Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نامعلوم وہ جن تھا یا کوئی اور مخلوق!مگرجگر کا کامیاب علاج بتاگئی!

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

(پوشیدہ ، جڑانوالہ)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری یہ دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور عبقری کے عالمی مشن کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔ اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اس عظیم الشان خدمت کا صلہ عطا فرمائے۔ (آمین)۔یہ تقریباً سن 1972ء کی بات ہے، میرے دادا جان کے بڑے بھائی جو کہ ماشاء اللہ ابھی حیات ہیں انہیں پیلا یرقان ہوگیا۔ رفتہ رفتہ یہ مرض شدت اختیار کرگیا۔ میرے دادا جان اس وقت شہر سے باہر کام کرتے تھے مگر پردادا جان کے کہنے پر وہ واپس آگئے، پھر ان کا (میرے دادا جان کے بھائی) کا علاج شروع کردیا۔ مرض کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ان کے سفید کپڑوں پر پیلے نشان پڑگئے۔ سر کے بال جو سفید تھے وہ بھی پیلے پڑ گئے۔ جو سرہانہ اور کھیس استعمال کرتے تھے وہ بھی زردی مائل ہوگئے۔ انگریزی ادویات سے ان کا دو ماہ تک علاج کیا گیا مگر اس سے کوئی افاقہ نہ ہوا۔
ایک دن میرے دادا جان اپنی سائیکل پر ڈاکٹر صاحب کو لینےجارہے تھےکہ راستے میں سائیکل کے ٹائر کی ہوا نکل گئی انہوں نے سائیکل روکی اور سائیکلوں والی دکان پر کھڑے ہوکر ہوا بھروانی شروع کی۔ اسی اثناء میں گائوں میں رہنے والے ایک ماسٹر صاحب ملے انہوں نے پوچھا کہ کہاںجارہے ہو؟۔ دادا جان نے ساری صورتحال بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بس اتنی سی بات ہے؟ انہوں نے میرے دادا جان کو ایک نسخہ بتایا اور چلے گئے۔ میرے دادا جان ادھر سے گھر واپس آئے‘ ان کے بھائی کی طبیعت انگریزی دوا کے استعمال سے خراب ہوتی جارہی تھی۔ انہوں نے انگریزی دوا چھڑوائی اور یہ نسخہ استعمال کروانا شروع کردیا دس سے پندرہ دن کے اندر اندر میرے دادا جان کے بھائی کی صحت سنبھل گئی وہ صحت یاب ہوگئے۔
اب میرے دادا جان ان ماسٹر صاحب کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ان کے گھر گئے تو ایک عجیب بات سامنے آئی جب دادا جان نے ان کا شکریہ ادا کیا تو وہ کہنے لگے ۔ نہ یہ نسخہ میں نے آج تک کہیں پڑھا اور نہ تمہیں دیا ہے نہ کسی کو استعمال کروایا ہے اور جس دن کی تم بات کررہے ہو میں تو گائوں میں موجود ہی نہ تھامیں آپ کو نہیں ملا۔ اگر آپ نے یہ نسخہ حاصل کیا ہے تو شاید اور کسی نے دیا ہو اللہ نے آپ پر رحمت فرمائی اور آپ کا مریض صحت یاب ہوگیا۔ پتا نہیں وہ اللہ والا کون تھا کوئی نیک انسان کوئی جن یا کوئی اور مخلوق ہاں مگر وہ نسخہ بڑا کام کا بتا کر گیا۔ نسخہ: پیپل کے درخت کاچھلکا، کیکر دیسی کے درخت کاچھلکا، جامن کے درخت کا چھلکا، لسوڑھا کے درخت کا چھلکا ہموزن لےکر اتنے پانی میں بھگوئیں کہ ڈوب جائیں۔ اس کے بعد ان کو رات بھر پڑا رہنے دیں پھر صبح اٹھ کر اس کو چار گھنٹے پکائیں۔ اس میں چینی شامل کرکے شربت تیار کرلیں۔ دو چمچ شربت ایک گلاس پانی میں فجر اور عصر کے وقت نہار منہ استعمال کریں۔ یہ شربت پیلا یرقان، کالا یرقان، معدے، جگر، مثانے کی گرمی، ہر قسم کے پرانے سے پرانے بخار کا علاج ہے۔ جگر کی بیماریوں میں مفید ہے۔ اگر اسی نسخے میں موجود ادویات کا رُبّ تیار کر کے شہد میں گولیاں تیار کرلیں تو شوگر کا بھی علاج ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 632 reviews.