Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوگر کے لیے لاجواب نسخہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!شوگر کے لیے ایک نسخہ ہے جو مجھے پرانی کتب سے ملا میں نے خود آزمایا کافی فائدہ ہوا۔ نسخہ تیار کرنے میں محنت تو ہے لیکن اس کا رزلٹ بھی بہت اعلیٰ ہے۔ نسخہ:کیکر چھال ایک کلو، گلو بیل اکثر گھروں میں ہوتی ہے اس کی ڈنڈیاں ایک کلو، ایک کلو جامن کی تازہ گٹھلی ان تینوں اشیاء کو مٹی کے گھڑے میں ڈال دیں اب اس میں چھ کلو پانی ڈال دیں‘ جامن کے درخت کے قریب کچی جگہ کھودیں گھڑے پر مٹی کا ڈھکن ڈھک کے کپڑا باندھ دیں اور ھوالشافی کہہ کر گھڑا زمین میں پندرہ دن کے لیے دبا دیں۔ پندرہویں دن عصر کے بعد ھوالشافی کہہ کر گھڑا زمین سے نکال لیں۔ اب اس میں موجود مواد کو کسی پتیلے میں ڈال کر چولہے پر دھیمی آنچ پر پکنے کیلئےرکھ دیں‘ پکتے پکتے محلول گاڑھا ہو جائے تو اسے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں ۔ گلو‘کیکر کی چھال‘ جامن کی گٹھلی نکال کر پھینک دیں محلول کو چھلنی سے چھان لیں ‘ایک تولہ کشتہ بیضہ مرغ، ایک تولہ کشتہ فولاد، ایک تولہ کشتہ زمرد، ایک تولہ کشتہ چاندی  چاروں کشتہ جات باریک پیس لیں اور محلول میں ملا کر چنے کےبرابر گولیاں بنالیں۔ دو گولی صبح نہار منہ پانی سے کھائیں اور دو گولی عصر کی نماز کے بعد پانی سے کھائیں ان شاء اللہ شوگر کنٹرول میں رہے گی۔ (ذکیہ اقتدار، بہاولنگر)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 498 reviews.