Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مددایسےآئی کہ گمان نہیں

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ ہمارے تمام روحانی و جسمانی مسائل میں سب سے بہترین ساتھی ہمارے لیے عبقری ثابت ہوا ہے۔ ہم تمام گھر والےآپ کا درس بھی بہت شوق سے سنتے ہیں‘ درس میں بتائے گئے وظائف اور مسنون دعائیں قدم قدم رہنمائی کرتی اور اللہ کی مدداترتی‘ آنکھوں سے اترتی نظر آتی ہے۔ ابو کاروبار کے سلسلے میں گوجرانوالہ گئے۔ آپ نے ہمیں اذان اور افحسبتم والا وظیفہ پڑھنے کیلئے دیا ہوا ہے۔ ابو نے سفر کے دوران تقریباً چھ مرتبہ اذان اور افحسبتم والا عمل کیا‘ ابو نے ہمیں گھر آکر بتایا کہ جب میں پہلی دکان پر گیا تو جو مشین کا پرزہ لینا تھا وہ دوہزار کا تھا جب میں نے کہا کہ کچھ رعایت کر تو اس نے کہا نہیں‘ میں اتنے کا ہی دوں گا جب میں دوسری دکان پر گیا تو وہی پرزہ پندرہ سوکا تھا‘ میں نے اسے بھی کہا کہ کچھ رعایت کرو تو اسے بھی کہا کہ نہیں میں اتنے کا ہی دوںگا۔ پھر جب میں تیسری دکان پر گیا تو مجھے ان سے بہترچھ سو روپے میں یہی پرزہ مل گیا‘ اس کے بعد ابو ایک اوردکان پر گئے اور دکاندار سے کہا کہ آپ یہ سامان تھوڑی دیر کے لیے اپنی دکان پر رکھ لیں گے تو اس نے کہا کہ سامان صرف یہی ہے تو ابو نے کہا کہ نہیں ابھی اور سامان لینا ہے تو دکاندار نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں‘ آپ جتنا چاہیں یہاں رکھ سکتے ہیں اور میرا سامان بھی بہت زیادہ تھا۔ گرمی کی وجہ سے میں پریشان تھا‘ اچانک مجھے کسی نے پیچھے سے آواز دی میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ میرے محلے کا قریبی دوست تھا ‘وہ بائیک پر تھا‘ اس نے کہا اور کتنا سامان لینا ہے تو ابو نے کہا ابھی اور زیادہ سامان لینا ہے تو اس نے کہا کہ گرمی بہت زیادہ ہے تم میری بائیک پر بیٹھو ‘باقی سامان بھی خرید لیتے ہیں۔ ابو نے کہا کہ تمہیں پریشانی ہوگی تو ابو کے دوست نے کہا کہ ایسی باتیں مت کرو اور جلدی بیٹھو اور وہ ابو کو آدھا گھنٹہ بازار میں لیکر پھرتا رہا اور ابو نے باقی امان بھی خرید لیا۔ ابو نے مزید بتایا : میں گرمی کی وجہ سے بہت پریشان ہوگیا تھا ‘ مزید سامان کیسے خریدوں گا‘میں گمان نہیں کرسکتا تھا کہ وہ میری مدد کے لیے کہاں سے آگیا ؟ پھر اس نے مجھے ’عبقری کی ایجنسی جو گوجرانوالہ میں پر چھوڑ دیا اور وہ چلا گیا‘ گھر واپس آنے کے لیے جب میں چاند گاڑی میں بیٹھا تو وہ بالکل خالی تھی‘ میں تیس منٹ تک بیٹھا رہا تو ڈرائیور نے کہا کہ بھائی صاحب آپ سب سواریوں کے پیسے اگر دے دیں تو میں آپ کو سٹیشن چھوڑ دیتا ہوں‘ لگتا ہے آج کوئی سواری نہیں آئیگی ‘میں بہت خوش تھا مجھے اللہ پاک کی ذات پر پورا بھروسہ تھا‘ میں نے پھر اذان اور افحسبتم والا عمل پڑھا اور رکشہ ڈرائیور کو کہا: رک دیکھ تو سہی‘ ابھی سواریاں آئیں گی ‘ تین سے چار منٹ کے اندر اندر ساری چاند گاڑی بھر گئی اور ڈرائیور حیران تھا کہ بھائی صاحب یہ کیا ہوا۔ گھر آنے تک اللہ پاک کی مدد میری آنکھوں کے سامنے تھی ۔یہ سب اس عمل کی برکت سے ہوا تھا ۔ قارئین!میرے ابوجب یہ بتا رہے تھے تو ابو کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ اللہ پاک شیخ الوظائف کی بھی ہر قدم پر مدد اور ان پر رحمت عطا فرمائے۔ اللہ پاک شیخ الوظائف کو سدا سلامت رکھے۔عمل: سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان‘ سات سات مرتبہ پڑھنی ہے‘ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ۔(ن،لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 017 reviews.