Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دوست کے صحیح مشورے نے میرے بکروں کو بچا لیا!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کاپچھلے ایک سال سے پڑھنے والاہوں۔ عیدالاضحی گزرتے ہی میںنے پانچ بکرے پالنے کے لیے خریدے تاکہ اگلی عیدالاضحی تک تیارہو جائیں دوکی قربانی کردوں اور تین کو اچھی قیمت پرفروخت کردوں۔پہلے دوماہ تو بکرے ٹھیک رہے پھر اچانک سے پانچوں نے جگالی کرنا بندکردی کھاناپینا چھوڑ دیا اور موشن بھی پتلے کرنا شروع کردیئے میںنے مویشوں کے ڈاکٹرز سے مشورہ کیا انہوں نے ایک ایک انجکشن لگایا اور ایک دوائی دی جو میں نےبڑی مشکل سے بکروں کو دی لیکن دو تین دن گزرنے کےبعد بھی بکرے ٹھیک  نہیں ہوئے پھر میں نے اپنے ایک دوست کو فون کیا لاہور جو اکثربکرے رکھتا تھا اب نہیں رکھتا اس نے کہا کچھ بھی نہ کرو فوری جھنگ میں موجود عبقری ایجنسی پر جائو اور ان سے ’’جانور شفاء‘‘ لے آئو۔ اس نے مجھے پتہ دیا اور میںفوری لے آیا اور لکھی گئی ترکیب کے مطابق بکروںکو دوائی دینا شروع کی ماشاء اللہ سے دو دن میںمیرے بکرے دوبارہ صحت مند ہوگئے پتلے پوشن رک گئے کھانا پینا شروع کردیا۔ میں نے دوست کو فون کیا اور شکریہ ادا کیا اس نے کہاکہ جب بھی کوئی چھوٹا موٹا مسئلہ ہو تم بکروں کوبس جانورشفاء دینا اگر زیادہ مسئلہ ہو جائے تو ڈاکٹر پاس لے جانا ۔ ماشاء اللہ سے اب میرے بکرے بالکل ٹھیک ہیں اور دن بدن ان کا وزن بھی بڑھ رہا ہے۔(رانا گلفام،جھنگ)

 

وقت پر مرض کی تشخیص، چند ماہ میں ہیپاٹائٹس ختم ہوگیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ کے پچھلے دو سال سے پڑھ رہا ہوںبہت ہی لاجواب رسالہ ہے اس میں دیئے گئے ٹوٹکے اور نسخہ جات واقعی کمال کے ہیں ایک دو نسخے میں خوداستعمال کیے بہت فائدہ ہوا۔ گزشتہ دن پہلے میرا ایک دوست ارشد وسیم مجھے ملا میں نے دیکھتے ہی اس سے کہا بھائی تمہارا چہرہ تو پیلا پڑا ہوا ہے لگتا ہے تم ہیپاٹائٹس کاشکار ہو تو وہ مجھے حیران کن نظروں سے دیکھنے لگ گیا اور کہنے لگا کہ ایسی کوئی بات نہیں میں ہیپاٹائٹس کا شکار نہیں ہوں میں نے اس کو کافی سمجھایا اور اس کو لیبارٹری لے آیا جب اس کا ٹیسٹ کروایا تو واقعی وہ ہیپاٹائٹس کا شکار تھا۔ ٹیسٹ دیکھ کر وہ بہت پریشان ہوا میں نے اس اس کو حوصلہ دیا اور اسے عبقری دواخانے کا ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘  اس کے ہاتھ میں تھما دیا اور کہا کہ اس کا مستقل استعمال کرو کیونکہ ابھی ہیپاٹائٹس تمہارے اوپر مکمل قبضہ نہیں کرسکا شکرہےاللہ تعالیٰ کا کہ جلد تشخیص ہوگی۔ میرے کہنے پر ارشد وسیم نے ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ کی سات بوتل مستقل مزاجی سے استعمال کیں۔ استعمال کے بعد اس نے کہا کہ اب میں ٹیسٹ کرواتا ہوں جب ٹیسٹ کروایا تو ہیپاٹائٹس کا مرض ختم ہوگیا اور میرا شکریہ ادا کرنے لگ گیا کہ تم وقت پر نہ بتاتے تو شاید یہ مرض مزید بڑھ جاتا۔ (غلام حسین،لاہور)

 

عبقری کا شہد سوفیصد خالص ہے‘ موسمی تبدیلی کی وجہ سے شہد کا جمنا فطری عمل ہے۔ مصنوعی اور ملاوٹ نہ سمجھی جائے۔قارئین! اعتماد سے عبقری کی ادویات استعمال کررہے ہیں ہم قارئین کے مشکور ہیں۔ (ادارہ عبقری)

 

بچوں کو دودھ پلانے اب آسان ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرےدوبچے ہیں پانچ سال اور ایک سات سال کا گھر کی بنائی گئی کوئی بھی چیز نہیں کھاتے باہر کی چیزیں شوق سے کھاتے ہیں یہاںتک کہ رات سوتے وقت انہیں دودھ پلانا مشکل ہوجاتا بمشکل آدھا آدھا گلاس دودھ پیتے اور وہ بھی رو رو کر۔ میں بہت ہی پریشان تھی کیونکہ دودھ میں ہر قسم کی غذائیت ہے اگر وہ دودھ نہیں پئیں گے تو وٹامن سے محروم رہیں گے۔ دودھ کا گلاس دیکھتے ہی رونا شروع کردیتے تھے جیسے دودھ نہیں دوائی ہے۔ ایک روز فیس بک کا استعمال کررہی تھی تو عبقری دواخانے کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ایک پوسٹ آنکھوں کے سامنے سے گزری جس میں مشروب عبقری افزاء کا ذکر تھا میں اس سے متاثر ہوئی اور دماغ میں ایک آئیڈیل آیا کہ کیوںنہ دودھ میں عبقری افزاء ملا کر بچوں کو دیا جائے۔ پوسٹ کے نیچے دیئے گئے نمبرپر کال کی تو مجھے کراچی ایجنسی کا نمبر دیا گیا میں نے کراچی ایجنسی پر کال کی تو میں بہت خوش ہوئی ایجنسی بالکل میرے گھر کے پاس تھی میں فوراً گئی اور دو بوتل لے آئی ۔ رات سونے سے قبل میںنے عبقری افزاء دودھ مکس کیا بچے دیکھتے ہی رونا شروع انہوں نے سمجھا دودھ ہے؟ میںنے ان کو پیار سے کہا بیٹا یہ شربت ہے میٹھا دونوں میری طرف متوجہ ہوئے ماشاء اللہ سے دونوں نے اپنا اپنا گلاس ختم کیا اور مجھے میری مشکل کا حل مل گیا اب دود ھ عبقری افزاء ملا کر بچوں کو دیتی ہوں بچے شوق سے پیتے ہیں۔(صفیہ کوثر، کراچی)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 251 reviews.