Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نافرمان بیٹا اور بے راہ روی کا شکار خاوند سدھرگیا! -- (محمد الطاف، گجرات)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس عبقری ادویات کی ایجنسی ہے‘ عبقری رسالہ پڑھتے سالہا سال بیت گئے‘ اللہ کا شکر ہے اس رسالہ سےپڑھ کر کسی کو کچھ بھی بتایا اللہ کریم کرم فرمادیتے ہیں۔کچھ عرصہ قبل ایک بہن میری دکان پر آئیں بہت پریشان تھیں خاوند سے پریشان، بیٹے سے بہت دکھی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ خاوند گھر سے چلا جاتا ہے کئی کئی دن گھر نہیں آتا خرچہ نہیں دیتا لڑائی کرتا ہے۔ بیٹا سکول چھوڑ چکا ہے اور غلط سوسائٹی میں پڑگیا ہے کبھی کہتا ہے سکول نہیں جائوں گا میں نے ویلڈنگ کا کام سیکھنا ہے۔ کام بھی نہیں سیکھتا نہ سکول جاتا ہے۔ خاوند کبھی تو ایسے جاتے ہیں کہ کوئی خبر نہیں واپس آئیں گے یا نہیں۔ اس کے کوئی دوست ہیں کئی کئی دن ان کے پاس چلا جاتا ہے گھر کی خبر نہیں۔وہ بہن گھریلو حالات سے بہت تنگ تھی۔ میں نے آپ کے ایک درس میں گھر سے بھاگنے یا بھاگے ہوئے کے لیے یہ وظیفہ سنا تھا یاکثیر الخیر یا دائم المعروف میں نے اس بہن کو بتادیا کہ یہ وظیفہ کثرت سے پڑھیں اور اللہ سے دعا کریں اور آپ کے درس سنیں۔ کچھ دنوں بعد وہ دکان پر آئی تو بہت خوش تھیں اور کہنے لگیں کہ بھائی آپ نے جو وظیفہ مجھے بتایا تھا میں نے کثرت سے پڑھا مسلسل پڑھا اللہ نے اس عمل کی برکت سے فضل کردیا خاوند جو ہفتوں غائب رہتے ہیں ان میں تبدیلی آگئی ہفتے دنوں میں بدل گئے میں نے وظیفہ جاری رکھا لڑائی ختم ہوگئی بیٹیوں سے محبت سے بات کرنے لگے گھر خرچہ دینے لگے بیٹا بھی فرمانبردار ہوگیا۔ بیٹیوں کا بھی خیال رکھتے ہیں مجھے اب گالی گلوچ نہیں کرتے خیال رکھتے ہیں گھر کے حالات بدل گئے ہیں بیٹے نے خود ایک سال بعد سکول میں داخلہ لے لیا ہے مجھے اس کو کہنا ہی نہیں پڑا۔ یہ سب اس عمل کی برکت سے ہوا ہم سب شیخ الوظائف کے بہت مشکور ہیں اور انہیں دعائیں دیتے ہیں۔ عبقری ہم سب کو بہت پسند ہے انتظار رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ شیخ الوظائف کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نےعبقری جاری کیا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 330 reviews.