Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فاسٹ فوڈز کھانے والے بچوں کی صحت کے متعلق ہوش ربا تحقیق

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

جان ہے تو جہان ہے
نت نئی فاسٹ فوڈ ز کا استعمال‘ بچوں میں بیماریاں بڑھ رہی ہیں خاص طو ر پر موٹاپے پر بروقت قابو نہ پایا جائے تو وہ ڈیپریشن اور مختلف نفسیاتی اور طبعی امراض کا سبب بنتا ہے۔ جان ہے تو جہان ہے۔ اس کالم کا مقصد جان اور جہان کو جدید سائنسی تحقیقات کی روشنی میں دیکھنا ہے تاکہ ہم اپنی اس قیمتی جان کومعمولی نہ سمجھیں۔موت کا اک دن مقرر ہے۔ پھر نیند کیوں رات بھر نہیں آتی؟یہی تو حماقت ہے کہ بندہ ہر گھڑی اور ہر واقعہ کو موت سمجھنے لگے۔ آزمائشیں اور مسائل انسان کی زندگی کا حصہ ہیں مگر ان کے سامنے ہمت ہار دینا خودکشی کے مترادف ہے۔ زندگی کے آخری لمحات تک لڑنا چاہیے بالخصوص بیماریوں کے خلاف ’’جہاد‘‘ جاری رہنا چاہیے۔ موٹاپے کی شکار خواتین کے بچوں کو عارضہ قلب لاحق ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بچوں کا نارمل بچوں سے خون کا دبائو 15 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
ہفتے میں تین برگر کھانے والے بچے دمہ کا شکار
ماہرین کا موٹاپے کی شکار خواتین کو مشورہ ہے کہ حمل سے پہلے موٹاپے پر قابو پانے کی کوشش کریں وگرنہ بچے کی صحت متاثر ہونے کا امکان موجود رہتا ہے۔ ایک جدید سائنسی تحقیق کے مطابق برگر کھانے والے بچوں میں موٹاپے اور پیٹ کی بیماریوں کے علاوہ سانس کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جو بچے ہفتے میں تین یا اس سے زیادہ برگر کھاتے ہیںان میں دمہ کا خطرہ 64 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ ایسے بچوں کو برگر کی جگہ تازہ پھلوں کی عادت ڈال کر خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔
جرمنی، برطانیہ اور سپین کی ایک مشترکہ تحقیق کے مطابق 50 ہزار بچوں کے تجزیے کے بعد بچوں کے برگر کے استعمال اور بچوں کے دمہ کے درمیان تعلق دیکھا گیا ہے۔ ماہرین طب نے کہا ہے کہ برگر میں استعمال ہونے والے غذائی مواد بچوں کے پھیپھڑوں میں سوزش کا باعث بنتے ہیں جس سے دمے کی علامات کا آغاز ہوتا ہے۔
بچوں میں موبائل فون کا استعمال اور دماغ کا کینسر
تحقیق کے مطابق زیادہ فاسٹ فوڈ سوڈا واٹر اور دیگر بازاری کھانوں کے استعمال سے جلد بڑھاپا طاری ہونے کے عمل میں تیزی آجاتی ہے اور بڑھاپے کی بیماریاں قبل از وقت غالب آجاتی ہیں۔ باہر سے کھانا نہ صرف صحت کے لیے مضر ہے بلکہ ان کے کھانے سے مزاج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بچوں کی صحت سے متعلق ایک اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بچوں میں موبائل فون کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچوں کا موبائل فون کا استعمال ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس عمر کے بچوں کا جسمانی و دفاعی نظام بڑھنے کے عمل میں مصروف ہوتا ہے اس لئے موبائل سے نکلنے والی شعاعیں ان کے لیے خطرناک ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم عمر کے نوجوانوں کو بھی موبائل فون کا کم سے کم استعمال کرنا چاہیے۔ عالمی ادارہ صحت کے تحت جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق روزانہ تیس منٹ سے زائد کی موبائل کالز دماغ کے کینسر کا باعث بن سکتی ہیں۔

 

 
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 448 reviews.