Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

کاموں میں غیبی مدد
میں نے خواب دیکھا کہ میں سائیکل چلا رہی ہوں۔ میرا بھائی بھی کھڑا ہے میں اس کے پاس برآمدے میں سائیکل لے کر جاتی ہوں۔ اس جگہ مجھے لگتا ہے میں گر جائوں گی، پر وہاں نہیں گرتی پھر خوشی خوشی سائیکل چلاتی ہوں۔(ج،پوشیدہ)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کاموں میں غیبی مدد ہوگی اور ہر مشکل آسان ہوتی چلی جائےگی۔
رزق میں برکت کا اشارہ ہے
میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر میں رشتے داروں کا بے پناہ ہجوم ہے۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ جیسے شادی یا میّت کا سماں ہو۔ میری تائی اور چچی مرحومہ باتیں کررہی ہوتی ہیں۔ میں ان کے قریب جاتا ہوں۔ پہلے اپنی تائی سے کہتا ہوں مگر وہ مجھ سے سیدھے منہ بات نہیں کرتیں جبکہ میری چچی مرحومہ سے میں بولتا ہوں تو وہ میرا ماتھا دو چار مرتبہ چومتی ہیں۔(عرفان،قصور)
تعبیر:آپ کا خواب اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کے رزق میں کشادگی اور برکت ہوگی جس سے آپ کے رشتے دار بھی مستفید ہوں گے۔ واللہ اعلم۔
تیز ہوا کے چلتے ہی امی نے دوڑ لگادی
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اور میری امی پارلر والی باجی کے گھر جارہے ہیں۔ جب میں اور امی گلی سے گزرتے ہیں تو وہاں کافی رش ہوتا ہے، تو میں سر کو ڈوپٹے سے ڈھانپ لیتی ہوں۔ لیکن تھوڑی دیر بعد ڈوپٹہ اتر جاتا ہے، میں پھر دوپٹہ لیتی ہوں پھر اتر جاتا ہے، تیسری مرتبہ نہیں اترتا۔ میں امی سے کہتی ہوں کہ امی جلدی چلیں تو امی دوڑ لگا دیتی ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ امی کو تیز چلنے کو کہا تھا امی نے بھاگنا شروع کردیا، میں امی کے پیچھے بھاگ کر جاتی ہوں۔ پھر میں امی سے کہتی ہوں کہ گھر چلیں تو امی اچھا کہتی ہیں، میں اپنی جوتی ڈھونڈتی ہوں تو چار پائی کے نیچے جوتی نظر آتی ہے۔(پوشیدہ)
تعبیر:آپ کا خواب ماشاء اللہ بہت اچھا ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ بگڑے ہوئے کام بننا شروع ہو جائیں گے اور رزق کی تنگی دور ہوگی۔ واللہ اعلم۔
بندش کا سلسلہ ختم
میں نے دیکھا کہ میں پرچہ دینے کے لیے بیٹھی ہوں۔ میرے ذہن میں ہوتا ہے کہ رشتہ داروں سے فون کرکے مدد لے لوں گی۔ پیپر شروع ہوتے ہی ان کا نمبر یاد کرتے ہوئے میں اپنا یاد کیا ہوا پیپر بھول جاتی ہوں۔ پیپر کے دوران سب دور دور بیٹھے ہوتے ہیں کسی سے مدد نہیں لے سکی اور سوال خود حل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ (ثوبیہ، پنجاب)
تعبیر:آپ کے دونوں خواب اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ بندش کا سلسلہ ایک بار ختم ہوکر پھر سے لگ گیا ہے تاہم آپ صدقہ دیں اور سورۂ یونس کی آیت ۸۱ روزانہ ۳۱۳ بار چالیس دن تک پڑھیں۔۔ واللہ اعلم۔

