Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل
گھر کی تعمیر کیلئے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری سے تعلق زیادہ پرانا نہیں‘ صرف ایک سال پہلےہی اس نام سے روشناس ہوا اور ایسا ہوا کہ اب اس نام کے بغیر گزارا نہیں۔ عبقری رسالہ تو میرے تمام گھر کا آزمودہ ہے۔ہم نے کمیٹیاں ڈال ڈال کر ایک تین مرلے کا پلاٹ لیا‘ اب اس کی تعمیر کا مسئلہ تھا‘ بمشکل کچھ پیسے چند سالوں میں جمع کیے اور گھر کی تعمیر شروع کردی‘ ہمیں مزدوروں اور ٹھیکیداروں نے سچ میں ذلیل کیا‘ میٹریل کی بربادی دیکھتا اور روتا۔ ایک دن ظہر کی نماز پڑھ کر بازار سے گزر رہا تھا کہ ایک شخص بازار میں ہر دکان پر ایک کتابچہ تقسیم کر رہا تھا‘ میرے قریب سے گزرا تو اس نے ایک کتابچہ مجھے بھی پکڑا دیا‘ وہیں کھڑے کھڑے ورق گردانی کی ‘اس میں اعمال اور ان کے فوائد پڑھ کر مشکور نظروں سے اس لڑکے کو دیکھا اورگھر کی راہ لی۔ گھر پہنچ کر اس میں ایک عمل حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کا پڑھا اور تمام گھر نے وہی پڑھنا شروع کردیا‘ یقین کیجئے رب نے ایسا سبب بنایا کہ کسی نے دوست تین دن بعد ہی ایک ٹھیکیدار سے ملوایا اور وہ اپنے بندے لایا‘ اس نے انتہائی مناسب پیسوں میں اتنی جلد کام کردیا کہ لوگ حیران رہ گئے ۔ جس کام کو ہاتھ ڈالتا اس میں بہت زیادہ بچت ہوتی اور چیز بھی بہت اچھی ملتی۔الحمدللہ! جتنا میرے پاس سرمایہ تھا اسی کے اندر رب نے کرم فرمایا اور میرا گھر رہنے کے قابل تیار ہوگیا۔ بس وہ دن اور آج کا دن عبقری ہماری ہرمشکل میں کام آتا ہے‘ سارا گھر درس سنتا ہے‘ مسنون اعمال کرتا ہے اور وظائف پڑھتا ہے۔ (فہیم اسلم‘ننکانہ صاحب)
بیٹی کا مسئلہ حل ہوگیا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی کی شادی کو صرف دو سال ہی ہوئے کہ سسرال میں شدید اختلافات کے بعد اس کا شوہر اسے میرے پاس چھوڑ گیا‘ بہت پریشان تھی‘ یتیم بچی‘ کون سہارا دے گا‘ شوہر کو کافی سمجھایا فون کیے‘ مگر وہ نہ مانا کہ(باقی صفحہ نمبر 53 پر)
(بقیہ:آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل)
میں اسے نہیں رکھ سکتا۔ عبقری رسالہ میرا چھوٹا بیٹا گھر لایا‘ اس میں ایک کالم میں ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ تقسیم کرنے کے متعلق لوگوں کے تاثرات لکھے ہوئے تھے‘ میں نے اپنے بیٹے سے بات کی‘ وہ اسی دن پچاس کتابچے لایا اور ہم نے پورے علاقہ میں تقسیم کردئیے‘ ایک ہفتے کے بعد پھر میرا بیٹا پچاس کتابچے لے آیا‘ جمعہ کو مسجد میں بھجوادئیے اور بچوں نےوہاں تقسیم کروا دئیے‘ اللہ سے رو رو کر دعا کرتی رہی‘ تیسری مرتبہ ابھی کتابچے میرا بیٹا لایا ہی تھا اور سوچ رہے تھے کہ اب کہاں تقسیم کریں؟ تو میری بیٹی کے نمبر پر اس کے شوہر کا فون اگیا کہ آج شام میں آرہا ہوں بات کرنی ہے‘ شام کو داماد گھر آیا‘ مجھے اور اپنی بیوی کو سامنے بٹھایا‘ تمام گلے شکوے ہوئے‘ وہ اسے گھر لے جانا چاہتا تھا‘ اسی دوران بیٹی کی ساس کا فون بھی آگیا‘ انہوں نے انتہائی پیار سے بات کی اور گھر آنے کا کہا۔ میں حیران تھی کہ ان کو اچانک ہوا کیا؟ یہ تو ہم سے بات کرنا گوارا نہ کررہے تھے‘ میں نے بیٹی کو اس وقت گھر کیلئے تیاری کرنے کا کہا‘ وہ اٹھی آدھے گھنٹے میں تیار ہوگئی‘ ہم تینوں نے اکٹھے کھانا کھایا اوریوں میری بیٹی اپنی گھر جاکر آباد ہوگئی۔ آج اس بات کو سات ماہ ہوگئے ہیں میری بیٹی اپنے گھر خوش ہے‘ کچھ غلط فہمیاں تھیں جو دور ہوئیں۔ عبقری رسالہ اگر ہمارے گھر نہ آتا تو شاید بات کہاں سےکہاں پہنچ چکی ہوتی۔ (اہلیہ شکورحسین‘ منڈی بہاؤ الدین)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 906 reviews.