Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

موسم سرما خشک جلد اور صندل کی لکڑی کےکرشمات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

سردیوں میں سب سے بڑا مسئلہ ’’خشکی‘‘ کا ہی درپیش رہتا ہے۔ جلد خشک ہونے کے ساتھ ساتھ بال بھی روکھے اور بے رونق ہونےلگتے ہیں۔ یہ خشک اور کھچی ہوئی جلد، کئی قسم کی الرجی کا باعث بھی بن جاتی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ موسم سرما میں پانی پینے کی خواہش کم ہو جاتی ہے نتیجتاً جسم میں پانی کی مطلوبہ مقدار کم ہونے لگتی ہے جس کا سامنا خشک جلد اور بالوں کی صورت میں کرنا پڑتا ہے۔ جلد کو نرم و ملائم اور موئسچرائز رکھنے کے لیے بے شمار لوشنز اور کریمز تیار کی جاتی ہیں جن کی تیاری میں ایسے کیمیکلز بھی شامل ہوتے ہیں جو ساکن کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس لیے اگر ان مصنوعی اشیاء کے بجائے قدرتی چیزوں کا استعمال کرلیا جائے تو اس کے نتائج بہترین آتے ہیں۔ اس ضمن میں صندل کی لکڑی یا اس سے تیار کیا جانے والا پائوڈر جلد کے لیے انتہائی موثر اور فائدہ مند تصور کی جاتا ہے خاص طور پر موسم سرما میں خشک ہو جانے والی اسکن کو مکمل طور پر موئسچرائز رکھتا ہے۔ صندل کی لکڑی کا تیل اور پیسٹ میڈیسن میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکن بیوٹی کے علاوہ دیگر کئی چیزوں جیسے ائیرفریشنر، مائوتھ فریشنر، ٹوتھ پیسٹ، خوشبویات، پرفیومز، صابن، لوشنز اور کریمز میں اس کا استعمال عرصہ سے جاری و ساری ہے۔ صندل کی لکڑی میں قدرتی طور پر ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے بیرونی اور اندرونی دونو ں طرح سے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ صندل کو چندن بھی کہا جاتا ہے۔ صندل پائوڈر کا دودھ میں استعمال بھی چہرے کی دلکشی اور شگفتگی بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ صندل کا استعمال عرصہ دراز سے حسن و آرائش کے لیے کیا جارہا ہے۔صندل وڈ، لکڑی کی اس قسم کا نام ہے جسے Genus Santalum کہا جاتا ہے یہ لکڑی بھاری، پیلی اور اچھی حالت میں ہوتی ہے یہ دوسری Aromatic درختوں سے بہتر ہوتی ہے صندل وڈ آئل اسی لکڑی سے کشید کرکے تیار کیا جاتا ہے۔ صندل کی لکڑی اور تیل صدیوں سے مختلف چیزوں کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔صندل کی لکڑی ایشیائی ممالک میں خاص طور پر آرمائش حسن کے لیے استعمال کی جاتی ہے صندل کی لکڑی کے دیگر کئی نام اور اقسام ہیں جیسے کہ چندن، سفید صندل وڈ، سرخ صندل وڈ، پیلا صندل وڈ اور ایسٹ انڈین صندل وڈ وغیرہ۔ صندل کی لکڑی کے تنے سے
بہت زیادہ خوشبو دار پیسٹ اور پائوڈر تیار کیا جاتا ہے۔ صندل وڈبہت سی صحت مند پروپرٹیز کی وجہ سے جانا جاتا ہے اسی لیے اسے اینٹی سیپٹک بھی کہا جاتا ہے۔ صندل وڈ کا خوشبودار تیل صابن، پائوڈر ایسنس اور دوسری کئی اقسام کی کاسمیٹکس کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ خالص قسم کا صندل تیل انتہائی مہنگا ہوتا ہے اس لیے اس کا استعمال خاص خاص مواقعوں پر ہی کیا جاتا ہے یہ سدا بہار درخت گرمی اور نمی کے موسم میں خوب پروان چڑھتا ہے۔ خالص صندل وڈ میں بے شمار کیمیکل کمپائونڈز پائے جاتے ہیں جو کہ جسم سے ہر قسم کی انفیکشن کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ صندل وڈ تیل عام طور پر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔صندل کی لکڑی آروماتھراپی، اسٹریس اور ٹینشن سے نجات دلاتی ہے یہ اسکن کے جملہ مسائل مثلاً ایگزیما، الرجی، خراش اور خارش کو دور کرنے میں بھی فائدہ دیتا ہے۔ صندل چہرہ کی تازگی اور نکھار کے لیے مندرجہ ذیل طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ٭صندل وڈ پائوڈر اور عرق گلاب کو اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر فیس ماسک کے طور پر لگائیں۔ اور اسے خشک ہونے تک چھوڑ دیں۔ پھر پانی کا اسپرے چہرے پر کریں اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کرتے ہوئے یہ فیس ماسک اتاریں۔ یہ فیس ماسک ہر قسم کی جلد کے لیے فائدہ مند ہے لیکن اگر آپ کی اسکن خشک 
(بقیہ:موسم سرما خشک جلد اور صندل کی لکڑی کےکرشمات)
ہے تو صندل وڈ پائوڈر کے ساتھ عرق گلاب کے بجائے دودھ شامل کرکے اپلائی کریں۔٭چار ٹیبل اسپون صندل وڈ پائوڈر اور اس کے ہم وزن مقدار میں ناریل کا تیل اور دو چمچہ بادام کا تیل شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک چہرہ پر لگا رہنے دیں اور خشک ہو جانے پر نیم گرم پانی سے واش کرلیں۔ اس فیس ماسک کے نتیجے میں آپ کی اسکن نرم اور ملائم ہوتی ہے اور جلد کو خشک ہونے سے بچاتا ہے۔٭ایک چمچہ صندل وڈ پائوڈر، ہلدی اور چٹکی بھر Camphor کو آپس میں ملا کر پیسٹ تیار کرلیں یہ جادوئی پیسٹ آپ کے چہرے پر داغ دھبوں کے ساتھ ساتھ دانوں اور ایکنی کا بھی خاتمہ کردے گا۔ اس کے علاوہ سفید اور بلیک ہیڈز کو بھی نکال دینے میں مدد دے گا۔ بہترین رزلٹ کے لیے اس ماسک کو رات بھر چہرے پر لگا رہنے دیں صبح ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔٭جلد کی رنگت نکھارنے یا وہ خواتین جو بہت کم عرصہ میں رنگ گورا کرنے کی خواہشمند ہوں ان کے لیے یہ ماسک انتہائی فائدہ مند رہے گا۔ اس کے لیے ایک چمچہ بادام کے ساتھ مکس کرکے پیسٹ تیار کرلیں اور اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں بیس منٹ کے بعد واش کرلیں چند ہی دنوں میں آپ اپنی رنگت میں نمایاں فرق محسوس کریں گی۔٭صندل وڈ تیل میں اپنے پسندیدہ تیل کو شامل کرکے چہرے کا مساج کریں اور اسے کم از کم بارہ گھنٹوں تک لگا رہنے دیں۔ یہ آپ کی اسکن کو مکمل طور پر موئسچرائزر رکھے گا اور چہرے پر سے جھریوں اور لائنوں کا خاتمہ کرنے میں مدد دے گا۔٭کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے سے کبھی کبھار متاثرہ حصوں پر سوجن بھی ہو جاتی ہے اس کو ختم کرنے کے لیے صندل وڈ پائوڈر ، ہلدی اور Lavender آئل کو مکس کرکے اس متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ سوجن فوراً ختم ہو جائے گی اور زخم بھی جلد بھرنے لگے گا۔٭صاف ستھری اور ہموار جلد کے لیے ملتانی مٹی، صندل وڈ پائوڈر کو عرق گلاب کے ساتھ ملا کر ایک پیسٹ تیار کریں اور چہرہ پر بیس منٹ تک لگا کر ٹھنڈے پانی سے واش کرلیں۔٭یہ بات ہمیشہ ذہن میں رہنی چاہیے کہ صندل آئل کا استعمال Raw صورت میں براہ راست جلد پر کرنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اس لیے اسے کسی بھی دوسرے Essential تیل کے ساتھ مکس کرکے استعمال کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 051 reviews.