Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جادو کیسے میری خوشحال زندگی میں بربادی لایا؟ضرورپڑھیے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! 2013ء سے میں پریشانیوں میں گھرا ہوا ہوں۔ اس کے پہلے زندگی بڑی خوشحال تھی‘ رزق وسیع تھا‘ دسترخوان وسیع تھا‘ گھر میں بیماری نہ تھی‘ صبح و شام گھر میں مسکراہٹیں بکھری نظر آتی تھیں‘پھر نجانے کون ہمارے پیچھے لگا اور اسی سال میرے گھر میں کچھ واقعات رونما ہوئے‘ رات کو بند کمرے میں بلب جلتے تھے۔ ایک دفعہ چولہے میں آگ کا شعلہ بلند ہوا یہ سحری کا ٹائم تھا اور سامنے ایک درخت تھا چھ فٹ کے فاصلے پر جس کے نزدیک جاکریہ شعلہ بجھا‘حیران کن طور پر سرسبز و شاداب وہ درخت جس کا میں بہت خیال رکھتا‘ اس کی چھاؤں میں بیٹھتا‘ اکثر اس کے ساتھ باتیں کرتا‘ ہمارا سالہاسال پرانا تعلق‘ دوستی اور یارانہ تھا‘ وہ چند ہی دنوں میں میری آنکھوں کے سامنے سوکھ گیا‘ بہت بھاگ دوڑ کی‘ مختلف مالیوں کو گھر لالا کر دکھایا‘ ہر کسی نے اپنا ٹوٹکہ آزمایا‘ مگر میرا پیارا درخت سوکھ گیا‘اللہ کی رضا سمجھ کر صبر کرلیاپھر کچھ ہی دن بعد میری ہنسی مسکراتی صحت مند بیس سالہ بیٹی کی صحت گرنے لگی اور وہ جسے کبھی بخار بھی نہیں ہوا تھا اگر کبھی ہوا تو مقامی ڈاکٹر کی دی ایک پڑیا سے صحت یاب ہوجاتی اسے اچانک کینسر ہوا اور صرف تین ماہ کے اندر اندر تڑپتی سسکتی اس دنیا سے رخصت ہوگئی۔اس کے بعد میرا کاروبار تباہ ہونا شروع ہوگیا‘ میری اور میری اہلیہ کی طبیعت اس سال سے خراب ہے۔میرے مسائل دن بدن بڑھتے چلے گئے‘ایک اللہ والے کے پاس گیا‘ انہوں نے مجھے ’’سورۃ المزمل کا وظیفہ‘‘ دیا جواس طرح پڑھنا ہے کہ روزانہ اکتالیس بار سورۂ مزمل اور گیارہ سو مرتبہ یَامُغْنِیْپڑھنا تھا ‘ مزید انہوں نے مجھے درود پاک کا ورد اور مزید کچھ اور وظائف بھی دئیے‘ کچھ حالات بدلے مگر ٹھیک نہ ہوسکے‘ پھر مجھے اس اللہ والے نے ’’عبقری‘‘ کا شمارہ دیا ‘ جسے پڑھ کر زندگی کی بہاریں دوبارہ ملنے کی امید پیدا ہوئی جس کے بعد آپ کو حالات سے آگاہ کررہا ہوں۔محترم! میری چار بچیاں اور دو بچے ہیں میرا دیندار گھرانہ ہے ہر فرد صوم و صلوٰۃ کا پابند ہے تلاوت قرآن بھی ہوتی ہے میں خود بھی دن کے آغاز میں ’’درود پاک‘‘ کا ورد اور ’’استغفار‘‘ کی تسبیحات پڑھتا ہوں۔میری بچیوں کو رات کو بہت ڈرائونے خواب آتے ہیں مثلاً راستوں میں گم ہو جانا، شدید جنگ، سانپ اور کتے کا خواب میں آکر ڈرانا۔ رات کو جسم پر دبائو آجاتا ہے جسم ساکت ہو جاتا ہے یہ سب بیداری کی حالت میں ہوتا ہے ایسے میں وہ قرآن کی آیات اور آیت الکرسی کا بڑی مشکل سے ورد کرتی ہیں تب چھٹکارا ملتا ہے۔ سونے سے پہلے آیت الکرسی، درود پاک اور چاروں قل کا وظیفہ لازمی کرتی ہیں۔ سورئہ الم نشرح کا ورد بھی کرتی رہتی ہیں میری چھوٹی بچی حافظہ ہے اس کے ساتھ بھی یہ ہوتا ہے۔ ایک بچی نے رات کو جاگتے ہوئے دیکھا کہ اس کی بہن کی چارپائی کے نیچے روشنی کا سفید دائرہ ہے کچھ وقت بعد ختم ہوگیا۔ میری اہلیہ بیمار رہتی ہے اس کو جگر کا مسئلہ ہے جگر بڑھ گیا ہے پٹھوں کے بھی مسائل ہیں۔ سر سے پائوں تک بائیں سائیڈ کو درد ہوتا ہے۔حالانکہ کچھ عرصہ پہلے تک گھر کے کسی بھی فرد کو کوئی مسئلہ نہیں ہوا‘ جیسے میری آنکھوں کے سامنے درخت سوکھ کر ختم ہوگیا ویسے میرا ہنستا بستا‘ پھلتا پھولتا ہرا بھرا گھرانہ سوکھ رہا ہے‘ روزانہ پتے جھڑ رہے ہیں‘ اور میں سوائے رونے کے اور سسکیاں بھرنے کے کچھ نہیں کرپارہا‘ آخر کسی کو میرا گھرانہ تباہ کرکے کیا ملا؟ میں نے کسی کا کیا بگاڑا تھا۔خدارا کسی کا گھر نہ اجاڑئیے! ۔(پوشیدہ،نور پور تھل)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 923 reviews.