Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین کا وزن کیوں بڑھ رہا! وجہ یہ ہے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

دور جدید میں آرام طلب طرزِ زندگی نے خوراک کے معنی بھی بدل ڈالے۔ کام کے دوران مصروفیت میں اگر بھوک لگے تو روٹی سالن کھانے کے بجائے سینڈوچز، برگر، ہلکے پھلکے اسنیکس اور کولا مشروبات کو فوقیت دی جاتی ہے۔ یہ دیدہ زیب پیکنگ اور سہولت سے کھانے کی وجہ سے پہلی ترجیح بن گئے ہیں۔ ایک ایسی لگژری آسائش جو اب سب کی دسترس میں ہے۔بعض گھروں میں ملازم ہوتے ہیں‘ خواتین سارا دن زیادہ تر وقت کرسی پر بیٹھ کرہی گزارتی ہیں ان میں وزن بڑھ جانے کی شکایات عام ہیں۔ دراصل ہوتا کچھ یوں ہے کہ بھوک لگنے کی صورت میں بسکٹ، چائے، چپس، کافی اور سینڈوچز بار بار کھائے جاتے ہیں۔ بیٹھ کر کھانا، کھا کر بیٹھ جانا اور بھوک میں غیر صحت بخش خوراک کا استعمال خواتین میں وزن بڑھنے کی اہم وجوہات ہیں خاص طور پر ملازمت کرنے والی خواتین ہی نہیں ہمارے ہاں گھریلو خواتین بھی غذا کے بے تکے استعمال میں ملوث ہوتی ہیں، یہاں بھی صورتِ حال یہی ہوتی ہے کہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد کچھ نہ کچھ کھایا جاتا ہے۔ ایک مشہور ماہرِ غذا کے مطابق اُن کے پاس آنے والی خواتین کی 90 فیصد تعداد ایسی ہوتی ہے جو اچانک وزن بڑھ جانے کی وجہ سے پریشان ہوتی ہے۔ ان میں شادی شدہ خواتین کا تناسب زیادہ ہوتا ہے، جب کہ دس فیصد تعداد اپنے وزن کو بڑھانے کے لیے ڈائیٹ پلان بنوانا چاہتی ہے۔ اس ضمن میں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ وزن میں اضافے کی بڑی وجہ خوراک کا غلط استعمال ہے۔ ہر انسانی جسم کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، کیوں کہ صحت اور فٹنس کا تعلق جسم کے خدوخال سے واضح ہوتا ہے۔ صحت مند جسم کی خوراک اور ورزشیں الگ ہوتی ہیں، جب کہ کمزور جسم کے مالک افراد کو خوراک کے ساتھ ورزشیں بھی مختلف بتائی جاتی ہیں۔ ورزش کرنے سے پہلے آدھا کیلا یا ڈبل روٹی کا آدھا سلائس ضرور لینا چاہیے۔ بالکل خالی معدہ نقصان دے سکتا ہے۔ ورزش کے آدھے گھنٹے بعد تازہ سبزیاں، پھل اور جوس لیے جاتے ہیں۔ یہ غذائیں معدے پر بھاری پن پیدا نہیں کرتیں۔ ہلکی پھلکی ورزشیں گھریلو خواتین بھی بآسانی کرسکتی ہیں۔ رات کھانے کے بعد تیس سے چالیس منٹ کی واک بھی صحت پر مثبت نتائج مرتب کرتی ہے۔ سیڑھیاں چڑھنا اترنا، گھر کی جھاڑ پونچھ اور دیگر گھریلو کاموں کے بعد بیشتر خواتین خود کو ورزش سے مبرا قرار دیتی ہیں، اُن کے نزدیک ان امور کی انجام دہی میں توانائی کا تصرف ورزش کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بظاہر ان امور کو نمٹانے کے لیے مسلسل توانائی کے اخراج سے کچھ سستی پیدا ہوتی ہے، لیکن یہ تھکن کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ جسم کے بدلتےپٹھوں کے کھنچائو کو بتدریج متاثر کررہے ہوتے ہیں، یوں جسم میں موجود توانائی کی رفتار سست روی کا شکار ہوتی ہے۔ اگر گھریلو خواتین ہلکی پھلکی ورزشیں بھی اپنے معمولات میں شامل کرلیں تو ان کی یہ تھکن بھی بتدریج کم ہونے لگے گی اور وہ خود کو پہلے سے زیادہ چاق و چوبند محسوس کریں گی۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 904 reviews.