Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جن‘ سایہ‘نظر بد وبیماری نقش جیب میں رکھنے سے ختم

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(سید خالد حیات، سرگودھا)

محترم حضرت شیخ الوظائف السلام علیکم! درج ذیل تعویذات عبقری رسالہ میں شائع فرمادیں‘ ناچیز کے استعمال میں رہے‘ مخلوق خدا کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ جب بھی یہ نقش لکھنے بیٹھیں اول یا اللہ یاحافظ یاحفیظ یارقیب یاوکیل یا سلام تین مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرنے سے رجعت سے محفوظ رہیں گے۔ انتہائی طاقتور نقش ہیں‘ پہلا جو ابھی میں لکھنے جارہا ہوں اس کے لکھنے اور اسے اپنے پاس رکھنے سے انسان جن‘ بھوت‘ پری‘ آسیب‘ سایہ‘ چڑیل‘ نظربد اور ہر روحانی و جسمانی بیماری ‘ جادو سے محفوظ رہے گا۔ میں نے مخلوق پر اس نقش کو بہت آزمایا ہے‘ آپ بھی آزمائیے اور مجھےا ور امت مسلمہ کو دعاؤں میں یاد رکھیے۔

یااللہ! اس نقش کو پاس رکھنےوالے کو جن‘ بھوت‘ پری‘ آسیب‘ سایہ‘ چڑیل ‘ نظر بد و ہر بیماری سے ‘ جادوسے محفوظ فرما۔ یہ نقش دو عدد لکھیں ایک پانی کی بوتل میں ڈال لیں
اور وہی پانی متاثر شخص کو پلائیں اور ایک تعویذ گلے میں پہنا دیں۔ہمارے علاقہ میں ایک بچی پر جنات کا مسئلہ تھا‘اس بچی کو وہ جنات بہت تنگ کرتے تھے‘ اس کا والد کسی بھی عامل کو لاتا تھا تو وہ بھاگ جاتا تھا‘عاملین اس کیس میں ہاتھ نہیں ڈالتے تھے‘ اس کا والد بہت پریشان تھا‘ بے شمار جگہ سے علاج کروا کر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گیا‘ اس کو کسی نے ذہنی امراض کے ڈاکٹر کے پاس بھیجا وہاں بھی صرف پیسے ضائع ہوئے ‘ جوان بچی تھی جس کی وجہ سے پورے گھر میں پریشانی تھی‘ اس کے آئندہ آنے والے زندگی کو لےکر والد کا دکھ دیکھا نہ جاتا تھا۔ ان کو کسی نے میرا بتایا‘ میرے پاس آئے تو میں نے یہی دو نقش لکھ کر دئیے‘ایک بچی کے گلے میں ڈال دیا اور ایک بچی کو پینے کیلئے دیا‘ مزید بچی کو نماز پنج وقتہ‘ ہروقت باوضو اور قرآن کریم کی بکثرت تلاوت کاکہا۔ چند ہفتوں میں ہی بچی بالکل تندرستہ ہوگئی‘ جناتی مسئلہ ختم ہوگیا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 488 reviews.