 کامیابی کا سفرجاری رہے گا

میں نے خواب دیکھا کہ ایک گھر کا منظر ہے گھر کافی گندا ہے سامان بکھرا پڑا ہے۔ وہاں ایک کالے رنگ کا کتا بیٹھا ہے جو میری طرف بڑی پیار بھری نظر سے دیکھتا ہے۔ ایک کالی بلی کا بچہ مرا ہوا پڑا ہے۔ میں مالک مکان سے پوچھتا ہوں کہ یہ کتا یہاں کب سے ہے، مالک جواب دیتا ہے کہ یہ تو کافی عرصے سے یہاں ہے۔ میں مالک مکان سے کہتا ہوں میں یہاں نہا لوں۔ وہ جواب دیتا ہے کہ مجھے خوشی ہوگی، اگر آپ نہالو۔ (پوشیدہ)
تعبیر:آپ کا خواب اچھا ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے دشمن مسخر ہوں گے اور آپ پریشان کن حالات سے نکل کر کامیابی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوں گے۔ آپ استغفار کثرت سے پڑھا کریں۔ واللہ اعلم۔
کوئی اہم کام بخیر و خوبی انجام پائے گا
میں نے خواب میں دیکھا ایک بچی میری گود میں ہے جو میرے کزن کی ہے۔ حقیقت میں اس کی عمر پانچ سال ہے مگر وہ دو تین ماہ کی ہے۔ میں کہتی ہوں یہ بچی مجھے دو، میں اسے پالوں گی، پھر منظر بدلتا ہے، ایک اور گھر میں ہوں۔ میری سہیلی کا بھائی سویا ہوا ہے، پھر مجھ سے بات کرتا ہے۔ میں اسے کہتی ہوں کہ پہلے آپ ہم پر ہنستے تھے کہ مما، پاپا مت بولو، اب خود اپنے بچوں کو سکھا رہے ہیں۔ میں یہ بات تمیز سے کہہ رہی ہوں تاکہ اسے غصہ نہ آئے۔(پوشیدہ)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کافی عرصے سے رکا ہوا کوئی اہم کام بہ خیر و خوبی انجام پاجائے گا۔ تاہم آپ حسب توفیق کچھ صدقہ ضرور دے دیں۔ واللہ اعلم۔

درود تنجینا کثرت سے پڑھا کریں
میں اکثر خواب میں کبوتر دیکھتا ہوں، رات کا وقت ہوتا ہے اور کبوتر بھوکے ہوتے ہیں، میں ان کو دانہ پانی ڈال رہا ہوتا ہوں۔اور دوسرا خواب دیکھا ہے کہ میں جیل سے رہا ہو کر اپنے شہر کی سڑک پر سائیکل چلا کر بہت خوش ہوں کہ مجھے آزادی مل گئی ہے اور لوگ مجھے دیکھ رہے ہیں۔ اور تیسرا خواب اکثر دیکھتا ہوں بازار میں ہوں کچھ خرید رہا ہوں اور رات کا وقت ہوتا ہے۔(احسن،لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کی بشارت ہے کہ ان شاء اللہ آپ کی سزا میں تخفیف ہو جائے گی تاہم آپ درود تنجینا کثرت سے پڑھا کریں اور آئندہ زندگی نیک اعمال میں گزارنے کا پکا ارادہ کرلیں۔ واللہ اعلم
کوئی پریشان کن واقعہ پیش آسکتا ہے
میں نے دیکھا کہ ہم تینوں بہنیں کالج جارہی ہیں اور میں کالج کو بہت خوبصورت دیکھتی ہوں۔ واپسی پر سب لڑکیاں نکل جاتی ہیں اور میں اپنی بہن سے کہتی ہوں کہ جلدی چلو سب لڑکیاں نکل چکی ہیں اور دروازہ بند ہوجاتا ہے اور میں دروازہ کھولنے کی کوشش کرتی ہوں، میرا ہاتھ لگتا ہے اور دروازہ کھل جاتا ہے اور ہم تینوں بہنیں باہر نکل آتی ہیں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(پوشیدہ)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے اور آپ کی بہنوں کے ساتھ کوئی پریشان کن واقعہ پیش آنے کا اندیشہ ہے تاہم اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ کسی بھی قسم کے نقصان سے حفاظت رہے گی۔ آپ اور آپ کی بہنیں ہر نماز کے بعد ایک بار آیت الکرسی اور ۱۹ بار یاحفیظ پڑھ کر حفاظت کی دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 708 reviews.