Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دستر خوان پر پھل سجائیے! صحتمند رہیے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

بہت سے لوگ افطار کے وقت غذا کو بھوک مٹانے کے لیے نہیں کھاتے بلکہ چٹخارے کے لیے ’’ہڑپ‘‘ کرتے ہیں۔ جلد بازی میں بڑے بڑے نوالے ٹھونستے چلے جاتے ہیں چنانچہ ایسے حالات میں معدے کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔ جلدی جلدی نوالے منہ میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ کھانا کھانے والے شخص کو گیس کی بھی اچھی خاصی مقدار جسم کے اندر نگلنی پڑتی ہے۔ کھانے کی یہ بری عادت ہاضمے کی رطوبتوں کے ایک حصے کو گلے میں بھی پہنچاتی رہتی ہے جس کی وجہ سے گلے میں سوزش پیدا ہوجاتی ہے۔ منہ میں کھٹا ذائقہ محسوس ہوتا ہے اور ایسے لگتا ہے جیسے معدے کی تیزابیت تنگ کررہی ہو۔
افطار ی کے دسترخوان پر بعض ایسےکھانے میں جو کہ پوری طرح پکائے نہ گئے ہوں۔ بدہضمی کا باعث بن جاتے ہیں۔ فرائی کئے ہوئے چٹ پٹے اور مصالحے دار کھانے بھی پیٹ میں درد یا گیس کا باعث بنتے ہیں۔ اگر قبض کی شکایت ہوتو اس وجہ سے بھی نگلی جانے والی معمولی سی غذا بھی معدے میں گرانی پیدا کردیتی ہے۔ کھانے کے ہمراہ زیادہ پانی پی لینا، بے خوابی، جذباتی ہیجانات، حسد، خوف، غم و غصہ اور ورزش میںکمی بھی بدہضمی کے اسباب میں شامل ہیں۔
بدہضمی کا علاج کیا ہے؟
ہاضمے کی نالی کو صاف کرنا دراصل بدہضمی کا واحد موثر علاج ہے اور اس کی صفائی صحت مند غذا کھانے اور طرز زندگی میں تبدیلی لانے سے ہی ہوسکتی ہے۔ اس علاج کا آغاز صرف پھلوں پر مبنی غذائیں کھانے سے ممکن ہے۔ جب پھلوں کے بطور غذا استعمال کو پانچ دن پورے ہو جائیں تو اس کے بعد مریض کو آسانی سے ہضم ہونے والی غذائوں کا استعمال شروع کردینا چاہیے۔ اگلے دس روز تک اسے ہلکی آنچ پر پکی ہوئی سبزیاں اور رسیلے پھلوں کو کھانا چاہیے۔ اس کے علاوہ پانی کی طلب پر پانی تو پیا ہی جائے تاہم دودھ ، دہی کی پتلی لسی بھی استعمال کی جاسکتی ہے جس سے کافی افاقہ ہوتا ہے۔ بعدازاں مریض کو بتدریج عام متوازن غذائوں پر لایا جائے۔پھل کھانا ویسے بھی بدہضمی کے علاج میں فائدہ مند ہے۔ یہ خوراک کی غیر ہضم شدہ باقیات اور جمع شدہ فالتو مادوں کو خارج کرتے اور نظام صحت کو نئے سرے سے استوار کرتے ہیں۔ چونکہ ان میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے انہیں کھانے سے جسم کی اندرونی صفائی اچھی طرح ہو جاتی ہے۔ اس لحاظ سے ترش پھلوں میں سب سے اچھا لیموں ہے جس کا جوس معدے میں پہنچتے ہی ایسڈز بننے کی جگہوں پر موجود نقصان دہ بیکٹیریا(باقی صفحہ نمبر 58 پر)
(بقیہ:افطاردستر خوان پر پھل سجائیے! صحتمند رہیے) پر حملہ آور ہو جاتا ہے۔ یہ رس تیزابوں اور دیگر صحت مند ’’بھوک‘‘ کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔کینو اور مالٹے بھی پرانی بدہضمی کا مؤثر علاج ہیں۔ یہ اعضائے ہضم کو آرام اور تسکین دیتے ہیں اور ایسی غذا فراہم کرتے ہیں جو بہ آسانی جذب ہو جاتی ہیں۔ یہ ہاضمے کی رطوبتوں کے بہائو کو تقویت دے کر بھوک بڑھاتے ہیں اور آنتوں کی حالت کو اتنا بہتر بنادیتے ہیں کہ ان میں مفید بیکٹیریاز آسانی سے پلتے ہیں جن سے نظام ہضم بہتر ہونے لگتا ہے۔ بدہضمی کی اصلاح کے لیے انگور بھی بہت مفید ہوتے ہیں جو کہ ایک ہلکی پھلکی غذا بھی ہے اور نہایت مختصر وقت میں معدے کی سوزش اور گرمی کو دور کر دیتا ہے۔ اسی طرح انناس بھی معدے کے لیے بہترین دوا ثابت ہوتا ہے۔ جب معدے میں گرانی یا تھوڑا سا بھی درد محسوس ہورہا ہوتو انناس کے رس کا نصف گلاس پی لینے سے جلد آرام آجاتا ہے۔
بدہضمی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر
بدہضمی کے مریضوں کو کھانے پینے میں نہایت احتیاط کرنی چاہئے۔ اگر خوراک کے انتخاب اور اس کے کھانے میں تھوڑی سی احتیاط کا مظاہرہ کرلیا جائے تو اس عارضے سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ (۱)پانی اُبال کر پئیں۔(۲)کھانا ہاتھ دھوکر اطمینان، سکون اور آہستہ آہستہ خوب چبا کر کھائیں۔ کھانے کے دوران جلد بازی ہرگز نہ کریں۔(۳)تھکاوٹ، پریشانی، غم یا اشتعال کی حالت میں کھانا شروع نہ کریں کیونکہ اس کا ہاضمے پر اثر پڑسکتا ہے۔(۴)بدہضمی کے مریض پانی یا کوئی دوسرا مائع کھانا کھانے سے نصف گھنٹہ پہلے اور کھانا ختم ہونے کے ایک گھنٹہ بعد پئیں تاہم دودھ، لسی، اور سبزیوں کے سوپ بہترین خوراک ہیں جنہیں کھانے کے ہمراہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ (۵)کھانا پیٹ بھر کر نہ کھائیں کچھ بھوک باقی ہوتو ہاتھ روک لیں۔(۶)بھوک کم ہوتو کھانا مت کھائیں بلکہ ایک وقت کا ناغہ کرلیں۔ جب تک اچھی طرح بھوک نہ لگے کھانے کی طرف ہاتھ قطعی نہ بڑھائیں۔ (۷)سبزیوں کو اُبالنے کے بجائے بخارات (اسٹیم) کے ذریعہ پکائیں۔ (۸)متعدد اقسام کی غذائیں ایک ہی کھانے میں شامل نہ کریں نیزکچی سبزیاں اور کچے پھل ایک ساتھ نہ کھائیں۔ جہاں تک ممکن ہوسکے پروٹین اور نشاستے والی غذائیں الگ الگ کھانے کی کوشش کریں۔ (۹)یوگا کی مشقیں بدہضمی دور کرنے کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں۔ پیدل چلنا، گالف کھیلنا اور تیراکی کرنا بھی بدہضمی دور کرنے کے لیے بہت مفید کھیل ہوتے ہیں لہٰذا ان سے فائدہ اٹھائیں اور صحت مند زندگی بسر کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 400 reviews.