Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بینائی کو تحفظ دینے کے چند بہترین طریقے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک بہت پرانے مقامی جریدے میں ایک مرتبہ ایک تحریر پڑھی‘ تب سے آزمارہا ہوں‘ سوفیصد فائدہ مند ہے‘ سوچا عبقری کے لاکھوں قارئین تک یہ مفید تحریر ضرور پہنچنی چاہیے۔ اس میں کوئی شک نہیں جو بھی عمل کرے گا فائدہ پائے گا۔
آج کل نظر کی کمزوری ایک عام مسئلہ بن چکی ہے اور کم عمری سے چشمہ لگ جاتا ہے تاہم اگر آپ کوشش کریں تو اپنی آنکھوں کو قبل از وقت یا عمر کے ساتھ آنے والی کمزوری سے تحفظ دے سکتے ہیں اور چشمہ لگانے سے بچ سکتے ہیں۔ یہاں کچھ ایسے ہی نکات دیئے گئے ہیں جو آپ کی آنکھوں کو صحت مند اور بینائی کو مضبوط رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
ہفتہ میں دو بار مچھلی کا استعمال
مچھلی اومیگاتھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہے جو آنکھوں کو ڈرائی آئی نامی مرض کے خطرے سے بچانے میں مددگار جز ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ کو مچھلی پسند نہیںتو مچھلی کے تیل کے فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئی اور ڈاکٹر سے مشورہ کرکے یہ فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ہمیشہ گوگلز کا استعمال کریں
جب بھی تیراکی یا لکڑی کا کوئی کام کریں تو گوگلز کو ضرور آنکھوں پر چڑھائیں۔ تیراکی کے لیے آنکھوں کے گوگلز آپ کی آنکھوں کو کلوراپن سے بچا سکتے ہیں۔ جبکہ لکڑی کے کام کے دوران یہ ذرات کو آنکھوں میں جانے نہیں دیتے جو قرنیے میں خراش کا باعث بن سکتے ہیں۔
خشک ہوا سے گریز
گاڑی میں اے سی کی ہوا کا رخ آنکھوں کے بجائے پیروں کی جانب رکھنے کی عادت ڈالیں۔ خشک ائیرکنڈیشنڈ ہوائیں اسفنج کی طرح آنکھوں سے نمی کو چوس لیتی ہیں تو کوشش کریں کہ گاڑی کے اے سی سے خارج ہونے والی ہوا کا رخ آپ کے چہرے کی جانب نہ ہو۔ آنکھوں میں بہت زیادہ خشکی قرنیے میں خراشوں اور اندھے پن کا باعث بن سکتی ہے۔
سرخ پیازکا انتخاب
کھانے کے لیے سرخ پیاز کا استعمال کریں۔ دیگر اقسام کے مقابلے میں اس پیاز میں بلوطین نامی ایک اینٹی آکسیڈنٹ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے جو آنکھوں کو موتیے کے مرض سے تحفظ دیتا ہے۔
تحفظ کو اپنائیں
جب بھی گھر سے نکلیں تو عینک پہن لیں۔ اس سے نہ صرف سورج سے خارج ہونے والی شعاعوں کو بلاک کرنے میں مدد ملے گی بلکہ آنکھوں کو ہوا چلنے سے خشک ہونے کے اثرات سے بھی تحفظ ملے گا۔مزید مٹی‘ دھول‘دھوئیں سےآنکھیں محفوظ رہیں گی۔خاص طور پر سموگ کے دنوں میں عینک کا استعمال ہرگز نہ بھولیے!
شکرقندی کا استعمال
وٹامن اے سے بھرپور شکرقندی کو اس کے سیزن میں کثرت سے استعمال کریں۔ یہ رات کی نظر کو بہتر کرنے کے لیے بہترین چیز ہے اور بینائی کو دھندلانے سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔آج کل تو اتفاق سےموسم بھی شکرقندی کا ہے‘ لہٰذا سستی بھی ہے ‘ بیگ بھر کر لائیے اور جی بھر کر کھائیے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 930 reviews.