Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کو بھی پرسرارعامل بنائے دیتے ہیں!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کا تقریباً اڑھائی سال سے قاری ہوں ‘ہر ماہ عبقری رسالہ کے آنے کا بے چینی سے انتظار رہتا ہے۔ قارئین کیلئے آج میں سینے کا راز لے کر آیا ہوں جو میں نے کافی سالوں سے کسی کو نہیں دیا ہے۔ میں 12 سال کا تھا جب مجھے عملیات سیکھنے کا شوق پیدا ہوا ۔ ایک عامل کے پاس چار سال گزارے مگر کچھ نہ ملا۔ پھر ایک عامل کو دیکھا اور اس نے دو وظیفے دیئے‘ مجھے علم نجوم کا شروع سے شوق تھا۔ ایک دن قرآن مجید پڑھ رہا تھا کہ ذہن بناکہ اس میں بہت کمال وظیفے ہوں گے۔ میں نے ایک وظیفہ نکالا بحساب قمر و شمسی ان کی ساعت اور مہینے نکالے وظیفہ بالکل ٹھیک نکلا لاجواب رزلٹ ملا۔ پھر میں نے چند دنوں میں سارے قرآن مجید سے باہر سے اور کچھ وظیفے خود بنائے سارے عاملوں کو خیر آباد کہہ دیا۔ ہر وظیفہ بالکل 100فیصد درست نکلا۔ میرے پاس ایسے عملیات ہیں جن میں جنات کو آگ کے کوڑے مارنا، آگ کا سریا بناکر ان کے جسم میں پھیرنا۔ ان کو آگ کی زنجیروں میں جکڑنا، آگ کے کپڑے اور جوتے پہنانا، ان کے اوپر خچر کے سائز کے سانپ اور بچھو پھینکنا۔ سر میں آگ کے ہتھوڑے مارنا۔ اگر جن مر جائے تو اس کے آبائو اجداد کو دکھانے کیلئے دوزخ سے لاش منگوانا۔ زندہ جن کو دوزخ میں بھیجنا ہر قسم کے اوزار اور ہتھیار تیار کروانا جن میں چاقو، خنجر، تلوار، پستول، میزائل، ایٹم بم وغیرہ ہیں اور سپرے کر کے آگ لگوانا۔ جنات کا قید کروانا۔ ایسی گولیاں بھی مخصوص اوراد کے ذریعہ بنائی جاتی ہیں اگر جن سچے مسلمان ہوں تو بچ جاتے ہیں یا گولی مس ہو جاتی ہے اگر نیت درست نہ ہوتو فوراً گولی کھا کر مرجاتے ہیں۔ حضرت جبرائیلؑ، میکائیلؑ، اسرافیلؑ، عزرائیلؑ کے موکل (خادم) منگوانا ان سے ہر قسم کا کام کروایا جاسکتا ہے ایسے ایسے جنات ہیں جو کہ اگر ایک دفعہ کان میں پھونک مارے تو جن فوراً مر جائے۔ ایسے مؤکلات ہیں جو جنات کی ساری بستی الٹ دیتے ہیں پتھر کنکریاں مارتے ہیں‘ دور سے آگ کے گولے مارتے ہیں۔ عضو وغیرہ کاٹ کر مار دیا جاتا ہے ایسے عملیات بھی ہیں اگر جن نہ کہنا مانے تو اس کو کہوں کہ میری آنکھوں میں دیکھ اس کو جہنم کی آگ نظر آئے گی آنکھوں سے آنسو نکل آئیں گے پھر معافیاں مانگے گا۔ بھائی جان یہ مت سمجھنا کہ یہ جھوٹ ہے میں رب قدیر کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ بالکل سچ ہے یہ سوچ لو انسان اشرف المخلوقات ہے۔ اب میں چند عمل لکھتا ہو جو نوچندی جمعرات سے شروع کرنے ہیں:۔(۱)صلی اللہ علی حبیبہ محمد والہ و اصحابہ وسلم۔ 2100مرتبہ۔(۲)سورئہ فیل ہر نمازکے بعد 2 مرتبہ عشاءکی نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنی ہے۔(۳)سورئہ القارعہ تین مرتبہ پڑھے جب تیسری مرتبہ آخری آیت  نَارٌ حَامِیَةٌپر پہنچے تو اس لفظ کو دو ہزار مرتبہ پڑھے۔ اس کے بعد پھر تین مرتبہ شروع سے پڑھے اور جب  نَارٌ حَامِیَةٌپر پہنچے تو اس کو سو مرتبہ پڑھے۔21 سومرتبہ آیت اور 6 مرتبہ سورۂ ہو جائے گی۔ سورئہ القارعہ کے عمل کے اوّل آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں درود شریف کے اوّل آخر کچھ نہیں پڑھنا ہے۔ درود شریف کا عمل بعد نماز عشاء کے پڑھیں جب درود کا عمل مکمل ہوتو پندرہ منٹ ٹھہر کر سورئہ القارعہ پڑھیں۔ یہ عمل آپ کو عامل بنانے کیلئے کافی ہے‘ ان شاء اللہ آپ پر ایسےایسے حقائق کھلیں گے کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ میں آزماچکا ہوں۔ اب آپ کی باری۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 967 reviews.