Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گونگااور طوطلا پن کیلئے تعویذ لیا‘ رزق کی بہار لگ گئی!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ ہم تمام گھر والے پڑھتے ہیں‘ میں اپناایک ذاتی مشاہدہ لکھ رہی ہوں‘ میرا بچہ پانچ سال کی عمر میں پہنچ گیا مگر وہ بولتا نہ تھا‘ بہت زیادہ ہکلاتا تھا‘ شہر کے بڑے بڑے چائلڈ اسپیشلسٹ کو دکھلایا‘ ہر کسی نے تسلی کے دو بول کے علاوہ کچھ نہ دیا‘ جتنے بھی ٹانک‘ ادویات استعمال کیں کچھ فائدہ نہ ہوا صرف پیسے کا ضیاع ہوا‘ میں متوسط طبقےسے تعلق رکھتی ہوں‘ شوہر کا کاروبار بھی ٹھیک نہ چل رہا تھا۔ میرے سسر کے ایک دوست ہیں ان کے ایک بزرگ جاننے والے ہیں‘ میرے سسر نے اپنے دوست سے بات کی‘ میرے سسر کے دوست نے کہا کہ فلاں بزرگ میرےجاننے والے ہیں ہم دونوں کل ان کے پاس چلیں گے وہ ضرور اس چیز کا حل دے دیں گے۔
اگلے دن میرے سسر وہاں گئےاس بزرگ نے میرے سسر کو ایک تعویذ دیاکہ بچے کے گلے میں ڈال دیں اور صبح و شام سورۂ الم نشرح 313 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلانے کو کہا۔اس کے علاوہ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاتَوَّابُ کی پڑھنے کا بتایا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس تعویذ کا اسم یَاتَوَّابُ ہے اور مزید بھی اس کے تعویذ کے بارے میں بتایا کہ اس تعویذ اور اس عمل کے مزید فوائد بھی ہیں جو کہ آپ پر دوران عمل کھلیں گے۔ خیر میرے سسر صاحب یہ تعویذ گھر لے آئے اور اپنے پوتے کے گلے میں ڈال دیا اور مجھے‘ میری ساس صاحبہ اور میرےشوہر کو سورۂ الم نشرح اور یَاتَوَّابُ کا وظیفہ اور طریقہ بتا دیا۔ ہم نے یہ عمل شروع کردیا‘ چند دنوں بعد میرے شوہر نے بتایا کہ جب سے میں نے ہر نماز کے بعد ایک تسبیح  یَاتَوَّابُ اور صبح و شام 313 مرتبہ سورۂ الم نشرح اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھنا شروع کی ہے ‘ دکان پر گاہک زیادہ آنا شروع ہوگئے ہیں اور سب سے بڑھ کر جو ریٹ بتاتا ہوں اکثریت اسی پر سودا ہوجاتا ہے اور اگر کوئی بحث کرتا بھی ہے تو بہت کم پیسے کم کرواتا ہے اور بخوشی میری دکان سے گاہک جارہے ہیں‘ اب تو مزید نئے گاہک بھی بن رہے ہیں‘ چند ہفتوں میں ہی ہماری آمدن ڈبل سے بھی زیادہ ہوگئی‘ گھر میں برکت‘ سکون اور گھریلو جھگڑے بالکل ختم ہوگئے۔میرے بیٹے نے ہکلانا بالکل کم کردیا ہے‘ بس سمجھ لیجئے کہ پہلے صرف بیس فیصد بولتا تھا اب اسی فیصد بولتا ہے اور بیس فیصد مرض رہ گیا ہے ان شاء اللہ وہ بھی چند ہفتوں کےاندر اندر ٹھیک
ہوجائے گا۔ میری ساس صاحبہ آئے دن بیمار رہتی‘ مجھے بھی کچھ نہ کچھ ہوا رہتا‘ مگر جب سے یہ عمل شروع کیا اور بچے کےگلے میں تعویذ باندھا ہوا ہےیقین کیجئے بیماری گھر سے ختم ہوگئی ہے‘ ابھی چند دن پہلے میری ساس صاحبہ کہہ رہی تھیں کہ مجھے تو یقین نہیں آرہا کہ گزشتہ دو ماہ سے میں نے میڈیکل سٹور سے لاکر کسی قسم کی کوئی دوا نہیں کھائی۔ ورنہ ہمارا راشن جتنا بجٹ میڈیکل سٹور میں خرچ ہوتا تھا۔
میرا بھی یہی حال تھا‘ میرا کبھی یورک ایسڈ بڑھ جاتا‘ کبھی بلڈپریشر کا مسئلہ کھڑا ہوجاتا‘ شوہر دکان سے تھکے ہارے گھر آتے اورآگے میں ڈاکٹر کے پاس جانے کیلئے تیار بیٹھی ہوتی تو وہ بھی چڑ جاتے‘ازدواجی زندگی ختم ہوچکی تھی‘ راتوں کو اٹھ اٹھ کر روتی تھی۔ مگر جب سے یاتواب ہر نماز کے بعد پڑھنا شروع کیا اور ساتھ الم نشرح 313 مرتبہ پڑھنا شروع کی‘ الحمدللہ! بس اتنا کہوں گی ایسے محسوس ہوتا ہے کہ میری نئی نئی شادی ہوئی ہے۔ شوہر میرے ناز نخرے بالکل ایسے اٹھارہے جیسےنئی نویلی دلہن ہو۔ وہ تعویذ یہ ہے:۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 875 reviews.