Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادوگر کو بے بس کرنے کا نقش! بس باندھ لیجئے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ساری برکتیں اور رحمتیں عطا فرمائے۔ میرے پاس کچھ مشاہدات ہیں جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہی ہوں۔
پھوڑے پھنسی اور زخم کے لیے انوکھاعمل
جس شخص کو پھوڑا، پھنسی یا زخم ہو تو اس کا علاج اس طرح کرے کہ اپنی شہادت کی انگلی زمین پر رکھ کر یہ کہتے ہو ئے اٹھائے اور اس پر لگائے ۔ ’’یُشْفٰی سَقِمُنَا بِاِذْنِ رَبِّنَا‘‘ ہمیں جب بھی کوئی پھنسی یا زخم ہوتا ہے اس پر پڑھتے ہیں تو اسی وقت آرام آجاتا ہے۔ ایک دفعہ میری آنکھوں پر بہت زیادہ پھنسیاں نکلنی شروع ہوگئی کسی چیز سے آرام نہیں آرہا تھا پھر اس کو پڑھتے ہی آرام آگیا۔
شیر یا کتا حملہ نہ کرے
اگر راستے میں کوئیخونخوارجانور دیکھیں تو فوراً یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ 3 مرتبہ پڑھ لینے سے وہ حملہ نہیں کرتا اور اپنا راستہ بدل لیتا ہے۔
تاحیات حفاظت دانت کے لیے
عشاء کے وتر جب پڑھے جائیں تو پہلی رکعت میں بعد الحمدللہ سورئہ اذاجاء دوسری میں تبت ید اور تیسری میں سورئہ اخلاص پڑھے۔ اس سے تاحیات دانت محفوظ رہتے ہیں۔ اور اگر کوئی درد یا کیڑا ہو وہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔
ظالم جادوگر کو سزا ملتی آنکھوں سے دیکھیں

ہمارے ہاں دودھ زیادہ ہوتا تھا۔ تو اس کی ہم لسی بنا لیتے تھے۔ مگر ہماری مدھانی ہماری ہمسائی نے باندھ دی۔ سارا سارا دن گھی نہیں بنتا تھا۔ بڑی مشکل ہوگئی ‘ہاتھ سُوج جاتے تھے۔ اس کا کوئی تعویذ بھی نہیں تھا پھر میں نے یہ مدھانی کے ساتھ لکھ کر باندھ دیا تو پھر لسی کم اور گھی زیادہ نکلتا تھا۔ پھر ہمسائی برابر اپنا عمل کرتی رہی۔ اس کا یہ نتیجہ نکلتا کہ گھی اور زیادہ ہو جاتا اور لسی بھی جلدی بن جاتی۔
آنکھوں کی حفاظت کے لیے
آنکھوں کی حفاظت کے لیے ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھ کر جب اس لفظ پر آئیں۔ ’’وَلَایَؤُدُہُ حِفْظُھُمَا‘‘ تو اس کو گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے۔ پھر مکمل کر کے دونوں آنکھوں پر پھونک دیں۔ تو نظر کی حفاظت رہے گی آنکھوں کی حفاظت رہے گی۔ اور اگر نظر کم ہوگئی ہوتو وہ بھی ٹھیک ہو جائے گی۔
امتحان میں کامیابی کے لیے:میری تعلیم میں سخت بندش ڈال دی گئی۔ میں پڑھتی تھی تو مجھے بھول جاتا تھا اور اگر پیپر اچھے ہوتے تو نمبر کم آتے تھے۔ آخری سمسٹر تھا۔ اگر نمبر پورے نہ ہوئے تو مجھے ڈگری نہیں ملنی تھی۔اور کتابیں بھی مشکل تھیں جو رہ گئی تھیں جن میں میں پاس بھی نہیں ہوتی تھی۔ تو مجھے کسی نے بتایا سورئہ الم نشرح امتحان سے سات دن پہلے سات مرتبہ روزانہ صبح پانی پر دم کر کے پینا ہے۔ میں نے ایسے ہی کیا۔ تو میرے ان کتابوں میں جن میں میں پاس بھی نہیں ہوتی تھی میرے ستر سے اسی فیصد نمبر آئے اور مجھے ڈگری بھی مل گئی۔نظر بد کا علاج:وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَـمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌ(۵۱)وَ مَا هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ(۵۲) (القلم) ۔اگر کسی کو نظر لگ جائے تو یہ آیت تین مرتبہ پڑھ کر دم کردیں نظر ختم ہو جائے گی ہماری ہمسائی کی بچی بہت رو رہی تھی۔ چپ نہیں کررہی تھی وہ ہمارے گھر لے آئے اس کو دم کردیں تو یہ آیت تین مرتبہ پڑھ کر دم کی تو وہ کھیلنے لگی۔سخت ترین نظر بد کا علاج:اگر کسی کو بہت زیادہ سخت نظر لگ جائے تو یہ دعا پڑھے: ’’بِسْمِ اللهِ ، حِبْسَ حَابِسٍ یَا شَـجَرَ یَابِسٍ، وَشِهَابَ قَابِسٍ ، رَدَدْتُ عَيْنَ الْعَآئِنِ عَلَيْهِ ،فَارْجِعْ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُور ثُمَّ ارْجِعْ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ “۔یہ بہت سخت عمل ہے اور جس کا یقین ہو جائے کہ اس کی نظر بہت سخت ہے تو اس کے چہرے کا تصور کرکےتین مرتبہ اس پر پڑھیں ورنہ اس کا الٹا اثر ہو جاتا ہے۔ منزل:سخت ترین جادو کے لیے منزل پڑھنے سے جادو کا اثر ختم ہو جاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 239 reviews.