتے پڑھتے اچانک آنکھ بند ہوئی اور میرا سویا نصیب جاگ اٹھا‘ میں نے حضور نبی کریم ﷺ کی جھلک مبارک دیکھی‘ یقین کیجئے اسی وقت آنکھ کھل گئی اتنی خوشی زندگی میں کبھی نہیں ہوئی جتنا اپنے آقا و سرور حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کا دیدار کرکے ہوئی کہ مجھے نکمی‘ گنہگار پر اتنی شفقت‘ اتنی مہربانی‘ اتنا کرم۔ مجھے اب جنون سا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو۔ جو کوئی بھی حج یا عمرہ کے لیے جاتا ہے تو میں صرف یہی کہتی ہوں کہ بس میرے لیے دعا کیجئے کہ ’’ میرا دل نور سے بھر جائے‘‘۔ بس آخر میں اتنا کہناچاہوں گی کہ میری دعائیں‘ میری عبادات‘ میرے وظائف کا صلہ رب کریم نے مجھے’’عبقری ‘‘ دے کر دیا‘ اب عبقری کے بتائے مسنون اعمال کی وجہ سے ہمیں جادو اور بندشوں سے نجات ملی۔ بچوں کو صحت ملی‘ اللہ کا کرم ہوا۔ (ک‘ جہلم)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 710 reviews.