Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دسمبر ! خواتین کی ورزش! فٹنس کے آسان ترین گُر

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

عبقری کے صفحات پر ورزش کے متعلق پہلے بھی بتایا جاچکا ہے آئندہ بھی بتایا جاتا رہے گا۔ یاد رکھیے! صحت ٹھیک رکھنے کے لیے ورزش ہی کافی نہیں ہے آرام، نیند، غسل اور غذا کا بھی اس سلسلہ میں ایک مقام ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ بعض بہنوں کی صحت اور شکل و صورت پر ورزش سے اچھا اثر نہیں پڑتا بلکہ رفتہ رفتہ گرتی جاتی ہے۔ اس حالت کا الزام ورزش کے سر نہیں رکھا جاسکتا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ قوت جمع کرنے سے زیادہ خرچ کی جارہی ہے یعنی جسم پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ ایسی بہنوں کو ورزش، آرام، غذا وغیرہ کے متعلق کسی ماہر سے مشورہ کرنا چاہیے اور اس پر کاربند رہنا چاہیے جن بہنوں کے جسم کمزور ہوتے ہیں یا جو بیماری سے اٹھی ہوتی ہیں یا جلد تھک جاتی ہیں انہیں ورزش شروع کرنے سے پہلے اچھی طرح اپنا ڈاکٹری معائنہ کرالینا چاہیے۔ یہ یادرکھیے بساط سے زیادہ محنت کرنے سے جسم میں جو کمی پیدا ہو جائے گی اس کو پورا کرنے کے لیے چھ مہینے درکار ہوں گے۔اس کو اچھی طرح ذہن میں رکھیے کہ غذا، آرام اور ورزش کے سلسلہ میں جو چیز دبلی پتلی بہنوں کے لیے اچھی ہے یہ ضروری نہیں ہے کہ موٹے تازے جسم کے لیے بھی اچھی ہو مثلاً جس بہن کے ہاضمہ میں خرابی ہو ان کو کوئی موزوں آسن شروع کردینا چاہیے اور اپنے مناسب حال غذا کھانی چاہیے۔ اس کے مقابلہ میں جن بہنوں کی خوراک اچھی ہے اور جسم فربہ، انہیں رفتہ رفتہ ورزش زیادہ کرنی چاہیے اور خوراک کم لیکن یہ خیال رکھیے جسم کے لیے ضروری غذائیت حاصل ہوتی رہے۔ یہ مناسب چیزیں ایسی ہیں کہ ان پر کوئی ماہر ہی رائے دے سکتا ہے۔ عام لوگوں کا کام نہیں ہے۔ معدہ کے امراض آج کل بہت عام ہیں جو بہنیں خراب ہاضمہ کا شکار ہیں انہیں پہلے طبی مشورہ حاصل کرنا چاہیے آخر میں ایک چیز اور بھی ایسی ہے جو عام طور پر نظر انداز کردی جاتی ہے لیکن بہت اہمیت رکھتی ہے وہ ہے خوش مزاجی، دماغی سکون اور جسمانی بہتری کا چولی دامن کا ساتھ ہے‘ دونوں ایک دوسرے پر اثر ڈالتے ہیں۔ اگر آپ یہ یقین کرلیں کہ ورزش سے آپ کا جسم بہتر ہورہا ہے تو نتائج زیادہ سے زیادہ بہتر حاصل ہوسکتے ہیں۔اب ورزشوں کے متعلق سنیے!:(۱)بالکل سیدھی کھڑی ہو جائیے دونو ں بازو اس طرح سامنے کی طرف پھیلائیں کہ ہتھیلیاں نیچے کے رخ رہیں۔ اب تیزی سے دائیں ٹانگ کو بالکل سیدھا کرکے اوپر اٹھائیے اور ہتھیلی سے پیر لگادیجیے۔ پھر تیزی سے نیچے لے آئیے اسکے بعد بائیں ٹانگ کو بھی اسی طرح تیزی سے اوپر لے جاکر ہتھیلی سے لگا دیجیے اور پھر نیچے لے آئیے شروع شروع میں دس بار یہ ورزش کیجیے۔ اس کے دوران میں جسم بالکل سیدھا رکھیے سکیڑ کیے بغیر جھکے یہ ورزش کچھ مشکل معلوم ہوگی اس پر ضروری معلوم ہوتو قدرے جھک بھی جائیے کچھ دن میں آپ یہ ورزش ٹھیک طرح سے کرسکیں گی۔ رفتہ رفتہ تعداد میں اضافہ کرتی رہے یہاں تک کہ تیس تک پہنچ جائیں۔(۲)دونوں ٹانگیں پھیلا کر سیدھی کھڑی ہو جائیے۔ بازو اوپر اٹھا کر دونوں ہاتھ کی انگلیاں پھنسا لیجیے۔ پہلے بائیں طرف مڑئیے اور پیروں کو ساتھ ساتھ بائیں طرف لے جائیے جیسا تصویر میں دکھایا گیا ہے پھر اپنے دونوں بازو سر کے دونوں طرف لگا کر آگے کی طرف جھکیے یہاں تک کہ بائیں پیر کی انگلیوں کو چھولیں انگلیاں چھوتے ہی سیدھی کھڑی ہو جائیے اس کے بعد دائیں طرف مڑئیے اور دائیں ٹانگ کو حرکت دیجیے اور پھر نیچے کی طرف جھکیں یہاں تک کہ دائیں پیر کی انگلیاں چھولیں۔ شروع میں اس طرح دس بار کرنا ٹھیک رہے گا۔ رفتہ رفتہ پریکٹس کے ساتھ اضافہ کرتی رہیے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 903 reviews.