Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جوانی میں بیوہ ہوگئی!ان وظائف نے سہارا دیا -- (ن۔م، چکوال)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو دولت، عزت، برکت، رحمت جیسی نعمتوں سے مالا مال فرمائے‘ آپ پوری امت کی خدمت کررہے ہیں اور وہ بھی ایسے وقت میں جب ہم مسلمان دین سے بہت دور ہوچکے ہیں اور اسی وجہ سے بہت سی بیماریوں اور پریشانیوں میں گھرچکے ہیں۔ میں اپریل 2018ء سے عبقری کی قاریہ ہوں ‘مجھے عبقری سے میری ہمسائی نے ملایا۔ ہم لوگ ایک شادی پر جارہے تھے‘ راستے میں دو عورتیں ایک ہماری ہمسائی اور دوسری اس کی سہیلی باتیں کررہی تھیں کہ عبقری بہت ہی زیادہ مقبول ہورہا ہے‘ اس وجہ سے کہ یہ لوگ مسائل کا حل اسلامی طریقے سے حل کرتے ہیں۔ دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ میں بھی اس کا مطالعہ کروں‘ چنانچہ میں نے بھی منگوا کر پڑھنا شروع کیا تو بہت سکون ملا۔ حکیم صاحب میں ایک بیوہ عورت ہوں۔ میری شادی میرے کزن سے ہوئی۔ شادی کے صرف آٹھ ماہ بعد میرے شوہر فوت ہوگئے۔ ہوا یوں کہ وہ ٹھیک ٹھاک تھے گندم کا موسم تھا وہ گندم کاٹ رہے تھے۔ اچانک ان کو سردرد ہوا اور پھر بلڈ پریشر ہائی ہوگیا دو تین دن ہسپتال میں رہنے کے بعد وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔ میرے سسرال والے پہلے تو بہت اچھے تھے جب میرا شوہر فوت ہوگیا تو سسرال والے بہت بدل گئے۔ میرے شوہر پر کسی نے جادو کیا تھا۔ میں اپنی عدت پوری کرنے کے بعد اپنی امی کے گھر آگئی۔ وہاں میرے بھائیوں نے مجھے عمرہ کروایا۔ اللہ پاک نے وسیلہ بنایا ورنہ میرے پاس ایک پیسہ بھی نہیں تھا۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں نے تین عمرے کیے‘ بہت سے وظائف کیے‘میرے کریم اللہ نے بہت سکون دیا ۔ میری زندگی میںبہت ساری پریشانیاںلیکن اس کے باوجود میں بہت سکون میں ہوں‘ سمجھ نہیں آتا کہ ایسا کونسا عمل ہے جس وجہ سے میں سکون میں ہوں۔ میں آپ کو اپنے وظائف بتاتی چلوں کہ ہر روز عشاء کی نماز کے بعد دو رکعت نماز نفل پڑھ کر پیارے آقا محمد مصطفیٰﷺ کی بارگاہ میں تحفہ پیش کرتی ہوں۔ جھاڑو لگاتی ہوں تو زبان پردرود ابراہیمی جاری رہتا ہے اور اگر آندھی بھی چل رہی ہوتو کوڑا کرکٹ اڑ کر صاف جگہ نہیں جاتا صبح شام جب بھی یاد آئے درود پڑھتی ہوں اور خاص طور پر کھانے پکاتے ہوئے بھی درود ابراہیمی پڑھتی ہوں۔ سورئہ کوثر سارا دن چلتی پھرتی پڑھتی رہتی ہوں۔ کوئی مشکل ہویَارَحْـمٰنُ یَا رَحِیْمُ پڑھتی ہوں تو فوراً حل ہو جاتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 981 reviews.