Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادو ہے یا بیماری! سوفیصد درست تشخیص خود کیجئے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ پر اپنی رحمتوں برکتوںکا نزول بے حساب فرمائے اور ہم اسی طرح تادیر ان برکات سے فیض یاب ہوتے رہیں‘ عبقری کے لیے چند تشخیص امراض کے طریقے بھیج رہا ہوں اور امید ہے کہ عبقری کے شایانِ شان ہوں گے یوں تو عمل کتابوں میں بے شمار بھرے پڑے ہیں لیکن میری کوشش ہے کہ وہ عمل عبقری کو بھیجوں جو کہ خود میرے آزمودہ ہوں یا ان کے صحیح ہونے کی سند ہو درج ذیل عمل بے حد کامیاب ہیں امید ہے کہ قارئین عبقری ان اعمال سے بے حد فائدہ حاصل کرینگے۔
پوشیدہ قوت عبارت چاٹ جائے گی
سب سے پہلے کچلا لے کر اس کو جلائیں اور اس کی راکھ کو عرق گلاب میں حل کرکے سیاہی بنا لیں اب کسی سفید کاغذ پر ذیل کی عبارت باوضو حالت میں تحریر کریں۔ عبارت لکھتے وقت مریض کو سامنے بٹھائیں۔ اب اس کاغذ کو لپیٹ کر مریض کے سر سے پائوں تک جسم پر پھیر کر اس کے ہاتھ میں دیں اور کچھ دیر بعد کاغذ مریض کے ہاتھ سے لے کر کھو لیں اور چیک کریں اگر تحریر مٹ گئی ہو اور کاغذ بالکل سفید ہوتو سمجھو مریض پر طلسماتی، آسیبی و جناتی اثرات ہیں اکثر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ابھی تحریر کاغذ پر لکھی جارہی ہوتی ہے تو الفاظ خودبخود غائب ہونا شروع ہو جاتے ہیں جیسے کسی پوشیدہ قوت نے زبان سے عبارت عمل کی سیاہی چاٹ لی ہو۔
کچلا سے لکھی جانے والی عبارت
تعاویشاتـما ویولوشیا لوشیوش
ترشیا تر شیوش ملیو شاکلیو شا
طلیقا دھیا اھیـما اھیـما اھیـما اھیـما
کعفا کعفا کشو کشا قلو یشا اطرلوا
املیحا ملیحا ملیحا یرموا جیا ھیا
اطا اطالوا برھشا بر ھیرہ غیاھیا
جان لیجئے یہ آسیب کا اثر ہے!
ذیل کی عبارت سفید کاغذ پر تحریر کریں اور اس کاغذ کو کسی کپڑے میں سی لیں اور رات کو سوتے وقت مریض کے گلے میں پہنا دیں یا اس کےبازو پر باندھ دیں دوسرے دن صبح کو مریض کے گلے یا بازو سے اسی نقش کو اتروا کر کھولیں اور اس نقش کو دیکھیں اگر کپڑے سے نقش غائب ہوتو جان لیں کہ آسیب کا اثر ہے۔
گلے میں ڈالنے والی عبارت
اھنوا بعا ھوتیا جیا تعزطاتو تیارما اکربدی
زماتوت ھوث یا ارواح اطلف طیراث ھیوثا
اھیوتا الاان رما اما من الارض والاسماء
والبحر والبرو الجن والانس جو جیاطا
ججامر جیا
مریض بس اس تحریر کو بغور دیکھے
ذیل کا نقش کالی سیاہی سے باوضو حالت میں لکھیں اور مریض کو کہیں کہ وہ اسے بغور دیکھتا رہے۔(۱)اگر مریض رونے لگے تو اثر شیطانی دیو و جنات ہے۔ (۲)اگر مریض ہنسنے لگے تو اثر ارواح خبیث کا ہے۔(۳)اگر مریض بالکل خاموش رہے تو مرض دماغی خلل ہے۔ (۴)اگر مریض اپنے آپ میں بے چینی محسوس کرے تو مرض جسمانی ہے۔
مریض کو دکھانے والانقش

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 970 reviews.