Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے ۔۔ ہم نسل در نسل زمیندار اور رئیس ہیں! بس یہ عمل کیا!

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ سات سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں یوں لکھنا مناسب ہوگاہمارا پورا خاندان ہی عبقری رسالہ پڑھ رہا ہے۔ الحمدللہ! اس شمارے نے ہمارے واقعی بہت مسائل حل کیے ہیں‘ اس میں لوگوں کے آزمودہ نسخہ جات‘ وظائف‘ اعمال اور ٹوٹکے پڑھتے ہیں‘ مزید زندگی گزارنے کے گُر اور خواتین کے مسائل کے حوالے سےلاجواب تحریریں ہمیں بہت کچھ سکھا جاتی ہیں۔ چونکہ میرا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے اور مجھے اس پر فخر ہے‘ میری شادی بھی ایک زمیندار گھرانے میں ہوئی ہے‘ اللہ کا شکر ہے اللہ کریم نے ہر نعمت‘آسائش سے نوازا ہے‘ بڑےگھر‘ زمینیں‘ کھیت‘باغ‘ ڈیرے ہر چیز میں اللہ نے برکت دی ہوئی ہے۔ میرے والد محترم پانچ وقت کے نمازی‘ اعمال‘ مسنون دعائیں اور قرآن کی تلاوت بہت کرنے والے تھے‘ یہی چیز انہوں نے ہمیں سکھائی اور بتائی‘ سسرال بھی ایسا ہی ملا‘ میں نے ایک چیز دیکھی اور آپ کے درس میں بھی اکثر سنتی کہ آپ فرماتے کہ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ نسلوں میں زمینیں‘ پلاٹ جائیدادیں چلتی ہیں ورنہ ایک سے دوسری نسل میں سب ختم ہوجاتا ہے‘ مگر ہمارے ہاں ایسا نہیں‘ میرے والدین کے ہاں نسل در نسل یہی خوشحالی‘ عظمت‘ برکت‘ عزت ہے بلکہ اضافہ ہی ہوا ہے۔ اب میرے بھائیوں کے ہاتھ میں ہے ادھر بھی دن بدن برکت ہورہی ہے۔ میں نے اپنی والدہ محترمہ سے ایک دن پوچھا کہ آخر کوئی تو ہمارے بڑے ایسا عمل کرتے ہوں گے کہ یہ عظمت‘ برکت‘ شان وشوکت برقرار ہے اور رب مزید دے رہا ہے۔ میری والدہ نے بتایا کہ تمہارے ابو‘ دادا ان سے پہلےبھی کبھی کسی نے کسی پر ظلم نہیں کیا‘ عشر‘ زکوٰۃ ہمیشہ پوری دی‘ لوگ ہمارے خاندان کی دریادلی‘ انصاف‘ عشر ‘ زکوٰۃ نکالنے کی مثالیں دیتے ہیں۔یہی چیز میںنے تمہارے والد اور دادا میں بھی دیکھی ہے اور اب اللہ نے یہی چیز میرے بیٹوں میں بھی منتقل کی ہے‘ ان کا مزاج جیسا بھی ہے مگر یہ عشر اور زکوٰۃ ہر سال پوری نکالتے ہیں۔ اس کے علاوہ نسل درنسل ایک عمل ہے جوتمہارے دادا کی ڈائری میں بھی لکھا ہوا ہے وہ عمل یہ ہے کہ اپنے کھیت ‘ کھلیان‘ باغ‘ ڈیرے‘ جائیداد کو ہمیشہ قائم رکھنا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ اسم الٰہی یَابَاقِیُ کو صبح و شام 313 مرتبہ اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ اپنے تمام نظام کا تصور کرکے پھونک ماردے تو ان شاء اللہ ، اللہ کریم اس کے تمام نظام کی حفاظت فرمائیں گے اور اس کی ہر قسم کی آفت‘ طوفان بربادی سے محفوظ فرمائیں گے۔ قارئین یہ ہمارے خاندانی برکتی عمل ہیں جو میں آپ سے شیئرکررہی ہوں‘ آپ بھی اگر چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو کسی چیز سے نوازا ہے تو اس کے کچھ حقوق ہیں وہ ضرور ادا کیجئے‘ زکوٰۃ‘ زمینیں کاشت کرتے ہیں تو جب فصل پک جائے تو اس کا پورا ناپ تول کر عشر ادا کیجئے‘ کسی کا حق نہ کھائیے‘ کسی پر ظلم نہ کیجئے پھر دیکھیں رب کیسے رنگ لگاتا ہے۔ مزید اپنی نسلوں کو بھی سکھائیے اگر رب نے آج جتنا زیادہ دیا ہے اتنا زیادہ شکر ادا کریں تاکہ رب کریم مزید دے۔اللہ اپنی نافرمانی سے ہر کسی کو بچائے۔ آمین!

 

کسان دوست عبقری کا ساتھ دیں
قارئین!آپ نے کوئی ٹوٹکہ روحانی ہو یا طبی جانوروں‘ فصلوں کی بیماری میں آزمایا ہو یا سنا ہو‘یاآپ نے گھر میں پودے لگائے ہیں یا گھرمیں پرندے یا کوئی پالتو جانور رکھا ہے تو اپنے آزمودہ ٹوٹکے ضرور بھیجیں۔ بیماری کا نام اور دوائی کا نام واضح لکھیں تاکہ دوسرے بھی آسانی سے پہچان سکیں۔ آپ کے چھوٹے سے ایک ٹوٹکے سے لاکھوں کا بھلا ہوگا اور آپ کیلئے قیامت تک کیلئے صدقہ جاریہ اس عمل میں غفلت نہ کریں۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 105 reviews.