Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٹائیفائیڈ بخار ختم! ایک پڑیا ہی کافی ہے!

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

ہائی بلڈپریشر اورموٹاپا ختم! بس یہ بنالیجئے!
یہ نسخہ ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپا دور کرنے کے لیے جسم سے پانی نکال کر بہت جلد صحت یاب کرتا ہے۔ ھوالشافی: کالی مرچ ایک تولہ، زیرہ سفیدایک تولہ، سنڈھ ایک تولہ، ریوند خطائی ایک تولہ، کالا نمک ایک تولہ، الائچی خورد آدھا تولہ، سوڈا بائیکارب آدھا تولہ، کشتہ سنگ یشب تین ماشہ۔ سوائے کشتہ کے تمام چیزوں کو باریک پیس لیں‘ آخر میں کشتہ ملالیں‘ خوراک: ایک گرام صبح، دوپہر، شام ہمراہ پانی۔
مرہم بواسیر:ویزلین سادہ ایک اونس، بورک ایسڈ ایک تولہ، مشک کافور تین ماشہ اچھی طرح مکس کرکے کچھ دیر دھوپ میں رکھ لیں‘ بعد میں کسی ڈبی میں محفوظ کرلیں۔ طریقہ استعمال: صبح و شام لگائیں فوری اثر، فوری آرام، جلن ختم، خون بواسیر بند، موہکے ختم۔
کھانسی کے لیے مجرب:کشتہ گودنتی پچاس گرام، ایسپرین پاؤڈر دس گرام، آیوڈین دس گرام، سہاگہ بریاں دس گرام، ان تمام اادویات کو باریک پیس کر ملا لیں ایک گرام ایک چمچ شہد میں ملاکر صبح دوپہر شام نیم گرم دودھ ‘ چائے یا سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ صرف دوائی اور شہد بھی استعمال کرسکتے ہیں۔یعنی دوا کے بعد کسی قسم کا لیکویڈ استعمال نہ بھی کریں تو حرج نہیں۔ دہی، لسی، چاول، کھٹی اشیاء سے پرہیز کریں۔
درد شقیقہ کے لیے:نظر کی کمزوری کے لیے ‘مسلسل استعمال سے نظر تیز‘ عینک اتر جاتی ہے۔ ھوالشافی: اسطخدوس دس تولہ، مغز بادام دس تولہ، مغز سونف تین تولہ، کشنیز خشک ڈیڑھ تولہ، فلفل سفید ایک تولہ، کُشتہ مرجان چھ ماشہ۔کشتہ کے بغیر تمام ادویات کوباریک پیس لیں‘ آخر میں کشتہ مکس کرلیں۔ 

 
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 514 reviews.