Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پرانے صفحات !نئی زندگی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

رمضان میں محمدرسول اللہ کا فیض

 

محترم حضرت حکیم صاحب! میں ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتی ہوں۔ رمضان کے ایک ماہنامہ عبقری میں ’جنات کا پیدائشی دوست‘ میں سے محمدرسول اللہ کا فیض پڑھا کہ یہ عمل اگر خاص رمضان المبارک دس لاکھ کیا جائے تو اس کی بے بہا برکتیں اور فضائل ہیں۔ میں نے پچھلے رمضان کا شروع کیا ہوا ہے‘ رمضان میں میں نے سات لاکھ مرتبہ پڑھا تھا۔ ہمارے گھر میں تیرہ نصاب مکمل کلمے کے ہوگئے ہیں‘ یہ سارے گھر والے مل کر کرتے ہیں یعنی 36 لاکھ کے قریب اور ایک بیٹی نے تو اٹھارہ لاکھ مرتبہ محمدرسول اللہ پڑھ لیا ہے۔ ابھی عمل جاری ہے۔ الحمدللہ! اس کے جو ہمیں فوائد ملے اگر میں لکھنا شروع کردوں تو آپ کا پورا رسالہ مکمل ہوجائے گا۔ ہمیں تو سارے گھر والوں کو اب محمدرسول اللہ سے عشق ہوگیا ہے۔ الحمدللہ اس رمضان بھی ہم نے پہلےسے ہی تیاری کررکھی ہے کہ سارا رمضان زیادہ سے زیادہ محمدرسول اللہ پڑھنا ہے۔ میری ایک بیٹی نے تو اب تک بارہ لاکھ مرتبہ پڑھ لیا ہے ۔
اٹھرا کا انتہائی کامیاب مجرب نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس مرض اٹھرا کا انتہائی کامیاب مجرب نسخہ ہے۔ جو میں قارئین عبقری کو ہدیہ کررہا ہوں۔ ھوالشافی: برگ نیم، چاکسو، رسونت مصفٰی اچھی عمدہ ہموزن لیں۔ برگ نیم سائے میں خشک کریں ۔ پھر چاکسوتوے پر بریاں کریں۔ رسونت کو رات عرق گلاب میں بھگودیں‘ صبح مَل کر چھان لیں اور اسے بھی سایہ میں خشک کریں اب تینوں ادویہ برابر وزن کرلیں اور سفوف تیار کرلیں۔ زیرو سائز کیپسول بھرلیں‘ اٹھرا کا انتہائی کامیاب مجر ب نسخہ ہے۔ نو ماہ کھلائیں‘ زیادہ تر بیٹے ہی پیدا ہوتے ہیں۔یہ نسخہ کافی لوگوں نے آزمایا ہے اور الحمدللہ کامیاب ہی پایا ہے۔قارئین! آپ بھی استعمال کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔(بحوالہ : جلد نمبر 7)

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 354 reviews.