Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسلیں کھاجانے والاجادو‘ لمحوں میں ختم ! چلیے آستانہ منت مراد آپ کیلئے ہے!

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

نسلیں کھاجانے والاجادو‘ لمحوںمیں ختم ! چلیے آستانہ منت مراد آپ کیلئے ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کو پہلے نہیں جانتا تھا‘ میری تایا زاد بہن عمر تقربیاً48 سال ہے‘ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ان کو پریشانیوں‘ تکالیف اور الجھنوں کا شکار دیکھا‘ ان پر حاسدین نے سخت ترین بندشیں اور جادو کروا رکھا تھا‘ ہمیشہ انہیں در در کی خاک چھانتے ‘ عاملوں‘ فقیروں‘ درباروں کے چکر لگاتے دیکھا۔ بعض اوقات مجھے ان پر ترس آتا‘ خود ان کیلئے رب سے رحم کی دعائیں مانگتا‘ ان کی حالت واقعی قابل رحم تھی۔ بس ایک طرف سے انہیں سہولت اور ان پر رب کا خاص کرم تھا کہ ان کے شوہر کا کاروبار ٹھیک تھا‘ جس کی وجہ میں صرف یہ سمجھتا ہوں کہ وہ انتہا درجے کے سخی ہیں‘ لنگر کھلانا ان کا شوق ہے‘ غریبوں محتاجوں کی خفیہ طریقے سے مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں‘ مگر اس سب کے باوجود ان کا گھر انتہائی الجھا ہوا‘ زندگی انتہائی پریشان‘ اچانک بیٹھے بیٹھے لڑائی شروع‘ بچہ اچانک بیمار‘ یا کسی کی ہڈی ٹوٹ جانا تک معمولی بات تھی‘ ایک بچہ چھ ماہ بستر علالت پر رہنے کے ٹھیک ہوتا تو دوسرا بیمار اور اتنا بیمار کے بڑے بڑے ہسپتالوں میں مہینہ مہینہ داخل رہتا‘ پھرمیری کزن کے شوہر کو ان کا ایک دوست ’’ہجویری محل‘‘ (لاہور شیخوپورہ روڈ سٹاپ قلعہ ستار شاہ) کے آستانہ منت مراد پر لے گئے‘ وہاں انہوں نے ’’اصحاب کہف کے 7بندش توڑ طلسم‘‘ کا عمل کیا‘ اسی رات ان کے گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں‘ انہوں نے صرف پانچ مرتبہ جاکر یہ عمل آستانہ منت مراد میں کیا‘ آج ان کے گھر میں خوشیاں‘ خوشحالیاں اور سکون ہے۔ تیسرا مہینہ کوئی بیمار نہیں ہوا‘ جو بیمار تھے وہ صحت مند ہوگئے۔ گھر میں لڑائی جھگڑا نہیں ہوا۔ (شجاع الدین‘فیصل آباد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 596 reviews.